2025-10-05@05:39:23 GMT
تلاش کی گنتی: 110
«پیکنگ کیلئے»:
(نئی خبر)
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس گزشتہ روز بھی ایک گھنٹہ 39 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میںکا شروع ہوا۔اجلاس میں بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلئے اپوزیشن نے گذشتہ روز بھی ایوان میں احتجاج کیا اور سپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر نعرے لگائے۔ اجلاس میں محکمہ لائیوسٹاک و ڈیریز سے متعلقہ سوالوں کے جوابات دیے جانے تھے تاہم محکمہ کے وزیر اور سیکرٹری کی اس موقع پر ایوان میں عدم موجودگی پر پارلیمانی سیکرٹری کے جوابات دے رہے تھے، اس پر اپوزیشن کے چیف وہپ رانا شہباز کی جانب سے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ وزیر اور محکمہ کے سیکرٹری کی عدم موجودگی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا...
پنجاب اسمبلی میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہائی کےلیے اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا اور اسپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر نعرے بازی کی۔صوبائی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران متعلقہ وزیر اور صوبائی سیکریٹری نہ ہونے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔اپوزیشن رکن رانا شہباز نے اس دوران کہا کہ حکومت اسمبلی اجلاس چلانے میں سنجیدہ نہیں، ایک بھی صوبائی وزیر اس وقت ایوان میں موجود نہیں۔ نادیہ کھر نے اپنی گرفتاری پر اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مخاطب کرلیاپنجاب اسمبلی میں اپوزیشن رکن نادیہ کھر نے اپنی گرفتاری پر اسپیکر ملک محمد احمد خان کو مخاطب کرلیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں کوئی وزیر نہیں جس سے سوالات کیے جائیں۔ڈپٹی اسپیکر نے استفسار کیا...
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے سپیکرسردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کوشش کررہے ہیں اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی اپنے لیڈر سے ملاقات ہوجائےگی، جمہوریت تب محفوظ ہوگی جب ہم سب مل بیٹھ کر بیٹھیں گے اور ملک کی خاطر بات کریں گے نجی ٹی وی کو انٹرویومیں ایازصادق نےکہاکہ ہمیں 26ویں آئینی ترمیم پر فخر ہے، پارلیمنٹ اپنی آئینی مدت پوری کرےگی، میری دعا ہے پاکستان کے لیے اچھا ہو چاہے وہ مذاکرات کی صورت میں ہو یا کسی اور صورت میں ہو۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ارکان ایوان آکر آدھا گھنٹہ احتجاج کرتے ہیں اور پھر واپس چلے جاتے ہیں، ہم نے اپوزیشن کے ساتھ طے بھی کیا تھا کہ...
اسلام آباد: ملک کے معروف ٹیلی کام آپریٹر ٹیلی نار نے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے تعاون سے پاکستان میں بین الاقوامی مسافروں کی سہولت کے لیے ٹریول سم متعارف کرادی۔ اس حوالے سے جمعہ کو یہاں سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیلی نار پاکستان اور ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے درمیان ایم او یو طے پاگیا ہے جس پر دونوں اداروں کے ذمہ داران نے دستخط کیے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق اس اسٹریٹیجک تعاون کے ذریعے ٹریول ایجنٹ اپنے کلائنٹس کو ٹریول پیکجز میں ٹیلی نار کی جدید ترین ٹریول سم کی پیش کش کر سکیں گے جس سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے خط ارسال کردیا ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت 26 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمرایوب نے خط میں کہا گیا ہے کہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے مشاورتی عمل شروع کیا جائے ۔ یاد رہے کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی مدت ملازمت میں چند دن ہی باقی ہیں . سکندر سلطان راجہ 26 جنوری 2025 کو اپنی مدت ملازمت سے سبکدوش ہوجائیں گے . جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر کا عہدہ خالی ہوجائے گا.
گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے سپیکر کی منتیں کی جا رہی ہیں لیکن انہیں این آر او نہیں ملے گا، عمران خان کی رہائی کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔ پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کو بڑے بول پسند نہیں، پہلے یہ کسی پارٹی کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہ تھے آج بیٹھ رہے ہیں، آج مذاکرات کے لیے سپیکر کی منتیں کی جا رہی ہیں، میں پیپلز پارٹی سے ہوں جو ہمیشہ مذاکرات پر ہی یقین رکھتی ہے کیوں کہ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے ہی نکالا جا سکتا ہے لیکن مذاکرات صرف سنجیدہ...
قومی اسمبلی ترجمان نے کہا ہے کہ اسپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین پارلیمنٹ کےلیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان قومی اسمبلی نے کہا کہ اسپیکر دستیاب نہ ہوں تو بہترین طریقہ یہی ہے کہ اسپیکر آفس کو پیغام دیا جائے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اسپیکر آفس اور ان کا اسٹاف اراکین کا کوئی بھی پیغام ان تک لازمی پہنچاتا ہے۔ترجمان قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ اسپیکر بعض اوقات حلقے میں اور میٹنگ میں ہوتے ہیں یا کبھی موبائل فون ان کے پاس نہیں ہوتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کا اگر ان سے براہ راست رابط نہ ہو تو اسپیکر آفس سے رابط کریں۔
اسلام آباد(طارق محمود سمیر) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دورکے انعقاد کی کوششیں شروع کردی ہیں ، تحریک انصاف نے سپیکر کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ پیر کے روز میٹنگ کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم ابھی تک حکومت کی طرف سے سپیکر کو آگاہ نہیںکیا گیا ،حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان سخت بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے ،اسد قیصر نے مذاکرات میں تعطل اور عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہ ہونے کا ذمہ دار وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو قرار دے دیا ہے اورکہا ہے کہ یہ دونوں مذاکرات ناکام بنانا چاہتے ہیں جبکہ صاحبزادہ حامد رضا نے سپیکر کے بیان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان لائن )سپیکر ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے حامد رضا خان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب خان کی طرف سے آج سپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کی کوشش کی گئی مگررابطہ قائم نہ ہوسکا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ میسج آگاہ کردیا گیا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی اتوار 12 جنوری یا سوموار 13 جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے لئے تیار ہے، جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے گا۔سپیکر قومی اسمبلی کے بیان پر تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان صاحبزادہ حامد رضا کا بیان میں...
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنےکےلیےاپوزیشن یاحکومت میں سےکسی نےرابطہ نہیں کیا، پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سےملاقات حکومت نےکرانی ہے وہ میری ذمہ داری نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور اتحادی فیصلہ کر لیں کہ ملاقات ہو سکتی ہے یا نہیں، فریقین جب کہیں گےایک دو روز کےنوٹس پر اجلاس بلانے کے لیے تیار ہوں۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ4 جنوری کو اسدقیصر کوواضح کیاتھاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا...