ریڑھی بازاروں کے قیام سے غریبوں کو روزگار ملے گا‘ملک افضل کھوکھر
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
رائے ونڈ (صباح نیوز)چیئر مین پنجاب ماڈل بازار ،(ن)لیگی رکن قومی اسمبلی ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں ریڑھی بازاروں کے قیام سے عام اور غریب آدمی کو بہترین روزگار میسر آئے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق روزگار
سب کیلئے صوبہ بھر میں ریڑھی بازار قائم کئے جارہے ہیں ۔پرانے مسلم لیگی کارکنان ہمارا سرمایہ ہیں۔ ان کی عزت اور پروٹوکول تمام مسلم لیگی نمائندوں پر واجب ہیں ۔ان خیالات کا اظہار رائے ونڈ میں ماڈل ریڑھی بازار کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے پرانے ساتھی حاجی محمد عباس ملک کو انکی رہائش گاہ سے ماڈل ریڑھی بازار تک ذاتی گاڑی میں پروٹو کول کیساتھ لائے ہیں۔حاجی محمد عباس ملک نے ریڑھی بازار کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ حاجی محمد عباس ملک نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں کارکنان کی عزت ہے جو کسی دوسری جماعت میں نہیں ہے۔ انہوں نے عزت افزائی پر ایم این اے ملک افضل کھوکھر کا شکریہ ادا کیا ،افضل کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان کو رہائی کی امید نظر نہیں آئی اس لیے مذاکرات ختم کیے،ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ہرتختی پرنوازشریف کا نام ہے۔ انہوںنے کہا کہ دوسروں کی کردارکشی کرنے والے نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی کرپشن کی، بانی پی ٹی آئی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، عمران خان سب سے بڑے چور ثابت ہوئے،عوام ان کی اصل حقیقت جانتے ہیں۔حکومت نے سنجیدگی کے ساتھ مذاکرات کیے مگر عمران خان کو رہائی کی امید نظر نہیں آئی اس لیے مذاکرات ختم کیے۔ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ نوازشریف کوبیٹے کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے پر ہٹایا گیا، نوازشریف پر کرپشن کا کوئی کیس نہیں تھا، تمام تر کوششوں کے باوجود نوازشریف پر کرپشن ثابت نہیں ہو سکی، مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے حوصلے سے جبر کا سامنا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ہرتختی پرنوازشریف کا نام ہے۔ ملکی ترقی کے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں،جن کا مقصد معیشت کو مستحکم کرنا اور عوام کے لیے ایک مضبوط ترقی کی بنیاد رکھنا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: افضل کھوکھر نے کہا کہ
پڑھیں:
عمران نیازی میری مقبولیت سے خوف زدہ ، شیرافضل مروت
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران نیازی ان کی مقبولیت سے خائف ہوگیا ہے اور وہ انہیں پارٹی سے نکالنے کے لئے ایک سال سے تدبیریں کررہا تھا انکے خلاف جاری سازشیں اس کی مرضی سے ہورہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق9 مئی کو کورکمانڈر لاہور کی اقامت گاہ کی لوٹ مار اور آتشزدگی کے بعد جیپ پر کھڑے ہو کرعمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے کور کمانڈر کی جس پتلون کو لہرایا تھا اسے وہ علیمہ خانم کے بیٹے شاہ ریز نے پکڑائی تھی جسے ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ شاہ ریز خان کو تین دن تک غائب رکھا گیا اور اب اسے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ لندن بھگا دیا گیا ہے جہاں وہ ایک سال سے آرام و آسائش کی زندگی گزار رہے ہیں اس کا انکشاف قومی اسمبلی کے آزادرکن شیر افضل خان مروت نے کیا ہے جنہیں تحریک انصاف سے نکال دیاگیا ہے۔
Post Views: 1