حکومت پی ٹی آئی مذاکرات، اسپیکر قومی اسمبلی کا مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنےکافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
ویب ڈیسک:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کیلئے بنائی گئی کمیٹیاں برقرار رکھنےکا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کی طرف سے مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کی جاچکی ہیں تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ابھی تک مذاکراتی کمیٹیوں کوباقاعدہ ڈی نوٹیفائی نہیں کیا،ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا حکم ہے۔
پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر
خیال رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں تاہم پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ ہونے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا ہم نے کبھی نہیں کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن نہیں بنائے گی جبکہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف جب چاہے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ جائے، اگر تحریک انصاف والے ہمیں قائل کر لیتے ہیں تو ان کی بات بھی مانی جا سکتی ہے۔
لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری
.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی پی ٹی آئی
پڑھیں:
قومی اسمبلی کے اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، وزیر داخلہ، وزیر خزانہ اور وزیر توانائی سمیت متعدد وزرا اپنے محکموں سے متعلق سوالات کے جوابات دیں گے۔ؕ
ڈان نیوز کے مطابق کل ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کا 19 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، جس میں مختلف قومی و عوامی امور زیر غور آئیں گے اور وزیر داخلہ، وزیر خزانہ اور وزیر توانائی سمیت متعدد وزرا اپنے محکموں سے متعلق سوالات کے جوابات دیں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں وزیر داخلہ محصول بندی موٹر گاڑیاں مغربی پاکستان ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔
اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد مقامی حکومت ایکٹ 2015 میں مزید ترمیم کا بل پیش کریں گے جبکہ معیاری وقت آرڈیننس 1943 میں مزید ترمیم کا بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
سرکاری نجی شراکتی اتھارٹی ترمیمی بل 2025 اور انکم ٹیکس آرڈیننس میں مزید ترمیم کے بلز بھی پیش کیے جائیں گے جبکہ قائمہ کمیٹی برائے جینڈر مین اسٹریمنگ کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔
قومی غذائی تحفظ و تحقیق، دفاع، خارجہ امور اور پٹرولیم کی قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی اور اسلام آباد میں کوڑا کرکٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے سے متعلق توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد کے نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں میں ہوشربا چارجز سے متعلق توجہ دلاو نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔