نان فائلرزکی موجیں ختم،ایف بی آر کی نئی پالیسی کیا ہے؟جانیے
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
نان فائلرزکی موجیں ختم ہو گئیں، ایف بی آر نے ٹیکس نیٹ بڑھانےکیلئےنئی پالیسی کااعلان کر دیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نان فائلر اب پراپرٹی یا پلاٹ خرید نہیں سکیں گے،زمین خریدنے کےلئے شہریوں کو پہلے ایف بی آر میں رجسٹرڈکراناپڑےگا،اب جائیداد یا پلاٹ کی خرید ا ر ی پر مکمل ٹیکس گوشوارے جمع کروانے ہونگے۔ٹیکس گوشوارے جمع ہونے سے ٹیکس نیٹ میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگا،اس پالیسی سے لاکھوں افراد ٹیکس نیٹ میں آئیں گے۔چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لانگریال نے بتایا کہ نان فائلرز کے لیے 15 مخصوص سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے گی، جن میں ابتدائی طور پر 5 شعبوں پر توجہ دی جائے گی، یہ اقدامات وزیر اعظم کی منظوری سے ایف بی آر کے تبدیلی کے منصوبے کا حصہ ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایف بی ا ر
پڑھیں:
پی ایس بی کا کھیلوں کی فیڈریشنز میں 2 مدتوں سے زائد عہدوں پر برقرار رہنے کا نوٹس
اسلام آباد:پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے کھیلوں کی فیڈریشنز میں 2 مدتوں سے زائد عہدوں پر برقرار رہنے کا نوٹس لے لیا۔
نیشنل اسپورٹس پالیسی کی خلاف ورزی پر 9 فیڈریشنز عہدیداران کو انتباہی خط ارسال کیا گیا ہے۔
خط میں سپریم کورٹ فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ایس بی سے الحاق کے لیے نیشنل اسپورٹس پالیسی پر عمل لازمی ہے، بیس بال فیڈریشن کے صدر اور خزانچی دو مدتوں سے زائد عہدے پر برقرار ہیں۔ بیس بال کے سیکریٹری پہلے صدر کے عہدے پر فائز رہے، دوبارہ سیکریٹری جنرل کے عہدے پر کام کر رہے ہیں، جو کہ خلاف ضابطہ ہے۔
خط کے متن کے مطابق تائیکوانڈو و جوڈو فیڈریشن کے صدور اور سیکرٹریز پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے جبکہ سیلنگ و کراٹے فیڈریشنز کے سیکرٹری جنرلز نے مدتِ مقررہ سے تجاوز کیا۔
خط میں انتباہ کیا گیا کہ خلاف ورزی کے مرتکب عہدیداران 30 یوم میں اصلاح و احوال کریں، بصورت دیگر متعلقہ فیڈریشنز پی ایس بی سے ملنے والے فوائد سے محروم ہو جائیں گے۔
قومی سپورٹس پالیسی کے تحت فیڈریشن یا ایسوسی ایشن میں کسی بھی عہدیدار کی مدتِ عہدہ 4 سال ہے، کوئی بھی فرد دو مدتوں کے لیے کسی بھی عہدے پر فائز رہ سکتا ہے لیکن دو مدتوں کے بعد دوبارہ اسی عہدے پر تقرری کی اجازت نہیں ہے۔ تاہم، ایسے افراد کسی اعلیٰ عہدے یا نئی ایسوسی ایشن کیلئے انتخاب لڑ سکتے ہیں۔