حیدرآباد: پھلیلی کینال میں گندگی انتظامیہ کے صفائی کے دعوئوں کی قلعی کھول رہی ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز اب سے کچھ دیر میں کھول دیے جائیں  گے

حالیہ دنوں کی مسلسل اور تیز بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے پیشِ نظر آج صبح 11 بجے ڈیم کے سپل ویز دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:راول ڈیم میں زہر گھول کر مچھلیاں، پرندے مارنے والے 2 افراد گرفتار

ڈیم انتظامیہ کے مطابق پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے، اور اگر بروقت اخراج نہ کیا گیا تو ڈیم کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

اس تناظر میں حفاظتی اقدامات کے تحت سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ اضافی پانی کو کنٹرول طریقے سے خارج کیا جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے شہریوں سے سختی سے اپیل کی ہے کہ وہ ندی نالوں، برساتی دھاروں اور راول ڈیم کے اطراف جانے سے گریز کریں، کیونکہ پانی کی تیز رفتار نکاسی کے باعث نچلے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

یہ  بھی پڑھیں:چین نے دریائے برہما پتر پر میگا ڈیم کی تعمیر شروع کر دی، بھارت پریشانی کا شکار

ریسکیو 1122، واسا، اور ضلعی پولیس کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں گشت اور نگرانی بڑھا دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث مزید الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں قریبی ریسکیو سینٹر سے فوری رابطہ کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کیا کرکٹر اعظم خان نے اپنا وزن کم کرلیا؟ شاداب خان نے پول کھول دیا
  • مژگاں تو کھول۔۔۔!
  • لاہورکینال روڈ پرییلو لائن کو انڈر گرائونڈ کرنے کا فیصلہ
  • حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کرینگے، میئر کراچی
  • حب ڈیم کی نئی کینال کا کام مکمل، افتتاح 14 اگست کو کریں گے: میئر کراچی
  • گلشن اقبال میں نالے کی صفائی کے دوران پانی کی لائن پھٹ گئی
  • راول ڈیم میں پانی کی سطح پھر بلند ، اسپل ویز چوتھی مرتبہ کھول دیئے گئے
  • راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، سپل ویز اب سے کچھ دیر میں کھول دیے جائیں  گے
  • اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو بیان قلمبند کرانے کیلئے ایک اور موقع دیدیا
  • گیلے کپڑے سے سولر پلیٹس صاف کرنے پرنوجوان زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھا