پنجاب کابینہ کا آسان کاروبار اسکیم کیلئے مفت پلاٹ دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
’کسان رُل گیا ہے‘ کا بیانیہ پٹ گیا ہے، مریم نواز - فوٹو: فائل
پنجاب کابینہ نے آسان کاروبار اسکیم کیلئے مفت پلاٹ دینے کا اعلان کردیا جبکہ پنجاب ہندو میرج ایکٹ رجسٹریشن رولز 2024ء کی منظوری بھی دے دی۔
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آسان کاروبار فنانس اسکیم کی منظوری دی گئی اور ایک لاکھ بزنس اسٹارٹ اپ کا ہدف بھی مقرر کیا گیا۔
کابینہ نے ای وہیکلز چارجنگ اسٹیشن قائم کرنے کےلیے پالیسی طلب کرلی جبکہ قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مستحق اور نادار افراد کیلئے مفت زمین اسکیم جلد لانے کا اعلان کردیا۔
کابینہ نے کسان کارڈ کی مالیت ساڑھے 7 لاکھ کرنے اور کیش لمٹ 30 فیصد تک بڑھانے کی منظوری بھی دی۔
کابینہ نے اسپیشل اینیشیٹو فار ڈائیلسز پروگرام کی منظوری دی اور ڈائیلسز فنڈز 7 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ کردیا۔
صوبائی کابینہ نے وہیکلز رجسٹریشن مہم شروع کرنے اور موٹر سائیکل کی اسپیڈ 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک محدود کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کا پہلا پنجاب دھی رانی پروگرام لانچ کردیا ،اس دوران سلامی کارڈ بھی جاری کیا گیا۔
کابینہ نے اوورسیز پاکستانیوں کے پراپرٹی کیسز کیلئے اسپیشل عدالت قائم کرنے اور جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کی سیڈ منی اور مالی امداد بڑھانے کی منظوری بھی دی۔
اجلاس میں پراپرٹی ٹیکس، ویلیو ایشن سسٹم کو رینٹل ویلیو سے کپٹل ویلیو پر منتقل کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسان کارڈ سے کاشتکاروں نے 46 ارب کی ریکارڈ خریداری کی ہے، ’کسان رُل گیا ہے‘ کا بیانیہ پٹ گیا ہے۔ اب کاشتکار خوش اور خوشحال ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز کی منظوری بھی کابینہ نے کا اعلان گیا ہے
پڑھیں:
والدین اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں: مریم نواز
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ایمیونائزیشن مہم محفوظ مستقبل کے لیے ہے۔
انہوں نے ورلڈ ایمیونائزیشن ویک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیماریوں سے بچاؤ کا سب سے مؤثر ہتھیار احتیاط، آگاہی اور ویکسینیشن ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیو، خسرہ، ٹی بی، ہیپاٹائٹس اور دیگر بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن مہم جاری ہے۔
انہوں کہا ہے کہ والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لازمی لگوائیں۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔
Post Views: 1