Jasarat News:
2025-11-03@05:08:29 GMT

شراکت داری نقد کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دے گا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر) ماسٹر کارڈ اور ا?ن لائن کھانے اور گروسری کی ڈیلیوری پلیٹ فارم فوڈ پانڈا نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے اور معیشت کو کیش لیس بنانے کے لیے تعاون کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک ا?ف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کی پہلی ششماہی میں ملک میں زیر گردش کرنسی میں 11.

2 فیصد اضافہ ہوا۔یہ شراکت داری نقد کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ فوڈ پانڈا کے نیٹ ورک کا فائدہ اٹھا کر، ماسٹر کارڈ ملک بھر میں لاکھوں صارفین کو محفوظ اور فائدہ مند ادائیگی کے طریقوں کے بارے میں ا?گاہ کرے گا اور ان کا استعمال بڑھائے گا۔ماسٹر کارڈ کے سینئر نائب صدر، ڈیجیٹل پارٹنرشپ ای ای ایم ای اے، محمد نانا نے کہا،””ہم اپنی عالمی مہارت کو فوڈ پانڈا کے وسیع نیٹ ورک کے ساتھ ملا کر ملک بھر کے صارفین کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو مزید ا?سان اور سہل بنا رہے ہیں۔ یہ شراکت داری پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی جانب منتقلی کو تیز کرنے اور ملک کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں اہم قدم ہے۔”فوڈ پانڈا پاکستان کے سی ای او منطقہ پراچہ نے کہا، ”پاکستان میں اسمارٹ فون کا بڑھتا ہوا استعمال اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی بہتری سے ملک کیش لیس سلوشنز کو تیزی سے اپنانے کے لیے تیار ہے۔ ماسٹر کارڈ کے ساتھ ہماری شراکت داری اس تبدیلی کو تیز کرے گی اور COD صارفین کو ڈیجیٹل صارفین میں بدل دے گی۔‘‘مزید بر ا?ں،ماسٹر کارڈ اور فوڈ پانڈاکی جانب سے پیمنٹ سوئچ اقدام متعارف کرایا گیا ہے ،تا کہCOD استعمال کرنے والوںکو ا?ن لائن ادائیگیوں کی جانب تراغب کیا جاسکے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ماسٹر کارڈ شراکت داری کے لیے

پڑھیں:

خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل

پشاور:

خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل کردیا گیا۔

کے ٹی ایچ میں صحت کارڈ پر مفت علاج کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صحت کارڈ پر مفت علاج فنڈز کی عدم ادائیگی کے باعث معطل کیا گیا، حکومت کی جانب سے انشورنس کمپنی کو فنڈز فراہم نہیں کئے گئے۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق انشورنس فرم نے اسپتال کے کروڑوں کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جس کے باعث اسپتال مالی مشکلات کا شکار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ بندش کا نوٹس
  • الجبیل: پی ای ایف کی جانب سےایگزیکٹوبزنس اینڈ پروفیشنل سمٹ کا انعقاد
  • پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور
  • شادی میں دلہن کے والد کا نیا انداز، جیب پر کیو آر کوڈ چسپاں کرکے ‘آن لائن سلامی’ وصول کی
  • وزیراعلیٰ کے پی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ کی بغیر اطلاع بندش کا نوٹس
  • خیبر پختونخوا نے رواں سال صحت کارڈ کیلئے 41 ارب مختص کیے، مزمل اسلم
  • بھارت پاکستان میں بدامنی پھیلانے کیلئے دہشتگردوں کے بیانیہ کو فروغ دینے میں مصروف
  • نادرا کا ڈیجیٹل پاکستان کی جانب ایک اور قدم، نکاح کے آن لائن اندراج کا آغاز
  • خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں صحت کارڈ پر مفت علاج معطل
  • میزان بینک اور ویزا کے درمیان شراکت داری میں توسیع کا معاہدہ