2025-11-10@17:20:38 GMT
تلاش کی گنتی: 317

«والے سینیٹر»:

(نئی خبر)
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت آبی مسائل کے حوالے سے اجلاس ،واٹر فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے بریفننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اسلام آباد میں آبی مسائل کے حوالے سے اجلاس ،اجلاس میں سی ڈی اے ممبران سمیت ڈی جی اسلام آباد واٹر اور دیگر سنئیر افسران کی شرکت،اجلاس میں ڈی جی اسلام آباد نے واٹر فلٹر یشن پلانٹس کی بحالی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے بریفننگ دی ،ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق تمام فلڑیشن پلانٹس میں پانی کی کوالٹی کو یقینی بنایا جارہا...
    اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے 190ملین پاؤنڈ میں سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی والے دونوں چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی جیل میں رہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے 190ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدنصیبی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس دہراہے پر کھڑے ہوگئے ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے 2018 سے پہلے ایسے کوئی کام نہیں کئے تھے۔ سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ کل بھی کہا تھا کہ 190 ملین پاؤنڈ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزائیں ہوں گی۔ انھوں نے بتایا کہ شہزاداکبر کو بھی برطانیہ کابینہ کی منظوری...
    کراچی: سائٹ ایریا میٹروول سے لاپتا ہونے والے دو کمسن سگے بھائیوں کو کیماڑی سے بازیاب کرالیا گیا جو مدرسے سے وقفے کے دوران گھر میں مارپیٹ کے خوف سے بھاگ گئےتھے۔ ایس ایچ او سائٹ اے پولیس چوہدری جاوید اختر نے میٹروول سے شہری محمد اسلام کے لاپتہ ہونے والے دو بیٹوں 12 سالہ شیراز اور 9 سالہ ارباز کی بحفاظت واپسی کے حوالے سے بیان میں کہا کہ دونوں بچے مدرسے میں زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 جنوری کو دوپہر 12 بجے لنچ بریک کے دوان دونوں بچے مدرسے سے گھر آئے اور الماری کا تالا توڑ کر وہاں موجود 15 ہزار روپے نکال کر لاپتا ہوگئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ 22 ہزار پاکستانی بیوروکریٹس کے پاس دُہری شہریت ہے، جس کے بعد چند دن پہلے سینیٹ کی ایک قائمہ کمیٹی نے ایک بل پر غور کیا ہے جس کا مقصد سول سرونٹس کی دہری شہریت پر پابندی لگانا ہے۔ جن سینیٹر صاحب نے یہ بل پیش کیا انہوں نے فرمایا کہ سول سرونٹس ملک کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں جبکہ یہ ناممکن ہے کہ کوئی شخص 2ملکوں کا وفادار رہے۔ قائمہ کمیٹی نے کہا کہ جب ججز اور ارکان اسمبلی دہری شہریت نہیں رکھ سکتے تو بیورو کریٹس پر بھی پابندی عائد کی جائے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں دہری شہریت کے...
    فتنہ الخوارج کی جانب سے پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف سامنے آیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتیوں کا نیٹ ورک ختم کر دیا ہے، اس حوالے سے تفصیلات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا سے بھرتیاں کیں، کالعدم تنظیم کی جانب سے بھرتیوں کا مقصد پنجاب میں مقامی سہولت کاری...
    سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اجلاس پیر کی شام 5 بجے اسمبلی ہال میں شروع ہو گا۔ اتوار کو جاری ہونے والے ایجنڈے کے مطابق تلاوت قرآن پاک، نعت و قومی ترانہ کے بعد علیحد و فہرست میں درج سوالات دریافت کیے جائیں گے اور ان کے جوابات دیےجائیں گے۔ ایجنڈے کے مطابق سید امین الحق، احمد سلیم صدیقی، سید حفیظ الدین، فرحان چشتی اور سید وسیم حسین وزیر برائے داخلہ کی توجہ عوام میں گہری تشویش کا باعث بننے والے فوری عوامی اہمیت کے معاملہ کی جانب دلائیں گے جو ملک میں انسانی اسمگلنگ مافیا...
    تخت بھائی کے علاقے ساڑوشاہ میں انوکھی تقریب کا انعقاد 37 سال بعد اسی اسکول میں اکٹھے ہوئے جہاں سے 1988 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا۔  اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں 1988ء میں میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے دوستوں کی 37 سال بعد ملاقات ہوئی ہے۔ تخت بھائی کے علاقے ساڑوشاہ میں انوکھی تقریب کا انعقاد 37 سال بعد اسی اسکول میں اکٹھے ہوئے جہاں سے 1988ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا۔ گورنمنٹ ہائی اسکول ساڑو شاہ سے 1988ء میں میٹرک پاس کرنے والے نہ صرف طلبہ اکٹھے ہوئے بلکہ اپنے اساتذہ کرام کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا۔ انہوں نے اسکول میں 37 سال بعد تمام ایکٹیوٹیز...
    مردان: خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں 1988 میں میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے دوستوں کی 37 سال بعد ملاقات ہوئی ہے۔ تخت بھائی کے علاقے ساڑوشاہ میں انوکھی تقریب کا انعقاد 37 سال بعد اسی اسکول میں اکٹھے ہوئے جہاں سے 1988 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا۔  گورنمنٹ ہائی اسکول ساڑوشاہ سے 1988 میں میٹرک پاس کرنے والے نہ صرف طلبہ اکٹھے ہوئے بلکہ اپنے اساتذہ کرام کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا۔ انہوں نے اسکول میں 37 سال بعد تمام ایکٹیوٹیز دہرائی سکول میں باقاعدہ اسمبلی ہوئی قومی ترانہ دھرایا گیا اسکے بعد کلاس روم میں باقاعدہ حاضری لی گئی۔ اس تقریب میں سینیئر اساتذہ کرام نے خصوصی طور پر شرکت...
    اس بات کا انکشاف ایک ریپبلکن سینیٹر مارک وین مولن نے گزشتہ روز میڈیا کے سامنے کیا، انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ صدارت سنبھالتے ہی 100 ایگزیکٹو آرڈرز جاری کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے گزشتہ رات واشنگٹن میں ریپبلکن سینیٹرز کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران امیگریشن اور توانائی سمیت دیگر مسائل پر کارروائی کے منصوبے کے حوالے سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ریپبلکن سینیٹرز سے ملاقات کے بعد فوری طور پر ایگزیکٹو آرڈز کے اجراء کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی سرحد پر سخت سیکیورٹی اور امیگریشن قوانین ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیحات میں...
    سسٹم ٹھیک کرنے کے مشورے دینے والے ہی ٹیکس نہیں دے رہے، ملک میں ٹیکس ریٹ غلط ہیں: چیئرمین ایف بی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ جو لوگ بتا رہے ہوتے ہیں سسٹم کیسے ٹھیک کرنا ہے وہی ٹیکس نہیں دے رہے ہوتے، جس سے ٹیکس زیادہ لینا چاہیے تھا نہیں لے پائے اس لیے تنخواہ دار طبقے کو شامل کر لیا۔لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے راشد محمود لنگڑیال کا کہنا تھاکہ پاکستان غریب ملک ہے ہمارے لوگوں کی ٹیکس انکم ہی نہیں، 60 فیصد لوگوں کی آمدنی اتنی ہے کہ وہ ٹیکس نیٹ...
    لڑکیوں کی تعلیم کی مخالف اقلیت درست راستے پر نہیں، سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل اور تنظیم کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ عورتوں کی تعلیم کی مخالف اقلیت درست راستے پر نہیں۔تفصیلات کےمطابق ہفتہ کو اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق دو روزہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اس کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ کانفرنس بنیادی طور پر مسلم ورلڈ لیگ کا اقدام ہے تاکہ لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا جا...
    کراچی : رواں سال میٹرک کے امتحان دینے والے طلبا کو فیسوں کے حوالے سے بڑا ریلیف مل گیا تاہم امتحانات مارچ کےمہینےمیں منعقد ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نجی اسکول انتظامیہ کو اس سال میٹرک کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء سے جون اور جولائی کی فیس وصول کرنے سے روک دیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کراچی رافعہ جاوید نے بتایا کہ کچھ نجی اسکولوں کے خلاف میٹرک کے طلبہ سے جون اور جولائی کی فیسیں مانگنے کی شکایات درج کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کو میٹرک کے طلباء سے جون اور جولائی کی فیسیں وصول کرنے سے منع کیا گیا ہے جو مارچ 2025 میں ہونے والے امتحانات میں شریک...
    چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، بلیو ایریا پارکنگ پلازے اور کیپیٹل سٹریٹ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بلیو ایریا پارکنگ پلازے اور کیپیٹل سٹریٹ کے حوالے سے اجلاس،اجلاس میں کیپیٹل سٹریٹ کے ڈیزائن اور آپریشنل کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں۔چیئر مین سی ڈی اے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل سٹریٹ کے روڈ انفراسٹرکچر پر جلد کام شروع کیا جائے۔ نیلام کیے گئے پلاٹس کو ڈویلپ کرکے رواں ماہ الاٹیوں کوقبضہ دیا جائے۔ کیپیٹل سٹریٹ کی ڈیزائن پلانگ کو مزید...
    — فائل فوٹو محکمۂ تعلیم نے کراچی کے نجی اسکولوں میں نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کی فیسوں کے معاملے پر بیان جاری کر دیا۔محکمۂ تعلیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 2025ء میں دسویں کے پرچے دینے والے طلباء صرف اپریل تک کی فیس دیں گے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 2025ء میں نویں سے دسویں میں جانے والے طلباء جون جولائی کی فیس بھی ادا کریں گے۔اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے کہا کہ تمام نجی اسکول محکمۂ تعلیم کی ہدایت کی پابند ہیں۔
    وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حُسین ابراہیم طحہٰ اور دیگر کے ہمراہ---تصویر بشکریہ وزارتِ تعلیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ایک خصوصی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا جس کا موضوع ’مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں تعلیم، اس حوالے سے چیلنجز اور مواقع‘ ہے۔ اس کانفرنس میں 47 ممالک کے 150 ماہرِ تعلیم، مذہبی اسکالرز، سفارت کار اور اہم سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتدفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی...