1988ء میں میٹرک کرنے والے دوست دوبارہ اسکول کے طالب علم بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
تخت بھائی کے علاقے ساڑوشاہ میں انوکھی تقریب کا انعقاد 37 سال بعد اسی اسکول میں اکٹھے ہوئے جہاں سے 1988 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں 1988ء میں میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے دوستوں کی 37 سال بعد ملاقات ہوئی ہے۔ تخت بھائی کے علاقے ساڑوشاہ میں انوکھی تقریب کا انعقاد 37 سال بعد اسی اسکول میں اکٹھے ہوئے جہاں سے 1988ء میں میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا۔ گورنمنٹ ہائی اسکول ساڑو شاہ سے 1988ء میں میٹرک پاس کرنے والے نہ صرف طلبہ اکٹھے ہوئے بلکہ اپنے اساتذہ کرام کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا۔ انہوں نے اسکول میں 37 سال بعد تمام ایکٹیوٹیز دہرائیں، سکول میں باقاعدہ اسمبلی ہوئی قومی ترانہ دھرایا گیا اسکے بعد کلاس روم میں باقاعدہ حاضری لی گئی۔
اس تقریب میں سینیئر اساتذہ کرام نے خصوصی طور پر شرکت کی، تقریب میں اس دنیا فانی سے کوچ کرنے والے اساتذہ کرام اور کلاس فیلوز کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ تقریب میں 50 سے زائد طلبہ شریک ہوئے جو اس وقت مختلف شعبوں سے وابستہ ہیں آخر میں پروگرام کے ارگنائزر سلطانزیب اور جاوید خان نے تمام ساتھیوں نے شکریہ ادا کیا اور ہر سال 31 مارچ کو ایک ایسی ہی تقریب منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: 1988ء میں میٹرک کرنے والے سال بعد
پڑھیں:
کراچی کا سرکاری اسکول ریسٹورنٹ مالک کو دینے کی تیاری
کراچی: شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں قائم سرکاری اسکول کو ایک بار پھر نہاری ہائوس کے مالک کو دینے کی تیاری کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سرکاری اسکول کی عمارت کو خستہ حال قرار دے کر اہل علاقہ کے نام سے ایس پی گلبرگ کو درخواست دے دی گئی ہے۔جس پر 25 جولائی کو محکمہ تعلیم سندھ نے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری سے جاوید میاں کی اسکول خالی کرنے کی درخواست پر کمنٹس مانگے ہیں۔
محکمہ تعلیم کے سیکشن آفیسر نے 21 اگست کو ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن پرائمری کو خط لکھ کر متعلقہ حکام سے رائے طلب کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس پی کو درخواست موصول ہونے کے بعد پولیس کی نفری اسکول پہنچ چکی ہے اور اس کی عمارت کو جاوید میاں کی ملکیت ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کچھ علاقہ مکینوں کے تحفظات کے بعد عدالتی تفصیلات بھی منگوائی گئی ہیں۔
دوسری جانب ڈائریکٹر اسکولز بشیر عباسی نے اسکول خالی کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمارت خالی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، محکمہ کی جانب سے ایسے خطوط معمول کی بات ہیں۔