پنجاب: نگہبان رمضان پیکج کیلئے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائم
اشاعت کی تاریخ: 24th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
حکومتِ پنجاب نے رمضان پیکج کے لیے آن لائن پورٹل اور ہیلپ لائن قائم کردی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت نگہبان رمضان پیکج سے متعلق اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ نگہبان رمضان پیکج کے لیے پی ایس ای آر میں رجسٹر یشن ضروری ہے جبکہ گھر بیٹھے آن لائن پورٹل پر بھی اپلائی کیا جاسکتا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے 30 لاکھ سے زائد گھرانوں کو نگہبان رمضان پیکیج فراہم کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ یونین کونسل اور بلدیہ دفاتر میں رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے، نگہبان رمضان پیکج کے لیے عوام کا لائنوں میں لگنا پسند نہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سندھ:موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کیلئے جامع منصوبہ تیار
کراچی (نیوز ڈیسک)سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور زرعی شعبے کو محفوظ بنانے کے لیے جامع منصوبہ تیار کر لیا۔
وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کا کہنا ہے کہ کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچرمنصوبہ2028 تک جاری رہے گا جس کے تحت زرعی پیداواربڑھانے کیلئے کسانوں کو تربیت دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 180 فیلڈ اسکول قائم کرکے ساڑھے 4 ہزار کسانوں کو تربیت دی جائے گی، اس حوالے سے سکھر، میرپورخاص اور بدین میں بھی فیلڈ اسکول قائم کیے ہیں۔
Post Views: 4