2025-11-05@21:33:37 GMT
تلاش کی گنتی: 308
«فاطمیہ کی»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) پاکستانی بحریہ نے بتایا کہ بنگلہ دیشی مسلح افواج کے ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف ایس ایم قمر الحسن نے اتوار کے روز پاک بحریہ کے سینیئر حکام سے ملاقات کی اور علاقائی میری ٹائم سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی نیوی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل حسن نے پاکستان کے جنوبی بندرگاہی شہر کراچی کے دورے کے دوران پاکستانی بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا دورہ کیا۔ بنگلہ دیش کے سینیئر آرمی جنرل کا پاکستان کا غیر معمولی دورہ پاکستانی بحریہ کے مطابق بنگلہ دیشی جنرل نے پاکستانی فلیٹ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ، ریئر ایڈمرل فیصل امین اور...
کراچی: بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی قیادت میں وفد نے دورہ کراچی میں پاک بحریہ کے کمانڈر فلیٹ سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف افسرلیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین اور ایم ڈی کراچی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس سے ملاقات کی۔ انہوں نے پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا بھی دورہ کیا، ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کی صورت حال...
لوئر کرم : روڈ بندش ختم کرانے، کانوائے کی حفاظت کیلئے آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کرم میں روڈ بندش ختم کرانے اور کانوائے کی حفاظت کےلئے آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس بیس آپریشن کی صورت میں عارضی طور پر متاثرین کو ٹل اور ہنگو میں ٹی ڈی پیز کیمپ منتقل کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ کرم نے ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کیلئے صوبائی ریلیف کمشنر کو خط ارسال کر دیا ، متاثرین کیلئے ٹل ڈگری کالج، ٹیکنیکل کالج، ریسکیو1122 اور عدالت کی عمارت میں عارضی کیمپس قائم کئے جائیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا...
سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی انتظامیہ نے زمین کی خریداری میں زمین مالک کو فائدہ دے دیا، سی کیٹگری زمین کو اے کیٹگری قرار دے کر کروڑوں روپے ادا کر دیئے ، اعلیٰ حکام نے انکوائری کی سفارش کردی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 4 مارچ 2017 کو مختلف گیس فیلڈز سے گیس خرید کرنے کے لئے سندھ یونیورسٹی سے پاک لینڈ تک 125 کلومیٹر پائپ لائن بچھانے کی منظوری دی، زمین کی خریداری کے لئے 23 کروڑ روپے کا چالان جاری کیا گیا، جبکہ 8 دسمبر 2020 کو ایس ایس جی سی ایل کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈولپمنٹ نے نشاندہی کی کہ زمین سی کیٹگری کی ہے اور...
بنگلادیشی افواج کے پی ایس او کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات، جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں دلچسپی کا اظہار
اسلام آباد:بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن کی قیادت میں ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، جہاں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے فوجی تعاون بڑھانے اور مشترکہ تربیتی اقدامات پر بات کی۔ لیفٹیننٹ جنرل قمر الحسن نے پاک فضائیہ کے جدید منصوبوں اور ٹیکنالوجی کو سراہا، خاص طور پر جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیاروں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں پر گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل سدھو نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کی مزید استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں یہ عزم ظاہر کیا...
حیدرآباد: پھلیلی کینال میں گندگی انتظامیہ کے صفائی کے دعوئوں کی قلعی کھول رہی ہے
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں سردی کے موسم میں بھی واپڈا کی صارف دشمنی عروج پر ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 12سے 14گھنٹے اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ بیشتر علاقوں میں بجلی کے خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کئی کئی روز گزر جانے کے باوجود صحیح نہیں کئے جاسکے ہیں۔ حیسکو گاڑی کھاتہ سب ڈویژن کا ہوم اسٹیڈ ہال چاڑھی پر حسرت مولاہانی لائبری کے باہر لگا ٹرانسفارمر 12 روز سے خراب پڑا ہے جس کے باعث وسیع علاقے میں بجلی بند ہے، بجلی نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو پانی کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔ حیسکو کے افسران اتنے روز گزر جانے کے باوجود نہ تو ٹرانسفارمر صحیح کراسکے ہیں اور...
بلدیہ ٹاؤن میں گھریلو تنازعہ پر شوہر نے بیوی پر فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ایس ایچ او بلدیہ عمران سعد نے بتایا کہ بلدیہ ٹاؤن ساڑھے پانچ نمبر طوفان کولڈرنک کے قریب گھر میں شوہر نے اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔مقتولہ کی شناخت 25 سالہ مہر النساء زوجہ محمد حسین کے نام سے ہوئی جبکہ مقتولہ کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق شوہر نے گھریلو تنازعہ پر اپنی اہلیہ کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر محمد حسین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔مقتولہ کے دو بچے ہیں جن میں ایک بیٹا اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ گرفتار شوہر نجی ادارے...