کراچی : رواں سال میٹرک کے امتحان دینے والے طلبا کو فیسوں کے حوالے سے بڑا ریلیف مل گیا تاہم امتحانات مارچ کےمہینےمیں منعقد ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نجی اسکول انتظامیہ کو اس سال میٹرک کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء سے جون اور جولائی کی فیس وصول کرنے سے روک دیا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کراچی رافعہ جاوید نے بتایا کہ کچھ نجی اسکولوں کے خلاف میٹرک کے طلبہ سے جون اور جولائی کی فیسیں مانگنے کی شکایات درج کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ اسکولوں کو میٹرک کے طلباء سے جون اور جولائی کی فیسیں وصول کرنے سے منع کیا گیا ہے جو مارچ 2025 میں ہونے والے امتحانات میں شریک ہونے والے ہیں۔

ہدایت کے مطابق میٹرک کے امتحانات میں شرکت کرنے والے طلباء کو اپریل 2025 تک اپنی فیس ادا کرنا ہوگی، میٹرک کےامتحانات مارچ کےمہینےمیں منعقد ہوں گے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نے متنبہ کیا کہ اس ہدایت کی خلاف ورزی کرنے والے پرائیویٹ سکولز کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دریں اثنا پرائمری کلاس سےنویں جماعت تک کےطالبعلم جون جولائی کی فیس جمع کرانے کے پابند ہوں گے، بالترتیب اپریل اور مئی 2025 میں واؤچر جاری کیے جائیں گے۔ جون اور جولائی کی فیس کے لیے جاری کردہ واؤچرز جولائی 2025 کے آخر تک قابل ادائیگی ہوں گے۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام پرائیویٹ اسکولوں کو طلبا کے لیے بسوں کی خریداری سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے تمام پرائیویٹ سکولوں کو وارننگ جاری کی تھی کہ وہ دن کے آخر تک سکول ٹرانسپورٹ کے انتظامات کے لیے ایکشن پلان جمع کرائیں ورنہ ان کی رجسٹریشن منسوخ ہونے کا خطرہ ہے۔خالد نذیر وٹو نے تمام اسکولوں کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد سے متعلق ایکشن پلان پیش کرنے کا حکم دیا۔سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے سکولوں کی انتظامیہ سے کہا تھا کہ وہ طلباء کی کل تعداد اور بسوں کی فہرست جمع کرائیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عدالت کے حکم کی تعمیل ہو رہی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: میٹرک کے ہوں گے

پڑھیں:

واٹس ایپ کا نیاحیران کن فیچر آپ کے میسجز کو زیادہ پرائیویٹ بنا دے گا، استعمال کا طریقہ جانیں

واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسے بہترین پرائیویسی فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے جو آپ کو ضرور پسند آئے گا۔

میٹا کے زیرملکیت میسجنگ پلیٹ فارم کی جانب سے ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی نامی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس فیچر کا مقصد چیٹس کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے آپ دیگر افراد کو اپنی چیٹ ایکسپورٹ کرنے یا آپ کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو خودکار طور پر محفوظ کرنے سے روک سکتے ہیں۔اسی طرح اس فیچر سے آپ دوستوں کو میسجز میں میٹا اے آئی کو مینشن کرنے یا میٹا اے آئی سے سوالات پوچھنے سے بھی روک سکیں گے۔

اس نئی ایڈوانسڈ پرائیویسی سیٹنگ کا اطلاق ون آن ون اور گروپس چیٹس دونوں پر ہوگا۔جب اس سیٹنگ کو ٹرن آن کیا جائے گا تو ون آن ون چیٹ یا گروپ چیٹ میں کوئی بھی فرد پوری چیٹ ہسٹری کو واٹس ایپ سے باہر ایکسپورٹ نہیں کر سکے گا۔اسی طرح آپ کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی خودکار طور پر دیگر افراد کی ڈیوائسز کی گیلریز میں محفوظ نہیں ہوں گی۔

مگر صارفین اب بھی انفرادی میسجز کے اسکرین شاٹس لے کر انہیں محفوظ کرسکیں گے۔البتہ واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ بتدریج ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی کو مزید بہتر بنایا جائے گا تو یہ ممکن ہے کہ مستقبل قریب میں اسکرین شاٹس کو لینا ممکن نہیں ہوگا۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر اس وقت مددگار ثابت ہوگا جب کسی واٹس ایپ گروپ میں شامل افراد ایک دوسرے سے واقف نہیں ہوں گے مگر حساس موضوعات پر بات چیت کریں گے۔

فیچر کیسے استعمال کریں؟

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔اس کے لیے چیٹ اوپن کرکے اوپر موجود چیٹ نیم پر کلک کرکے ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی آپشن کا انتخاب کریں۔

جب گروپ چیٹ میں اس سیٹنگ کو ان ایبل کیا جائے گا تو اس میں موجود ہر فرد کو نوٹیفکیشن بھیج کر ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی سیٹنگ کو آن کرنے کا بتایا جائے گا۔یہ فیچر آنے والے مہینوں میں بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کل اسکول کھلیں گے یا نہیں؟ اہم خبر
  • عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا عمل شروع
  • واٹس ایپ کا نیاحیران کن فیچر آپ کے میسجز کو زیادہ پرائیویٹ بنا دے گا، استعمال کا طریقہ جانیں
  • پنجاب پولیس کے میٹرک پاس بچوں کیلئے مفت اسکلز ڈیولپمنٹ کورسز کا فیصلہ
  • پہلگام حملہ: مودی کا سخت ردعمل، حملہ آوروں کو “تصور سے بھی بڑی سزا” دینے کا اعلان
  • بھارتی اقدامات کا جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا
  • بھارتی اقدامات کا جواب دینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب
  • مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ
  • رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ
  • پولیس کو دھمکیاں دینے کا کیس؛ عالیہ حمزہ کو عدالت سے ریلیف مل گیا