مردان:

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے تخت بھائی میں 1988 میں میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے دوستوں کی 37 سال بعد ملاقات ہوئی ہے۔

تخت بھائی کے علاقے ساڑوشاہ میں انوکھی تقریب کا انعقاد 37 سال بعد اسی اسکول میں اکٹھے ہوئے جہاں سے 1988 میں میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا۔ 

گورنمنٹ ہائی اسکول ساڑوشاہ سے 1988 میں میٹرک پاس کرنے والے نہ صرف طلبہ اکٹھے ہوئے بلکہ اپنے اساتذہ کرام کو بھی اس تقریب میں مدعو کیا۔

انہوں نے اسکول میں 37 سال بعد تمام ایکٹیوٹیز دہرائی سکول میں باقاعدہ اسمبلی ہوئی قومی ترانہ دھرایا گیا اسکے بعد کلاس روم میں باقاعدہ حاضری لی گئی۔

اس تقریب میں سینیئر اساتذہ کرام نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب میں اس دنیا فانی سے کوچ کرنے والے اساتذہ کرام اور کلاس فیلوز کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

تقریب میں 50 سے زائد طلبہ شریک ہوئے جو اس وقت مختلف شعبوں سے وابستہ ہیں آخر میں پروگرام کے ارگنائزر سلطانزیب اور جاوید خان نے تمام ساتھیوں نے شکریہ ادا کیا اور ہر سال 31 مارچ کو ایک ایسی ہی تقریب منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں میٹرک کرنے والے

پڑھیں:

 چینی مہنگی ‘مارکیٹ سے غائب :ایک لاکھ ٹن درآمد کرنے کامزید ٹینڈر جاری

اسلام آباد‘ لاہور (نمائندہ خصوصی‘کامرس رپورٹر )ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور بڑا ٹینڈر جاری کر دیا ہے اور 31 جولائی تک کامیاب بولی دینے والے کو چینی درآمد کرنے پر 5 فیصد گارنٹی جمع کرانی ہوگی جبکہ اسرائیل اور بھارت سے سفید چینی درآمد کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے مطابق ٹی سی پی نے ایک لاکھ میٹرک ٹن سفید چینی کا دوسرا بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر دیا ہے، سفید چینی درآمد کرنے کی کم از کم بولی 25 ہزار میڑک ٹن اور 50 کلو گرام نئے بیگ کے ساتھ ہوگی اور 21 اگست سے 5 ستمبر تک چینی درآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور تمام کارگو 30 ستمبر تک پہنچیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ چینی درآمد کرنے کے لیے 25 ہزار میٹرک ٹن کی دو شپمنٹ یا ایک 50 ہزار میٹرک ٹن شپمنٹ کی اجازت ہوگی۔ٹی سی پی کے مطابق 31 جولائی تک کامیاب بولی دینے والے کو چینی درآمد کرنے پر 5 فیصد گارنٹی جمع کرانی ہوگی، اسرائیل اور بھارت سے سفید چینی درآمد کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چینی کی شپمنٹ میں تاخیر ہونے سے 0.25 ڈالر فی میٹرک ٹن یومیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا اور چینی درآمد کرنے کے لیے لیٹر آف کریڈٹ کی ذمہ داری ٹی سی پی کی ہوگی۔اوپن مارکیٹوں میں چینی کی 200روپے کلو فروخت جاری ہے جبکہ کئی علاقوں میں چینی دستیاب ہی نہیں اوردکانداروں کا کہنا ہے کہ تھوک مارکیٹ سے چینی کی سپلائی نہیں مل رہی ۔دوسری جانب بیشتر علاقوں میں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ سرکاری نرخ173روپے فی کلو چینی دستیاب نہیں۔ جن دکاندار وں کے پاس چینی موجود ہے وہ صرف جاننے والے گاہکوں کو 200روپے کلو چینی کی فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں ،جرمانوں اور گرفتاریوں کے خوف سے کسی اجنبی کو چینی فروخت نہیں کی جارہی۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہوںنے چینی کی فروخت بند نہیں کی بلکہ انہیں تھوک مارکیٹ سے چینی مل نہیں رہی۔

متعلقہ مضامین

  •  چینی مہنگی ‘مارکیٹ سے غائب :ایک لاکھ ٹن درآمد کرنے کامزید ٹینڈر جاری
  • اسرائیل اور بھارت سے سفید چینی درآمد کرنے پر مکمل پابندی
  • ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا ایک اور ٹینڈر جاری
  • سوات کے بعد صوابی میں مدرسے کے 6 سالہ طالب علم پر قاری کا تشدد
  • اسلامی نظریاتی کونسل کے دفتر میں نشست
  • جدید ٹیکنالوجی سے لیس پی این ایس ساہیوال گن بوٹ کی لانچنگ
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کو مبارکباد
  • پنجاب: لاہور سمیت متعدد شہروں میں میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان
  • لاہور: سرکاری اسکول میں پڑھنے والے سبزی فروش کے بیٹے کی میٹرک بورڈ میں تیسری پوزیشن
  • لاہور: سبزی فروش کے سرکاری اسکول میں پڑھنے والے بیٹے کا میٹرک امتحانات میں شاندار کارنامہ