2025-11-04@07:02:45 GMT
تلاش کی گنتی: 109

«پلاٹس کی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے گاڑی اور پلاٹ کی‌ خریداری کے حوالے سے نان فائلرز کو خبردار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو ٹیکس قوانین پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس قوانین میں تبدیلی ٹیکس بیس بڑھانے کیلئےہے، زیادہ آمدن اورخاص رقم سےزیادہ کا کاروبارکرنے والوں کیلئے قوانین ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ کچھ اختیارات ایف بی آر افسران کو نئے قوانین کے تحت دیے جارہے ہیں اور کسی کے پاس کالا دھن ہے یا ٹیکس چوری کرتا ہے اس پر پابندی لگا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی نان فائلر ہے تو اکنامک ٹرانزیکشن...
    ’کسان رُل گیا ہے‘ کا بیانیہ پٹ گیا ہے، مریم نواز - فوٹو: فائل پنجاب کابینہ نے آسان کاروبار اسکیم کیلئے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کردیا جبکہ پنجاب ہندو میرج ایکٹ رجسٹریشن رولز 2024ء کی منظوری بھی دے دی۔لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آسان کاروبار فنانس اسکیم کی منظوری دی گئی اور ایک لاکھ بزنس اسٹارٹ اپ کا ہدف بھی مقرر کیا گیا۔کابینہ نے ای وہیکلز چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کےلیے پالیسی طلب کرلی جبکہ قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔ مریم نواز کا مستحق افراد کیلئے جلد مفت زمین اسکیم لانے کا اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار...
    نان فائلرزکی موجیں ختم ہو گئیں، ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانےکیلئےنئی پالیسی کااعلان کر دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نان فائلر اب پراپرٹی یا پلاٹ خرید نہیں سکیں گے،زمین خریدنے کےلئے شہریوں کو پہلے ایف بی آر میں رجسٹرڈکراناپڑےگا،اب جائیداد یا پلاٹ کی خرید ا ر ی پر مکمل ٹیکس گوشوارے جمع کروانے ہونگے۔ٹیکس گوشوارے جمع ہونے سے ٹیکس نیٹ میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگا،اس پالیسی سے لاکھوں افراد ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لانگریال نے بتایا کہ نان فائلرز کے لیے 15 مخصوص سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے گی، جن میں ابتدائی طور پر 5 شعبوں پر توجہ دی جائے گی، یہ اقدامات وزیر اعظم کی...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کو 3 مرلے کا مفت پلاٹ دینے کے لئے اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کالا شاہ کاکو میں زہرہ ہومز / مسکن راوی کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر انہوں نے مسکن راوی کا دورہ کیا اور تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ نے 100 خاندانوں کو گھروں کے الاٹمنٹ لیٹرز اور چابیاں دیں، انہوں نے زہرہ ہومز، مسکن راوی کے معیار اور سہولتوں پر اظہار اطمینان کیا، مریم نواز کو زہرہ ہومز / مسکن راوی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ کالا خطائی روڈ، لاہور پر موضع نہرہ پور میں ابتدائی طور پر 100 مکانات تعمیر...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کی اسکیم کا اعلان کردیا ہے۔ کالا شاہ کاکو میں مسکن راوی ہاؤسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست عوام کی خدمت کے لیے ہے، ملکی ترقی کے ہر منصوبے پر نواز شریف کی مہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہاوسنگ اسکیم کم آمدنی والے افراد کے لیے ہے، ڈھائی ماہ کی مدت میں 100 گھر بن کر تیار ہوگئے ہیں، پنجاب بھر میں ہزاروں گھر اس وقت زیر تعمیر ہیں، حکومت عوامی فلاح کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کوشاں ہے،ایک سال کے دوران ایک...
    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بدعنوان افسران ادارے کو اپنے آباو اجداد کی جاگیر تصور کرنے لگے ہیں۔ جس کا اندازہ اس بات سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع کورنگی میں بلڈنگ انسپکٹر کاشف کئی سالوں سے ایک ہی سیٹ پر قابض ہے۔ بلڈنگ کنٹرول میں ہونے والے تبادلوں سے موصوف پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کورنگی میں بغیر نقشے اور منظوری کے تعمیرات کی کھلی آزادی دے دی گئی ہے جس سے ایک طرف ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے تو دوسری طرف بلڈنگ انسپکٹر کاشف اور اس کے محافظ افسران کے ذاتی اثاثوں میں بے شمار اضافہ ہو گیا ہے۔ اس وقت بھی کوئٹہ ٹاؤن شپ کورنگی سیکٹر 31C 2میں...