حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات، اسپیکر قومی اسمبلی کا مذاکراتی کمیٹیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2025 GMT
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی اور حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کر دی گئی ہیں، تاہم قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ابھی تک ان کمیٹیوں کو باقاعدہ طور پر ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی طرف سے مذاکراتی کمیٹی کو برقرار رکھنے کا حکم ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جب چاہے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھ جائے۔
حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا حکومت نے کبھی نہیں کہا کہ جوڈیشل کمیشن نہیں بنائے گی۔
یاد رہے کہ حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں تاہم پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا اعلان نہ ہونے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی پی ٹی آئی
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا فوری طور پر گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ فوری طور پر 10 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبوں کی مجموعی ضرورت پاسکو کے دستیاب ذخائر سے زیادہ ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاسکو کے پاس موجود گندم ذخائر صوبوں کی ضروریات کے مطابق دیے جائیں گے۔ ملکی ضروریات پوری کرنے اور مارکیٹ میں استحکام کیلئے صوبوں کو گندم دی جائے گی۔
اس میں یہ بھی کہا گیا کہ وفاقی حکومت عوام کو سستی اور معیاری گندم کی فراہمی کےلیے پُرعزم ہے۔
وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا کہنا ہے کہ قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال پر صوبوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے۔