تعمیراتی شعبے کو ریلیف دینے کیلئے پیکج تیار، تجاویز ایف بی آر کے سپرد
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
وزیراعظم کی جانب سے قائم ٹاسک فورس نے تعیمراتی شعبے کے لیے مجوزہ پیکج تیار کرلیا جس کے بعد وزارت ہاؤسنگ نے تعیمراتی شعبے کے لیے ریلیف کی تجاویز ایف بی آر کے سپرد کردیں۔ دستاویزات کے مطابق پیکج میں ہاؤسنگ کے شعبے میں خریداروں کو ریلیف دینے کی سفارش کی تجویز شامل ہے جب کہ تعمیراتی شعبے کی بحالی سے روزگار میں اضافے کے لیے تجاویرشامل ہیں۔
دستاویزات کے مطابق نان فائلرکو ایک کروڑروپےمالیت کی جائیداد خریدنےکی اجازت دینے اور پراپرٹی کی فروخت میں ٹیکس کی شرح نصف کرنے کی تجویز شامل ہے۔ دستاویزات میں بتایا گیا ہےکہ جائیداد کی لین دین میں مجموعی طور پر 11 سے 14فیصد ٹیکس عائد ہے جسے 4 سے4.
اس کے علاوہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی کی خریداری میں آسان طریقہ کار اور سمندرپار پاکستانیوں کےلیےنادرا سے آن لائن رجسٹرڈ ہونےکی سہولت دینے کی تجویز شامل ہے۔ دستاویزات کے مطابق پیکج میں فائلرزکےلیے5 کروڑ کی پراپرٹی کو ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں شامل کرنےکی سہولت کی تجویز بھی شامل کی گئی ہے۔
گدھوں کیلئے سلاٹر ہاؤس قائم، پیداوار بھی بڑھ گئی،بڑا انکشاف
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ
کراچی (سٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں افغان شہریوں کے لیے مبینہ طور پر جعلی شناختی دستاویزات تیار کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ ایف آئی اے نے مقدمے میں گرفتار چار ملزم انعام الحق، فیاض احمد سانگی، جنید اور محمد عمر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی دستاویزات بنانے کی غرض سے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کرتے تھے۔ عدالت نے ملزموںکو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔