اپوزیشن لیڈر نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اسپیکر کو خط لکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط لکھ دیا
چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے اپوزیشن لیڈر نے خط لکھ دیا ہے اور خط پر ردعمل کے بعد آگے بڑھا جائے گا ، اب وزیر اعظم کا کام ہے وہ مشاورت کریں۔
صاحبزدا حامد رضا کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتیں رمضان سے پہلے آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گی۔ اے پی سی میں سیاسی محاذ پر ناکامیوں اور امن و امان کی صورتحال پر بات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مذاکرات کی خواہش ہے نہ ہی دور دور تک مذاکرات کا امکان ہے، ہم جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں سے فارغ ہونے کے بعد شاید ایوان اقتدار میں بیٹھے ہوں۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان
کراچی:ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز میں رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی سی سی پاکستان کے مطالبے پر درمیانی راستہ نکالنے کے لیے کوشاں ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے پاکستانی خط پر آج رسپانس متوقع ہے، پاکستان نے میچ ریفری پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اینڈی پائی کرافٹ کو پاکستان کے میچز میں ذمہ داری نہ دینے کا آپشن موجود ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنے موقف ہر ڈٹ گیا ہے کہ پائی کرافٹ کو نہ ہٹایا تو میچز نہیں کھیلیں گے تاہم پاکستانی خط کے جواب میں آئی سی سی تاحال خاموش ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف ایشیا کپ کے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو جرمانہ ہوسکتا ہے۔