2025-09-18@09:31:31 GMT
تلاش کی گنتی: 109
«ملک روزگار کے»:
(نئی خبر)
ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے کہا کہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیانات جمہوریت مخالف اور آئین کے مخالف ہیں لیکن وہ یہ جانتے ہیں کہ اس ملک کی بنیاد ہم آہنگی، امن اور اتحاد پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے کانگریس کے نئے ہیڈکوارٹر کو سیکولرازم، جمہوریت اور سماجی انصاف کی بنیاد پر قائم پائیدار جامع ترقی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عمارت ہماری اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔ ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ اس تنظیم کے سربراہ موہن بھاگوت کے بیانات جمہوریت مخالف اور آئین کے...
ایک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ ملک کو نوچ نوچ کر کھانے والے عیش و عشرت کی زندگی گذار رہے ہیں ان کے خلاف کوئی قانون کی گرفت کرنیوالا نہیں ہے، عوام تعلیم، انصاف، صحت اور روزگار چاہتے ہیں مگر مظلوم غریب عوام ان سے محروم ہیں جو جمہوریت کے خلاف عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ملک کو آگے لے جانا ہے تو حکمرانوں کو قول و فعل میں تضاد ختم کرنا ہوگا، مہنگائی پر کنٹرول اور غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے مذہبی و سیاسی اکائیوں کو ایک ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی، حکومتی مہنگائی کو کم کرنے کے دعوؤں کا فائدہ عام آدمی کو نہیں پہنچ...
پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) اور نادرا ٹیکنالوجیز کے درمیان پبلک پروکیورمنٹ کو مزید شفاف بنانے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت ای پیڈز میں رجسٹریشن کے خواہشمند سپلائیرز اور بولی دہندگان کی شناختی تصدیق کی جائے گی، نادرا ٹیکنالوجیز، ای سہولت کے ذریعے تصدیق کی خدمات فراہم کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں 35 ہزار سے زائد سپلائیرز اور بولی دہندگان کی تصدیق کی جائے گی، اگلے مرحلے میں تصدیق شدہ سپلائیرز اور بولی دہندگان کی تعداد تین لاکھ تک بڑھائی جائے گی۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر پیپرا نے کہا کہ شناخت کی تصدیق سے پبلک پروکیورمنٹ میں دھوکہ دہی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ سی ای او نادرا ٹیکنالوجیز نے کہا کہ معاہدہ پروکیورمنٹ کی کارروائی کو شفاف...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ موجودہ حکمران جماعت کے لوگ آئین، قومی پرچم اور دیگر قومی علامتوں کی اہمیت کو نہیں سمجھتے اور انکے نظریات کانگریس سے بالکل مختلف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی نے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت پر آئین کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ موہن بھاگوت نے گزشتہ روز یہ کہا تھا کہ آئین ہماری آزادی کی علامت نہیں ہے، جس پر راہل گاندھی نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی باتیں ملک کی آزادی کی تحریک اور آئین کی اہمیت کو کمزور کرنے کی کوشش ہیں۔ راہل گاندھی کانگریس کے نئے دفتر اندرا بھون دہلی...
پاکستان سے بیرون ملک روزگار کے لیے روانہ ہونے والوں کی تعداد میں کمی، مگر ریکارڈ ترسیلات زر کا سلسلہ برقرار پاکستان سے شہریوں کی بیرون ملک روانگی کا سلسلہ جاری ہے، جہاں 2024 کے آغاز میں سات لاکھ سے زائد افراد نے ملک چھوڑا۔ ذرایع کے مطابق، 727,381 پاکستانی بیرون ملک ملازمت کے لیے روانہ ہوئے، جو کہ 2023 میں روانہ ہونے والوں کی تعداد 862,625 سے کم ہے۔ تاہم، اس دوران اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان میں ترسیلات زر کا سلسلہ جاری رہا۔ کیلنڈر ایئر 2024 میں انہوں نے پاکستان کو 34 ارب ڈالرز سے زائد کی رقم ارسال کی، جو کہ ملکی معیشت کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق معاملے پر کہا کہ ایک ذمہ دار بڑے ملک کی حیثیت سے چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور کسی بھی ملک کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوگا۔ چین کا جوہری ہتھیاروں کی ترقی ایک تاریخی انتخاب ہے جو ایک خاص تاریخی دور میں جوہری خطرات کا جواب دینے، جوہری اجارہ داری کو توڑنے اور جوہری جنگ کو روکنے کے لیے اپنایا گیا ہے۔ چین جوہری ہتھیاروں کے پہلے استعمال نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، اپنے دفاع کی جوہری حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، اور ہمیشہ اپنی جوہری قوتوں کو قومی سلامتی...
فائل فوٹو۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ روزگار کے مواقع بڑھانے کےلیے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا حکومت نجی شعبے کو فروغ دے کر بےروزگاری کا سدباب کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان کا مستقبل آئی ٹی کے شعبے کی ترقی سے منسلک ہے۔انھوں نے بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی جعلی کمپنیوں کے خلاف اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے ڈیجیٹل یوتھ ہب کو انگریزی کے ساتھ اردو اور مقامی زبانوں میں بھی متعارف کرانے کی ہدایت...
ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں آرہی ہیں۔ پاکپتن میں لائیو سٹاک کارڈ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف دور کے بعد ایک بار پھر معیشت کے لیے اچھی خبریں آنے لگی ہیں، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، لائیو سٹاک سکیم حاصل کرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ مسائل کے حل کیلئے کاروباری برادری کے ساتھ رابطہ رکھنا ضروری ہے:گورنر سٹیٹ بینک مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے وقت پاکستان کے ڈیفالٹ اور ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبریں آتی...