وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج : اس بار عوام کو کتنے ہزار روپے کیش ملے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت مستحق خاندان کیلئے 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
پیکج کے تحت فی مستحق خاندان کیلئے ایک بار 5 ہزار روپے کی کیش مالی امداد کی تجویز ہے۔
وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے بجٹ کا تخمینہ20 ارب50 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور پیکج کیلئے10ارب روپے وزارت صنعت وپیداوار کے بجٹ سےفراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پیکج کیلئے 2 ارب روپے بی آئی ایس پی کے بجٹ سے دینے کی تجویز سامنے آئی ہے، وزارت خزانہ پیکج کیلئے8 ارب50 کروڑ روپےفراہم کرے گی۔
ریلیف پیکج کے بجٹ میں میڈیا مہم پر اٹھنے والے اخراجات سمیت مالیاتی اداروں کے چارجز، نادرافیس اور دیگر اخراجات شامل ہوں گے، اس بار رمضان ریلیف پیکج یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے فراہم نہیں کیا جارہا۔
مزیدپڑھیں:صائم ایوب کے ساتھ تعلقات؟ کشف علی نے خاموشی توڑ دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج ریلیف پیکج کے کی تجویز پیکج کی کے بجٹ
پڑھیں:
کوئٹہ، امام جمعہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کیلئے احتجاج
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں بے جرم مقید عالم دین علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی میں پاکستانی حکومت کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی کے لئے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عوام الناس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کوئٹہ کے میکانگی روڈ پر واقع مرکزی جامعہ مسجد امام بارگاہ کلاں میں نماز جمعہ کے بعد علمائے کرام اور عوام الناس نے احتجاج کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب میں گزشتہ تین ماہ سے بے جرم و خطا قید گزارنے والے عالم دین اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ غلام حسنین وجدانی کی رہائی میں اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستانی حکومت سفارتی سطح پر مسائل حل کرتے ہوئے جلد از جلد علامہ وجدانی کی رہائی کو یقینی بنائے۔ احتجاج میں علمائے کرام کے علاوہ بزرگوں، بچوں اور جوانوں پر مشتمل عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔