WE News:
2025-07-26@01:37:22 GMT

قومی اسبملی کے اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

قومی اسبملی کے اجلاس کا 10 نکاتی ایجنڈا جاری

سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اجلاس پیر کی شام 5 بجے اسمبلی ہال میں شروع ہو گا۔

اتوار کو جاری ہونے والے ایجنڈے کے مطابق تلاوت قرآن پاک، نعت و قومی ترانہ کے بعد علیحد و فہرست میں درج سوالات دریافت کیے جائیں گے اور ان کے جوابات دیےجائیں گے۔

ایجنڈے کے مطابق سید امین الحق، احمد سلیم صدیقی، سید حفیظ الدین، فرحان چشتی اور سید وسیم حسین وزیر برائے داخلہ کی توجہ عوام میں گہری تشویش کا باعث بننے والے فوری عوامی اہمیت کے معاملہ کی جانب دلائیں گے جو ملک میں انسانی اسمگلنگ مافیا کے خلاف مناسب اقدامات نہ کرنے سے متعلق ہے۔

ایجنڈے کے مطابق وزیر برائے انسانی حقوق قومی کمیشن برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ایکٹ 2012 میں ترمیم کرنے کا بل قومی کمیشن برائے انسانی حقوق (ترمیمی بل 2025 پیش کریں گے۔

ایجنڈے کے مطابق قانون سازی میں سینیٹر اعظم نذیر تارڑ تحریک پیش کریں گے کہ قومی کمیشن برائے مقام خواتین ایکٹ 2012 میں مزید ترمیم کرنے کا بل (قومی کمیشن برائے مقام خواتین (ترمیمی) بل 2024) قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں فی الفور زیر غور لایا جائے اور منظور کیا جائے۔

ایجنڈے کے مطابق قومی اسمبلی کے سامنے رکھے جانے والے کا غذات میں سینیٹر محمد اور نگزیب وزیر برائے خزانہ و محاصل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 160 کی شق (3 ب) کی مقتضیات کے مطابق مدت برائے جنوری تا جوان2022  کی بابت دوسرے این ایف سی ایوارڈ کی تعمیل کی بات دوسری ششماہی نگرانی رپورٹ قومی اسمبلی کے سامنے رکھیں گے۔

ایجنڈے کے مطابق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ 24 اپریل 2024 کو پیش کردہ تحریک پر مزید بحث اور دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر پاکستان کے خطاب پر تحریک تشکر بھی پیش کریں گے۔

ایجنڈے کے مطابق نکتہ ہائے اعتراض کے علاوہ معاملات بھی اٹھائے جائیں گے جبکہ توجہ دلاؤ نوٹس میں صاحبزادہ صبغت الله وزیر برائے قومی صحت خدمات، ضوابط و معاونت کی توجہ عوام میں گہری تشویش کا باعث بننے والی فوری عوامی اہمیت کے معاملہ کی جانب دلائیں گے جو دارالحکومتی علاقہ اسلام آباد میں نجی تعلیمی اسپتالوں بالخصوص ٹرسٹ اسپتالوں کی جانب سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی ) کے ضوابط کی مقتضیات کے مطابق ضرورت مند افراد کو مفت اور رعایتی علاج معالجہ فراہم کرنے میں ناکامی سے متعلق ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اجلاس اسپیکر اسلام اباد اعظم ایاز بل پاکستان میڈیکل کونسل پی ایم ڈی سی تارڑ تحریک توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹر صادق صبغت اللہ علاج قومی اسمبلی معالجہ نذیر وقفہ سوالات.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اجلاس اسپیکر اسلام اباد ایاز پی ایم ڈی سی تارڑ تحریک توجہ دلاؤ نوٹس سینیٹر صبغت اللہ علاج قومی اسمبلی معالجہ قومی اسمبلی

پڑھیں:

خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے،نجکاری کے عمل کو موثر ، جامع اور مستعدی سے مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،منتخب اداروں کی نجکاری میں تمام قانونی مراحل اور شفافیت کے تقاضے پورے کئے جائیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس خان لغاری، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، چیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور دیگر متعلقہ سرکاری افسران اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ قومی اداروں کی بیش قیمت اراضی پر ناجائز قبضہ کسی صورت قابل قبول نہیں،نجکاری کے مراحل میں قومی اداروں کی ملکیت میں بیش قیمت اراضی کے تصفیہ میں ہر ممکن احتیاط ملحوظ خاطر رکھی جائے ،مذکورہ اداروں کی مرحلہ وار نجکاری کے اہداف مارکیٹ کے معاشی ماحول کے مطابق مقرر کئے جائیں تاکہ قومی خزانے کو ممکنہ نقصان سے ہر صورت بچایا جا سکے ۔

انہوں نے کہا کہ نجکاری کے مراحل میں سرخ فیتےاور غیر ضروری عناصر کا خاتمہ کرنے کے لئے نجکاری کمیشن کو قانون کے مطابق مکمل خود مختاری دی جائے گی، تمام فیصلوں پر مکمل اور موثر انداز میں عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،نجکاری کمیشن میں جاری کام کی پیشرفت کی باقاعدگی سے خود نگرانی کروں گا،نجکاری کے مراحل اور اداروں کی تشکیل نو میں پیشہ ور ماہرین کی مشاورت اور بین الاقوامی معیار کو برقرار رکھا جائے ۔

وزیراعظم کو 2024 میں نجکاری لسٹ میں شامل کئے گئے اداروں کی نجکاری پر پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نجکاری کمیشن منتخب اداروں کی مرحلہ وار نجکاری میں قانونی، مالیاتی اور شعبہ جاتی تقاضوں کو مد نظر رکھ رہا ہے ،منتخب اداروں کی مرحلہ وار نجکاری کو کابینہ سے منظور شدہ پروگرام کے تحت مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا،پی آئی اے، بجلی کی ترسیل کار کمپنیز (ڈسکوز) سمیت نجکاری کی لسٹ میں شامل تمام اداروں کی نجکاری کو مقررہ معاشی، اداراجاتی اور انتظامی اہداف کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے اور سرکاری اداروں میں میرٹ لانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، وزیراعظم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے نوٹس پر سینیٹ میں شدید ہنگامہ، اٹارنی جنرل کو طلب کرنے کا مطالبہ
  • وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے وفد کی ملاقات، پاکستان کے زرعی و لائیوسٹاک شعبے میں جاری اشتراک عمل کا جائزہ لیا گیا
  • قومی اسمبلی اور سینیٹ میں خالی نشستوں پر امیدواروں کی فہرست جاری
  • مودی سرکار کا ہندوتوا ایجنڈا؛ آسام اور ناگا لینڈ میں نسلی کشیدگی میں اضافہ
  • سینیٹ اجلاس، بلوچستان میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کیخلاف قرارداد منظور
  • قومی اسمبلی: ارکان کو 3 سال میں 1ارب 16کروڑ روپے کے فری سفری واؤچرز جاری
  • ایچ ای سی نے بغیر واضح ایجنڈے کے VCs کو ہنگامی طور پر آج طلب کرلیا
  • خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری معاشی بہتری کیلئے ناگزیر ہے:وزیراعظم
  • خسارے میں چلنے والے قومی اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی بہتری اور ترقی کے لئے ناگزیر ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا سرکاری ملکیتی اداروں کی نجکاری کی پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب