سندھ بلڈنگ یاکرپٹ افسران کے باپ کی جاگیر؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بدعنوان افسران ادارے کو اپنے آباو اجداد کی جاگیر تصور کرنے لگے ہیں۔ جس کا اندازہ اس بات سے بآسانی لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع کورنگی میں بلڈنگ انسپکٹر کاشف کئی سالوں سے ایک ہی سیٹ پر قابض ہے۔ بلڈنگ کنٹرول میں ہونے والے تبادلوں سے موصوف پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق کورنگی میں بغیر نقشے اور منظوری کے تعمیرات کی کھلی آزادی دے دی گئی ہے جس سے ایک طرف ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچ رہا ہے تو دوسری طرف بلڈنگ انسپکٹر کاشف اور اس کے محافظ افسران کے ذاتی اثاثوں میں بے شمار اضافہ ہو گیا ہے۔ اس وقت بھی کوئٹہ ٹاؤن شپ کورنگی سیکٹر 31C 2میں پلاٹ نمبر R361اور سیکٹر 31C 1میں پلاٹ نمبر 1011کی پرانی اور کمزور بنیادوں پر بیٹر خرم نے خلاف ضابطہ تعمیرات انہدام نہ ہونے کی ضمانت کے ساتھ جاری کروا رکھی ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
چینی گاڑیوں پر جاسوسی کا شبہ، اسرائیلی فوج نے افسران سے گاڑیاں واپس لے لیں
تل ابیب(نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے اپنے افسران کے زیرِ استعمال چینی ساختہ گاڑیاں واپس لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ جاسوسی کے خدشات اور حساس معلومات کے لیک ہونے کے خطرے کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ اقدام چیف آف اسٹاف کے براہِ راست حکم پر کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی اداروں کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ چینی گاڑیوں کے آن بورڈ سسٹمز کے ذریعے حساس ڈیٹا ممکنہ طور پر بیرونی سرورز کو منتقل ہوسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پہلے مرحلے میں وہ افسران نشانہ ہیں جو حساس سکیورٹی عہدوں پر فائز ہیں یا جنہیں خفیہ معلومات تک براہِ راست رسائی حاصل ہے۔ 2026 کی پہلی سہ ماہی تک تمام افسران سے چینی گاڑیاں واپس لے لی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض چینی گاڑیوں میں کیمرے، مائیکروفونز، سینسرز اور وائرلیس کنکشن ٹیکنالوجی موجود ہوتی ہے، جو صارف یا درآمد کنندہ کے علم کے بغیر ڈیٹا بیرونی نیٹ ورکس کو بھیج سکتی ہے۔
ایک سابق اسرائیلی فوجی افسر نے بتایا کہ خطرہ صرف گاڑیوں کے کیمروں یا مائیکروفونز تک محدود نہیں بلکہ ہر ’اسمارٹ‘ کار ایک متحرک کمپیوٹر کی طرح ہے جو حساس مقامات کے قریب ڈیٹا اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اسرائیل میں اس سے قبل بھی فوجی تنصیبات اور چھاؤنیوں میں چینی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد تھی۔