2025-09-18@18:31:17 GMT
تلاش کی گنتی: 1356
«دوستانہ میچ»:
(نئی خبر)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 10ویں ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت مقابلہ 5 اکتوبر کو ہوگا آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق یہ ٹورنامنٹ آئندہ سال 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی صف اول کی خواتین ٹیمیں عالمی چیمپیئن بننے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان ویمنز ٹیم کو گروپ ون میں شامل کیا گیا ہے جہاں وہ آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، روایتی حریف بھارت اور 2 کوالیفائر ٹیموں کا سامنا کرے گی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 14 جون کو بھارت کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلے گا...
نیشنز ہاکی کپ کے اہم معرکے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔ ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ایک فتح اور ایک ڈرا میچ کیساتھ پول بی میں 4 پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔ پاکستان نے گزشتہ روز اپنے دوسرے میچ میں جاپان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ قبل ازیں پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا۔ گرین شرٹس آج اگر نیوزی لینڈ کو اہم معرکے میں شکست دینے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائیں گے۔ دوسری جانب پول اے سے فرانس اور کوریا کی ٹیموں نے پہلے ہی سیمی فائنل تک رسائی...
لیجنڈری فٹبالر لیونل میسی رواں برس ارجنٹائن کی ٹیم کے ہمراہ بھارت کا دورہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی اپنی ٹیم کے ہمراہ رواں برس دسمبر میں بھارت کا دورہ کریں گے۔ لیونل میسی کا یہ تاریخی دورہ 13 سے 15 تک جاری رہے گا، جس کے دوران وہ کولکتہ، ممبئی اور دہلی کا سفر کریں گے۔ اسٹار فٹبالر کے اعزاز میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن کا مقصد ان کے شاندار کیریئر کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ دورے کے دوران میسی کا پہلا پڑاؤ ہوگا کولکتہ ہوگا، جہاں انہیں ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں اعزاز سے نوازا جائے گا، اس موقع پر وزیراعلیٰ مغربی بنگال ممتا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )ایف آئی ایچ نیشنزہاکی کپ میں پاکستان تیسرے میچ میں آج( بدھ ) کو نیوزی لینڈ کیخلاف مدمقابل ہوگا۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں پاکستان پول بی میں چار پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔ گرین شرٹس نے آخری میچ میں جاپان کو سخت مقابلے کے بعد 2-3گول سے شکست دی تھی جبکہ ملائیشیا کیخلاف میچ 3-3گول سے برابر رہا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کھٹمنڈو(اسپورٹس ڈیسک )نیپال، نیدرلینڈز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 3 سپر اوورز کروادیئے گئے۔گزشتہ روز گلاسگلو کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جہاں مداحوں کو انتہائی سنسنی خیز ٹی 20 مقابلہ دیکھنے کا ملا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف ملا تاہم نیپالی ٹیم محض 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا سکی اور یوں میچ برابر ہو گیا۔میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے سپر اوور کروایا گیا جہاں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے...
بھارتی فاسٹ بولر نے جسپریت بمراہ کا کہنا ہے کہ وہ ورک لوڈ منیجمنٹ کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیم کے کپتان نہیں بنے اور یہی بات وجہ انہوں نے بی سی سی آئی کو بھی بتائی ہے۔ گزشتہ ماہ مئی میں روہت شرما کی ٹیسٹ فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بی سی سی آئی نے شبھمن گِل کو انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کی سیریز کے لیے بھارت کا نیا کپتان منتخب کیا تھا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے جسپریت بمراہ کا کہنا تھا کہ کپتانی کے پیچھے کوئی بڑی کہانی نہیں ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں کہ انہیں ہٹا دیا گیا یا ان کی دیکھ بھال نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کہ روہت شرما...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں ایک منفرد لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب نیدرلینڈز اور نیپال کے درمیان سہ فریقی سیریز کا میچ تین سپر اوورز تک جا پہنچا، جس میں نیدرلینڈز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کرلی۔میچ کا باقاعدہ دورانیہ برابر رہا، دونوں ٹیموں نے 152،152 رنز اسکور کیے۔ اس کے بعد پہلا سپر اوور کھیلا گیا جس میں دونوں نے 19،19 رنز بنائے۔ نتیجہ نہ نکلنے پر دوسرا سپر اوور ہوا جو 17،17 رنز پر ختم ہوا۔ بالآخر تیسرے سپر اوور میں نیپال کی ٹیم بغیر کوئی رن بنائے 2 وکٹیں گنوا بیٹھی۔نیدرلینڈز کو جیت کے لیے صرف 1 رن درکار تھا، جو بیٹر نے چھکا مار کر حاصل کیا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دے دیا ہے، جس کے تحت آئندہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027-2029 کے دوران چار روزہ ٹیسٹ میچز متعارف کرانے کی منظوری دی جا سکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جے شاہ نے یہ بات ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے حالیہ فائنل کے موقع پر کہی، جہاں انہوں نے تجویز دی کہ مخصوص سیریز کو چھوڑ کر باقی تمام ٹیسٹ میچز چار دن تک محدود کیے جا سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسی بڑی ٹیموں کو ایشز، بارڈر-گواسکر ٹرافی اور اینڈرسن-ٹنڈولکر ٹرافی جیسی روایتی سیریز کے لیے پانچ روزہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔جے شاہ کا کہنا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کو بدلنے کا عندیہ دیدیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سربراہ جے شاہ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ 2027-2029 سائیکل کیلئے 4 روزہ ٹیسٹ میچز کی منظوری کا ارادہ ظاہر کردیا ہے۔ آئی سی سی سربراہ کی جانب سے ٹیسٹ میچز کو 4 روز تک محدود کرنے کی بات ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ فائنل کے دوران کی گئی۔ مزید پڑھیں: میچ کے دوران بھی 'چوکرز' کا طعنہ سننے کو ملا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کو روایتی ٹیسٹ سیریز یعنی ایشز، بارڈر-گواسکر ٹرافی اور اینڈرسن-ٹنڈولکر ٹرافی کیلئے 5 روزہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کی...
ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کا ناقابلِ یقین اور سنسنی خیز میچ اُس وقت دیکھنے کو ملا جب نیدرلینڈز نے نیپال کو 3 سپر اوورز کے بعد شکست دیدی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی میچ کو چاہے وہ لسٹ اے ہو یا ٹی20 تیسرے سپر اوور تک لے جانا پڑا۔ نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 152 رنز بنائے اور 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز مکمل کی۔ آخری اوور میں نیپال کو جیت کے لیے 16 رنز درکار تھے، جو نیندن یادو کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ممکن ہو گیا، جنہوں نے آخری گیند پر چوکا لگا کر میچ برابر کر دیا۔ ???????????????????????? ???? Netherlands beat Nepal after T20 tie and three (!) Super Overs! A bizarre match...
نیپال(نیوز ڈیسک)نیدرلینڈز نے نیپال کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے “تین سپر اوورز” والے میچ میں شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ میچ کے مقررہ 20 اوورز میں دونوں ٹیموں نے 152-152 رنز بنائے، پہلا سپر اوور 19-19 اور دوسرا 17-17 رنز سے برابر رہا، جس کے بعد میچ تیسرے سپر اوور میں داخل ہواجو ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلا موقع تھا۔ ٹی 20 کا مہنگا ترین اسپیل ، آئر لینڈ کے فاسٹ بائولر لیام میک کارتھی کو 4 اوورز میں 81 رنز پڑ گئے تیسرے سپر اوورمیں نیپال رن بنانے میں ناکام رہا جبکہ نیدرلینڈز کے بلے باز نے ایک زوردار چھکا لگا کر میچ اپنے نام کرلیا۔...
نیپال، نیدرلینڈز اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان جاری سہ ملکی ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے 3 سپر اوورز کروادیے گئے۔ گزشتہ روز گلاسگلو کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز اور نیپال کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، جہاں مداحوں انتہائی سنسنی خیز ٹی20 مقابلہ دیکھنے کا ملا۔ مزید پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئین شپ میں فتح؛ باوما الیون کی فتح پر میمز کا سیلاب اُمڈ آیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیدرلینڈز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کیلئے 153 رنز کا ہدف ملا، تاہم نیپالی ٹیم محض 8 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بناسکی اور یوں میچ ڈرا ہوگیا۔ پہلا سپر اوور: میچ کو...
ملائیشیا کے دارالخلافے میں جاری انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نیشنز کپ میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد جاپان کو 3-2 سے ہرا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک آرمی کی کوششوں سے ہاکی اسٹیڈیم کراچی کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں اس طرح قومی ٹیم جس کا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف برابر رہا تھا نے اپنے دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ جاپان کے خلاف میچ میں قومی ٹیم شروع میں ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہار رہی تھی تاہم پھر ٹیم کھیل میں واپس آئی اور بالآخر میچ 2-3 سے جیت لیا۔ پاکستان کے غضنفر علی نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری دلادی تھی تاہم ایک منٹ بعد جاپان کے کازوماسا نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نیشنز کپ میں پاکستان نے دوسرے میچ میں جاپان کو 3-2 سے شکست دے دی۔پاکستان نے میچ میں 2-1 کے خسارے سے کم بیک کیا اور جاپان کے خلاف کامیابی حاصل کی، گزشتہ روز پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 سے برابر رہا تھا۔ پاکستان کے غضنفر علی نے پہلے کوارٹر میں گول کرکے برتری دلائی، ایک منٹ بعد جاپان کے کازوماسا نے گول کیا اور مقابلہ برابر کردیا۔میچ کے دوران 2 منٹ بعد ہی کوجی یاماسا نے گول کرکے میچ میں جاپان کو برتری دلادی، یوں پہلے کوارٹر میں جاپان کو 2-1 کی برتری حاصل رہی۔میچ کے دوسرے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی جبکہ تیسرے کوارٹر میں...
ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی۔ ملائیشیا میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا اپنے دوسرے میچ میں جاپان کے ساتھ دلچسپ مقابلہ ہوا۔ پاکستان نے جاپان کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی۔ پاکستان کی طرف سے سفیان خان، رانا وحید اور علی غضنفر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ گزشتہ روز پاکستان اور ملائیشیا کا میچ 3-3 گول سے برابر رہا تھا، پاکستان اپنا تیسرا میچ بدھ کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلے گا۔
لاہور:آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ایونٹ کا افتتاحی میچ 30 ستمبر کو بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔ ویمن ون ڈے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچز ہائبرڈ معاہدہ کے مطابق رکھے گئے ہیں۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز کولمبو میں کھیلے گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 5اکتوبر کو کولمبو میں مد مقابل ہوں گی۔ شیڈول کے مطابق 29 اکتوبر کو پاکستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچی تو میچ کولمبو میں ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل پاکستانی ٹیم کی جیت سے مشروط ہے، جس کا میچ بنگلورو یا کولمبو میں ہوگا۔ ورلڈ کپ ویمنز کے 14میچز کی میزبانی بنگلورو، اندور، گوہاٹی اور کولمبو کریں گے۔ پاکستانی ویمنز اپنا پہلا میچ بنگلا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا آغاز کوالالمپور میں ہوگیاہے ۔پاکستان کا پہلا مقابلہ میزبان ملائیشیا کے خلاف آج ہوگا۔میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 16 جون کو جاپان کے خلاف کھیلے گا، تیسرا مقابلہ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 20 جون کو ہوں گے، جبکہ نیشنز کپ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ میں شرکت کی حقدار بنے گی۔پاکستان پول بی میں جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کے ہمراہ شامل ہے، جبکہ پول اے میں فرانس، کوریا، ویلز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
بھارتی افواج کی جانب سے پاکستان پر جارحیت کے بعد انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں میچ کے دوران لائٹ اچانک جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ گزشتہ روز وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور افواج کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستان نے جواب دینے کیلئے سائبر حملے ہمارے بچوں نے کیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ کے دوران فلڈ لائٹس کو بند کرکے "ہمارے سائبر جنگجوؤں نے کمال کر دکھایا"۔ مزید پڑھیں: آئی پی ایل میچ کی منسوخی! چیئرلیڈر نے بھی سیکیورٹی پر سوال اٹھادیا وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستانی ہیکرز نے اہم بھارتی تنصیبات...
اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ کے شعبہ اردو، پاکستان میں چینی سفارت خانے اور آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن نے حالیہ دنوں مشترکہ طور پر ایک شاندار چین پاکستان فٹ بال دوستانہ میچ کا انعقاد کیا تاکہ کھیلوں کے تبادلے کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان افرادی و ثقافتی تعاون کو فروغ دیا جا سکے اور چین پاکستان تعلقات کی مضبوطی کو اجاگر کیا جا سکے۔ آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے 25 افراد پر مشتمل وفد نے دعوت پر پاکستان میں چینی سفارت خانے کی فٹ بال ٹیم کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلا ۔ میچ سے قبل، چینی سفارت خانے کے منسٹر شی یوان چھانگ اور آل پاکستان چائنا فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر محمد...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے میچز کو ٹی20 میچز میں تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز میں تبدیلی پر دونوں ٹیموں کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز میں سیریز میں تبدیلی کا امکان پیدا ہو گیا، پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈول 3 ون ڈے میچز ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ سیریز میں تبدیلی کے حوالے سے دونوں بورڈز میں ابتدائی مشاورتی عمل جاری ہے، ٹی20 ایشیا کپ اور ٹی20 ورلڈ کپ کی وجہ سے ون ڈے میچز تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق زیادہ ٹی20 میچز کھیلنے کا مقصد اہم...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کو ٹی20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ون ڈے میچز کی سیریز کو ٹی20 انٹرنیشنل میں تبدیل کرنے کے حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے، یہ تجویز ٹی20 ایشیاکپ اور ٹی20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے سامنے آئی ہے۔ زیادہ ٹی20 میچز کھیلنے کا مقصد قومی ٹیم کی اہم ایونٹس کیلئے تیاری کروانا اور بہتر کمبینیشن بنانا ہے۔ پاکستانی ٹیم کو جولائی کے آخر میں وائٹ بال سیریز کیلئے امریکا اور ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے، ٹی20 میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو فلوریڈا میں شیڈول ہیں جبکہ 3 ون ڈے 8، 10 اور...
نوٹنگھم میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں سینیگال نے انگلینڈ کو 3–1 سے شکست دے کر فٹبال کی تاریخ رقم کر دی۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی افریقی ٹیم نے انگلینڈ کو ہاتھوں شکست دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لیورپول میں کار حملہ، 27 فٹبال شائقین زخمی سینیگال نے میچ کا آغاز بڑے جوش کے ساتھ کیا، انہوں نے 40ویں، 62ویں، اور اسٹیج ٹائم میں یقینی گول کر کے زبردست واپسی کی، جبکہ انگلینڈ نے ابتدائی لیڈ صرف 7 ویں منٹ میں ہنری کین کے گول کی بدولت لی تھی۔ میچ کا آغاز ہنری کین نے کیا، جب وہ 7 منٹ میں واکر کی پاس سے پہلے گول کر کے 73ویں بین الاقوامی گول مکمل کرنے میں کامیاب رہے...
کراچی: اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں پاکستان فٹبال ٹیم کو میانمار نے 1-0 گول سے شکست دے دی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق میزبان ملک میانمار کے خلاف ینگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں دلچسپ مقابلہ رہا، پہلے ہاف میں پاکستان نے دفاعی حکمت عملی اپنائی اور مضبوط دفاع کی بدولت حریف ٹیم کے جارحانہ حملوں کو ناکام بنایا۔ تاہم پہلے ہاف کے اختتام پر فیفا کی رینکنگ میں 162 ویں درجہ پر فائز میانمار کو فیفا رینکنگ میں 198 ویں پوزیشن کے حامل پاکستان کے خلاف ایک گول کی سبقت حاصل ہوگئی۔ تھن پینگ نے 41 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی، یہ برتری فیصلہ کن ثابت...
کراچی:اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائر میں پاکستان کا میانمار سے مقابلہ منگل کو ہوگا، ٹیم نے تیاریاں شروع کر دی ہیں. گذشتہ روز غیر ملکی ہیڈ کوچ اسٹیفن کانسٹنٹائن کی زیر نگرانی کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس سیشن کیا، قبل ازیں بنکاک کے راستے یانگون پہنچنے والی ٹیم نے اتوار کو آرام کیا تھا. میانمار کے خلاف یانگون کے تھوونا اسٹیڈیم میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3:30 بجے شروع ہوگا،ایونٹ کیگروپ ای میں پاکستان سمیت شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں. ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں شام کے ہاتھوں 2 گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پاکستان کو میانمار کے خلاف میچ میں نوجوان اسٹرائیکر ریان محمد کا ساتھ حاصل نہ ہوگا. اسکاٹ...
یورپی فٹبال کے دو عظیم ستارے، پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اور اسپین کے لامین یامال اتوار کو یوئیفا نیشنز لیگ کے فائنل میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ میونخ جرمنی کے الیانز ایرینا میں پاکستانی وقت کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب رات 12 بجے شروع ہوگا۔ اسپین نے سیمی فائنل میں فرانس کو 5-4 سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی تھی، جس میں 17 سالہ یامال نے دو گول کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ دوسری جانب پرتگال نے جرمنی کو 2-1 سے ہرایا جہاں 40 سالہ رونالڈو نے فیصلہ کن گول کیا تھا۔ یہ فائنل 40 سالہ کرسٹیانو رونالڈو اور 17 سالہ لامین یامال کے درمیان ایک یادگار...
اُزبکستان اور اُردن نے پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرکے نئی تاریخ رقم کردی۔ اگلے سال امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائنگ مرحلہ جاری ہے جہاں 48 ٹیموں پر مشتمل میگا ایونٹ میں مزید تین ٹیموں نے جگہ بنا لی۔ اُزبکستان اور اُردن اپنی فٹبال تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اُزبکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ ڈرا کرکے گروپ اے میں ایران کے ساتھ جگہ بنائی۔ گروپ بی کے میچ میں اُردن کو عمان کے خلاف 0-2 سے فتح ملی تھی جبکہ جنوبی کوریا نے عراق کو 0-2 سے مات دی جس کے نتیجے میں اردن نے بھی فیفا ورلڈ کپ کیلئے...
اردن اور ازبکستان نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ عمان کے خلاف 0-3 کی شاندار فتح نے نہ صرف اردنی ٹیم کو گروپ بی میں سرفہرست 2 ٹیموں میں شامل کیا بلکہ یہ کامیابی ان کے فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا باب بھی رقم کر گئی۔ اس میچ میں علی علوان نے ہیٹ ٹرک اسکور کرکے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ادھر جنوبی کوریا کی ٹیم ’ٹیگوک واریئرز‘ نے بھی عراق کو 0-2 سے شکست دے کر مسلسل گیارہویں بار ورلڈ کپ میں جگہ بنائی۔ اس میچ میں عراق کے علی الحمادی کو ابتدا ہی میں سرخ کارڈ دکھایا گیا، جس کے بعد کم جن گیو اور او ہیون گیو...
ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کے سیریز کے آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ٹاس تاخیر کا شکار ہونے کی انوکھی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے آخری میچ میں ٹریفک جام میں پھسنے کے سبب سائیکلوں پر 40 منٹ تاخیر سے اسٹیڈیم پہنچی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں شاید پہلی بار ایسا ہوا ہے جب انٹرنیشنل میچ ٹریفک جام کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا۔ انگلش کرکٹرز نے ٹریفک جام میں پھسنے کے سبب اپنے موبائل کے ذریعے سائیکل سروس لی، جوز بٹلر، لیوک ووڈ اور ثاقب سمیت چند کھلاڑی سائیکلوں پر اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچے۔ تاہم مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم کی بس بھی وقت پر نہ پہنچ...
لندن میں انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ون ڈے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ٹریفک جام میں پھنس گئیں جس کے باعث میچ تاخیر سے شروع کرنا پڑا۔ انگلش کھلاڑیوں نے اس کا توڑ نکالا اور موبائل کے ذریعے سائیکل سروس لے کر اسٹیڈیم پہنچے تاہم ویسٹ انڈیز ٹیم کی بس ٹریفک میں پھنسنے کے بعد 40 منٹ کی تاخیر سے اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچی۔ جوز بٹلر، لیوک ووڈ اور ثاقب سمیت چند کھلاڑی سائیکلوں پر اوول کرکٹ گراؤنڈ پہنچ گئے لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم بس وقت پر نہ پہنچ سکی بلکہ ٹاس کے آفیشل ٹائم کے بھی 10 منٹ بعد اسٹیڈیم پہنچی۔ یہی وجہ تھی کہ تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل کا ٹاس 40 منٹ تاخیر سے...
آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے 73 ویں میچ میں نیپال نے اسکاٹ لینڈ کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے شکست دے دی۔ ڈنڈی میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے 297 رنز کا ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر حاصل کیا، جو ان کی ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑے ہدف کا کامیاب تعاقب ہے۔ اس میچ میں کرن کے سی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیپال کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے 41 گیندوں پر ناقابل شکست 65 رنز بنائے۔ اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے تھے۔ چارلی ٹیئر 80 رنز، فن لے میک...
پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم رواں سال ویمنز ورلڈ کپ میں اپنے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کھیلے گی۔ یہ فیصلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات میں جاری کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کے ملک میں کھیلنے سے گریز کر رہے ہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے رواں سال کے آغاز میں ایک ہائبرڈ ماڈل متعارف کرایا تھا، جس کے تحت چیمپیئنز ٹرافی سمیت تمام مشترکہ ٹورنامنٹس میں کسی بھی ملک کی ٹیم میزبان ملک کے بجائے کسی تیسرے نیوٹرل مقام پر میچ کھیل سکتی ہے۔ اسی ماڈل کے تحت ویمنز ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان کے گروپ میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں...
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کر دیا گیا۔ بھارت اورسری لنکا ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔ ویمنز ورلڈ کپ 30 ستمبر سے دو نومبر تک بھارت اور سری لنکا کے پانچ مقامات پر ہوگا۔ بھارت میں بنگلورو،اندور، گوہاٹی، وشاکھا پٹنم اور سری لنکا میں کولمبو میچز کی میزبانی کریں گے۔ پاکستان کے تمام میچز سری لنکا میں ہوں گے اور پاکستان کے سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے کی صورت میں میچز کولمبو میں ہوں گے ۔ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 29 اکتوبر کو گوہاٹی یا کولمبو میں شیڈول ہے جبکہ دوسرا سیمی فائنل 30 اکتوبر کو بنگلورو میں ہوگا۔فائنل 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں...
بنگلا دیش نے 13 سال بعد پاکستان کے خلاف نئی تاریخ رقم کر دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اتوار کے روز کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر نئی تاریخ رقم کر دی۔لٹن داس کی قیادت میں بنگلہ دیشی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز اسکور کیے۔ یہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کا سب سے بڑا مجموعی اسکور ہے۔ اس سے قبل بنگلہ دیش نے 2012 میں پالی کیلے میں 6 وکٹوں پر 175 رنز بنائے تھے۔تیسرے میچ میں بنگلہ دیش کی جانب سے پرویز حسین نے 66 جبکہ تنزید...
لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف اپنا 13 سال پرانا ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑ دیا۔ بنگلا دیش نے اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے گرین شرٹس کے خلاف اپنا سب سے بڑا ٹی ٹوئنٹی اسکور بنا ڈالا۔ لٹن داس کی قیادت میں بنگال ٹائیگرز نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے، جو کہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں بنگلادیش کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کی جانب سے پرویزحسین نے 66 اور تنزید حسن نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل بنگلا دیش نے 2012...
پاکستان نے بنگلادیش کو 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کر دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں محمد حارث نے 46 گیندوں پر 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ تیسرے اور آخری ٹی 20 کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جیت کر مہمان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستان کی دعوت پر بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 196 اسکور کیے اور گرین شرٹس کے لیے 197 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔ پاکستان کی طرف سے صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے بیٹنگ شروع کی، 8 کے اسکور پر پہلی وکٹ گری، صاحبزادہ فرحان صرف 1 رنز بنا کر...
پاکستان کیخلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی فاسٹ باؤلر شرف الاسلام کمر کی انجری کے باعث آج ہونیوالے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ شرف الاسلام کی عدم موجودگی میں فاسٹ بولر خالد احمد کو آخری ٹی20 میں پلئینگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے، اسکے علاوہ نجم الحسین شانتو کو بھی موقع مل سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: کیا پاکستانی ٹیم بنگلادیش کا دورہ کرے گی؟ نیا شیڈول بھی منظر عام پر تین میچز کی ٹی20 سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ مسلسل شکستوں کے سبب آئی سی سی رینکنگ میں...
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے جولائی میں پاکستانی وائٹ بال ٹیم کی میزبانی کی خواہش ظاہر کردی۔ ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے درخواست کی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے روانگی سے پہلے پاکستانی ٹی20 ٹیم بنگلادیش کا بھی دورہ کرے۔ مجوزہ پلان میں کہا گیا ہے کہ ان میچز کی میزبانی ڈھاکا کرے گا، 3 ٹی20 میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلنے کی آفر کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان ٹیم ٹی20 میں اوپنرز کی طرف سے مضبوط آغاز کیلئے ترس گئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مجوزہ سیریز کے حوالے سے جلد کوئی فیصلہ...
—فائل فوٹو پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے دورۂ بنگلادیش کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ابتدائی شیڈول ترتیب دے دیا۔ذرائع کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مجوزہ شیڈول پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔مجوزہ شیڈول میں پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم 18 جولائی کو ڈھاکا پہنچے گی جبکہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے۔ دوسرا ٹی 20، بنگلادیش کو 57 رنز سے شکست، میچ اور سیریز پاکستان کے نامپاکستان نے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بنگلادیش کو 57 رنز سے مات دے دی۔ ذرائع کے مطابق تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز میرپور اسٹیڈیم ڈھاکا میں تجویز کیے گئے ہیں، یہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ایف ٹی پی کا حصہ نہیں...
پاکستانی ٹیم ٹی210 فارمیٹ میں اوپنر کی طرف سے مضبوط آغاز کیلئے ترس گئی۔ سال 2024 سے اب تک ٹاپ 10 ٹیموں میں پاکستانی اوپنرز کی ایوریج سب سے کم 17.7 ہے، 32 میچز میں اوپنرز مشترکہ طور پر 550 رنز ہی بنا سکے۔ ٹی20 کرکٹ میں ابتدائی 6 اوورز کے پاور پلے میں تیزی سے رنز بنانے والی ٹیموں کو ہی ایڈوانٹیج حاصل ہوتا ہے، مگر پاکستانی اوپنرز ان ابتدائی اوورز کا ٹیم کو بھرپور فائدہ پہنچانے میں اکثر ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں 10 اوپننگ پیئرز بدل ڈالے 2024 سے اب تک اوپننگ شراکت گرین شرٹس کو تسلسل سے مضبوط بنیاد کی فراہمی میں ناکام رہی جس کا اثر...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم پہلے ہی دو ٹی ٹونٹی میچز جیت کرسیریز اپنے نام کر چکی ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔میچ اگرچہ رسمی نوعیت کا ہے لیکن دونوں ٹیمیں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے سیریز کا اختتام شاندارانداز میں کرنے کی کوشش کریں گی۔ قومی ٹیم کی قیادت آل راؤنڈرآغا سلمان کے سپرد کی گئی ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس سنبھالیں گے۔
لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے مابین میچ رات 8 بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ شاہینوں نے سیریز جیتنے کے بعد بنگال ٹائیگرز کو وائٹ واش کرنے پر نظر جما لیں۔ یاد رہے کہ پہلے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس نے بنگلا دیش کو 37 جبکہ دوسرے ٹی 20 میچ میں 57 رنز سے شکست دی تھی۔ Post Views: 4
ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے چین کی معروف آٹوموبائل کمپنی "چیری" نے گاڑیوں کے شورومز میں روبوٹ سیلز مین متعارف کروا دیا ہے۔ "مورنائن" (Mornine) نامی یہ ذہین روبوٹ دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ ہے جو کاروں کی فروخت میں انسانوں کے شانہ بشانہ کام کرتا ہے۔ روایتی روبوٹ محض کارخانوں میں گاڑیاں تیار کرنے جیسے کاموں تک محدود رہے ہیں، مگر مورنائن نے سیلز کے میدان میں قدم رکھ کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ روبوٹ نہ صرف گاہکوں کا خوش دلی سے استقبال کرتا ہے بلکہ گاڑیوں کے متعلق مکمل معلومات فراہم کرتا ہے اور خریداروں کے تمام سوالوں کے تسلی بخش جوابات بھی دیتا ہے۔ مورنائن جدید آلات سے...
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے مودی سرکار کے پاکستان کے خلاف نام ہاد اور ناکام ملٹری کارروائی ’آپریشن سندور‘ کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا کہ مودی سرکار نے ملٹری کارروائی کا نام آپریشن سندور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے اور سیاسی فائدے کے لیے رکھا تھا۔ ممتا بینرجی نے کہا کہ میں یہ بات کہنا نہیں چاہتی تھی خاص طور پر ایسے وقت میں جب مختلف جماعتوں کے وفود مختلف ممالک کا دورہ کرکے بھارت کے مؤقف کو پیش کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے مزید کہا کہ لیکن آج مودی مغربی بنگال صرف سیاسی پروپیگنڈے کی نیت سے...
پاکستان بمقابلہ بنگلادیش ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے دوسرے میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔ واضح رہے پاکستان کو سیریز میں0-1 سے برتری حاصل ہے۔
بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعے کے روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دوسرے ٹی20 میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news بنگلہ دیش بیٹنگ پاکستان قذافی اسٹیڈیم لاہور
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مودی سرکار کے پاکستان کے خلاف نام ہاد اور ناکام ملٹری کارروائی ’آپریشن سندور‘ کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی سرکار نے ملٹری کارروائی کا نام آپریشن سندور اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے اور سیاسی فائدے کے لیے رکھا تھا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں یہ بات کہنا نہیں چاہتی تھی خاص طور پر ایسے وقت میں جب مختلف جماعتوں کے وفود مختلف ممالک کا دورہ کرکے بھارت کے مؤقف کو پیش کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ ممتا بنر جی نے مزید کہا کہ لیکن آج مودی مغربی بنگال صرف سیاسی پروپیگنڈے کی نیت سے آئے تھے۔ مغربی بنگال کی وزیر...
پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا مقابلہ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن منسوخ کرکے آرام کو ترجیح دی تاکہ کھلاڑی مکمل فٹ ہو کرآج کے میچ میں شرکت کریں۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا، پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کی کمان وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کے سپرد ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریزکا پہلا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان نے جیتا تھا، جس سے میزبان ٹیم کا...
پاکستان کرکٹ ٹیم نے 2024 سے ابتک 33 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 38 کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروادیا۔ قومی ٹیم نے 2024 سے ابتک 33 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا، جس میں گرین شرٹس نے مختصر فارمیٹ کے 33 ٹی20 میچز کھیلے لیکن 38 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا، جو کسی بھی ملک سے زیادہ ہیں۔ اس فہرست میں پاکستان کے بعد دوسرا نمبر بھارت کا ہے، جس نے 31 مقابلوں میں 35 نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا، اسی طرح جنوبی افریقا نے 23 میچز میں 31، نیوزی لینڈ نے 27 مقابلوں میں 30 کھلاڑیوں کو ڈیبیو کروایا۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے 2024 سے ابتک ٹی20 انٹرنیشنلز میں 10 اوپننگ پیئرز بدل ڈالے بنگلادیش نے سب سے کم 28 مقابلوں میں...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پلے آف میچز اور بنگلادیش کیخلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز میں ڈیسیژن ریویو سسٹم (ڈی آرایس) نہ ہونے کی وجہ سے پردہ اُٹھ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستان میں ہونیوالے ایونٹس کے دوران ڈیسیژن ریویو سسٹم (ڈی آرایس) نہ ہونے کی بڑی وجہ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ ہیں۔ انہوں نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی اور غیر ملکی پلئیرز کے ملک میں آنے کے باوجود تکنیکی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جبکہ اسی ملک کے کرکٹرز پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن...
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی20 مقابلوں میں 2024 ابتک 10 اوپننگ پیئرز تبدیل کرڈالے۔ قومی ٹیم نے 2024 سے ابتک 33 ٹی20 انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیا، جس میں گرین شرٹس نے 10 بار اپنے اوپننگ پیئرز کو تبدیل کرکے نیا کمبینشن آزمانے کی کوشش کی۔ ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں ناقص کارکردگی کے بعد پاکستانی ٹیم نے بابراعظم اور محمد رضوان کے اوپننگ پیئر کو توڑا اور نئے جارح مزاج کھلاڑیوں کو موقع دیا۔ مزید پڑھیں: کرکٹر کی والدہ کو ڈاکو لوٹ کر فرار، لاکھوں کی مالیت کا پرس چھین لیا گیا پاکستان نے اوپننگ میں صائم ایوب، فخر زمان، حسن نواز، محمد حارث، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان اور عمیر بن یوسف سے آغاز کروایا تاہم ابتک کوئی پیئر کامیاب...
بنگلادیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پانچ وکٹیں لے کر حسن علی نے اعزاز اپنے نام کرلیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں پاکستان نے حسن علی کی شاندار بولنگ کی بدولت بنگلادیش کو 37 رنز سے شکست دی۔ حسن علی نے 3.2 اوورز میں 30 رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور چوتھے پاکستانی بولر ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل عمر گل، سفیان مقیم، عماد وسیم یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
یوم تکبیر تعطیل کے باعث بیچ نمبر5کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع، ترجمان آئیسکو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آبا(سب نیوز) 28مئی 2025 یوم تکبیر کے موقع پر سرکاری تعطیل کے باعث آئیسکو انتظامیہ نے بیچ نمبر5جس کی مقررہ تاریخ28مئی2025تھی اس میں ایک دن کی توسیع کر دی ہے اور اب متعلقہ صارفین بجلی بلوں کی ادائیگی اب بغیر کسی پریشانی اوراضافی سرچارج کے29مئی2025 تک کر سکیں گے۔ اس ضمن میں آئیسکو ریجن کے تمام ریونیو دفاتر ، مجاز بنکوں اور پوسٹ آفسز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائےگا، جس کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ٹی20 میچ کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض کو آن فیلڈ امپائر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے، جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ دوسرے ٹی20 میں میں راشد ریاض اور وقار فیصل آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ احسن رضا تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 28 مئی سے یکم جون تک کھیلے جانیوالے 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا، آئی سی سی ایلیٹ میچ ریفریز پینل کے ممبر سری لنکا کے رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔ 28 مئی کو کھیلے جانیوالے پہلے ٹی20 میچ کے لیے آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ احسن رضا تھرڈ امپائر ہوں گے۔ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ 30 مئی کو شیڈول دوسرے ٹی20 میچ میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہوں گے، جبکہ احسن رضا تھرڈ اور آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔ تیسرے ٹی20 میچ میں احسن...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز انٹرنیشنل سیریز کیلئے آئی سی سی ایلیٹ امپائر رنجن مدوگالے سیریز کے میچ ریفری ہونگے۔ پہلے ٹی20 کیلئے آصف یعقوب اور راشد ریاض وقار آن فیلڈ امپائر ہوں گے، احسن رضا تھرڈ امپائر جبکہ فیصل خان آفریدی فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے پاک بنگلادیش سیریز میں ڈی آر ایس ٹیکنالوجی نہیں ہوگی دوسرے ٹی20 میں راشد ریاض اور وقار فیصل خان آفریدی آن فیلڈ امپائرز ہونگے، احسن رضا تھرڈ امپائر جبکہ آصف یعقوب فورتھ امپائر ہوں گے۔ مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش سیریز؛ سیکیورٹی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف میچز کے بعد پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز بھی ڈی آر ایس کے بغیر کھیلی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد براڈکاسٹنگ عملے میں شامل ڈی آر ایس ٹیکنالوجی آپریٹ کرنے والوں نے ملک کا رخ نہیں کیا تھا، جس کے باعث اہم ٹیکنالوجی میسر نہیں تھی۔ پی سی بی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 3 میچز پر مشتمل پاکستان بنگلادیش کی ٹی20 سیریز میں بھی ڈی آر ایس ٹیکنالوجی استعمال نہیں ہوگی۔ مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش سیریز؛ سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے سپرد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)...
کراچی (نیوز ڈیسک) زمبابوے کے سابق ٹی ٹوئینٹی کپتان اورٹیسٹ آ ل راونڈر سکندر رضانے پاکستان سپر لیگ میں غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے لاہور قلندرز کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ سکندر رضا ائیر فورس میں پائلٹ بننے کی خواہش رکھتے تھے تاہم وہ کرکٹر بن گئے ،زمبابوے میں معروف فٹبال کلب کے سابق کپتان کیلئے بنائے گئے نغمے کو اب لوگ سکندر رضا کیلئے گاتے ہیں ۔ سکندر رضا سیالکوٹ میں پیدا ہوئے اور اسی شہر کی گلیوں میں انہوں نے کرکٹ کھیلنا شروع کی۔ سیالکوٹ میں سکندر رضا کے والد گاڑیوں کی خرید و فروخت کاکام کرتے تھے اور زمبابوے میں جاکر انہوں نے یہی کام شروع کیا۔اس دوران سکندر رضا اعلی...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی ہے۔ قومی کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے ایکسرسائز ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آج آرام دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں...
برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، لاہور میں وننگ شاٹ لگایا، شاندار کمٹمنٹ پر کرکٹ فینز کی جانب سے آل راؤنڈر سکندر رضا کی ستائش۔ سکندر فائنل میچ سے کچھ دیر پہلے لاہور پہنچے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا ٹیم کو میری ضرورت ہے۔آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ہر گیند کو بہتر طور پر کھیلنے کا عزم کیا تھا۔واضح رہے کہ سکندر رضا پی ایس ایل کے فائنل میچ سے 24 گھنٹے قبل ناٹنگھم میں تھے۔ وہ ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہی 3 فلائٹس بدل کر لاہور پہنچے، قلندرز کی جرسی پہنی، میدان میں اترے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دے کر تیسر ی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر9 وکٹوں پر 201 رنز بنائے۔ حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف نے آخری اوور میں 23 رنز بٹورے اور 8 گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیلی۔اویشکا فرنینڈو 29، رائلی روسو اور چندی مل 22، 22 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان سعود شکیل 4 اور فن ایلن 12 رنز بناسکے۔شاہین شاہ آفریدی نے تین ‘سلمان مرزا اور حارث رؤف نے دو ‘دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ۔لاہور...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ۔ انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ اور نیوزی لینڈ کے گافنی آن فیلڈ فرائض سرانجام دیں گے،ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 11 جون سے لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلاجائےگا۔ علاوہ ازیں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا۔ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کی فاتح ٹیم کو 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی، رنر اپ ٹیم کو 21 لاکھ 60 ہزار ڈالر ملیں گے۔ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم اور رنر اپ ٹیم کی انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے،اس ایونٹ میں پاکستان...
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے وزارت داخلہ نے احکامات دے دیے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
پاک بھارت کشیدگی کے سبب بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے حوالے کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کیساتھ سرحدی کشیدگی کے سبب پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز میں سیکیورٹی کیلئے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلیٰ حکام نے سیریز میں سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کو سوپنے کی منظوری بھی دیدی ہے۔ مزید پڑھیں: دورہ پاکستان سے قبل بنگلادیشی ٹیم مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی20 میچ 28 مئی، دوسرا 30 مئی جبکہ آخری یکم جون کو...
لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے کراچی کنگز کے باہر ہونے کے بعد نائب کپتان حسن علی نے پریس کانفرنس میں ٹیم کی کارکردگی اور ٹورنامنٹ کے سفر پر کھل کر بات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم نے مجموعی طور پر اچھا کھیل پیش کیا لیکن کچھ اہم لمحات میں ہم توقعات پر پورا نہیں اتر سکے۔ حسن علی نے کہا کہ جب ہم بیٹنگ کے لیے آئے تو اس کے مطابق اچھا اسکور بنایا، لیکن پاور پلے میں ہم نے وکٹیں کم لیں جس کی وجہ سے میچ ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔ انہوں نے اس موقع کو دکھ بھرا قرار دیا کہ کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی، ہماری امید تھی کہ ہم ٹورنامنٹ...
پاکستان کیخلاف 3 میچز کی ٹی20 میچز کی سیریز سے قبل بنگلادیشی ٹیم مشکلات کے بھنور میں پھنس گئی۔ بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا کی سیریز سے دستبرداری کے بعد اب سومیہ سرکار انجری کے سبب سیریز سے باہر ہو گئے، جس کے باعث مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں جگہ دی گئی ہے۔ دورہ پاکستان کے دوران بنگلادیشی ٹیم کو 25 مئی کو لاہور پہنچنا ہے، سیریز کا پہلا میچ 28 دوسرا 30 مئی جبکہ آخری میچ یکم جون کو شیڈول ہے، تاہم فاسٹ بولر ناہید رانا اور 2 سپورٹ اسٹاف ارکان نے سیکیورٹی خدشات پر ٹور سے انکار کردیا تھا۔سومیہ سرکار گذشتہ ایک ہفتے سے کمر کی تکلیف سے دوچار ہیں، اگرچہ وہ یو اے ای کے...
بھارتی براڈ کاسٹرز کی غیر موجودگی :پی ایس ایل پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم رہ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے اہم میچز پر مشتمل آخری مرحلہ ڈی آر ایس، پلیئر ٹریکنگ یا اسپیڈ گن کے بغیر آگے بڑھے گا۔ پاک بھارت کشیدگی بڑھنے کے سبب براڈکاسٹرز میں شامل ہاک آئی کا عملہ میچز ری شیڈول ہونے بعد پاکستان واپس نہیں آیا، جس کے باعث اہم میچز کے دوران ٹیک ٹولز دستیاب نہیں۔دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد دوبارہ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلے آف میچز ڈی آر ایس سمیت اہم ٹیکنالوجیز سے محروم رہ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے اہم میچز پر مشتمل آخری مرحلہ ڈی آر ایس، پلیئر ٹریکنگ یا اسپیڈ گَن کے بغیر آگے بڑھے گا۔ پاک بھارت کشیدگی بڑھنے کے سبب براڈکاسٹرز میں شامل ہاک آئی کا عملہ میچز ری شیڈول ہونے بعد پاکستان واپس نہیں آیا، جس کے باعث اہم میچز کے دوران ٹیک ٹولز دستیاب نہیں۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کا راکٹ مین بمقابلہ آئی پی ایل کا روبوٹک کُتا ، کون بہتر؟ دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے بعد دوبارہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور بھارت میں انڈین پریمئیر...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج اوپنر ایلکس ہیلز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی روانگی کا اعلان کیا اور ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں فرنچائز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایلکس ہیلز بھارتی جارحیت اور ٹورنامنٹ کے دوبارہ ری شیڈول ہونے کے بعد سب سے پہلے پاکستان آنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ مزید پڑھیں: شاداب کی سلیکشن پر سابق کرکٹر بھڑک اُٹھے، مگر کیوں؟ انگلش اوپنر نے ذاتی وجوہات کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے صرف بقیہ میچز کے بجائے محض 2 میچز کیلئے اسکواڈ میں شمولیت...
پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی کامیاب چیمپئینز ٹرافی کے انعقاد اور سابقہ تمام ویور شپ ریکارڈ ٹوٹنے بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہوگیا۔ کرک ٹوڈے نامی ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیلئے مالی نقصان کا سبب بنی ہے، جس سے بورڈ کو 869 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے بعد 85 فیصد نقصان برداشت کرنا پڑا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور، کراچی اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو اَپ گریڈ کرنے کیلئے 18 ارب روپے (یعنی تقریباً 58 ملین ڈالر) خرچ کیے ہیں جبکہ تقریب کی تیاریوں پر 40 ملین ڈالر اضافی بھی خرچ ہوئے۔ مزید پڑھیں: پاکستان...
ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال اسٹرلنگ نے نئی تاریخ رقم کرڈالی۔ ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 124 سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔ اس میچ میں کپتان پال اسٹرلنگ نے کیرئیر کے 10 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنیوالے پہلے آئرش بیٹر بنے۔ آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے، اینڈریو بالبرنی نے 112، ہیری ٹیکٹر نے 56 اور کپتان پال اسٹرلنگ نے 54 رنز اسکور کیے۔ ہدف کے تعاقب میں...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی20 میچز کی سیریز کے میچز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ اتوار، یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: بنگلادیش نے نئے شیڈول پر بھی اعتراض اٹھادیا بنگلادیشی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو ٹیم پریکٹس سیشنز میں حصہ لے گی۔ مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم،...
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے پاکستان سے سیریز کے نئے شیڈول پر بھی اعتراض جڑدیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیشی بورڈ نے کنڈیشنز سے ہم آہنگی اور پریکٹس کیلئے شیڈول تھوڑا آگے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔ گزشتہ روز تین ٹی20 انٹرنیشنل میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 27، 29 اور یکم جون کی تاریخیں تجویز کیں تھی۔ نئے شیڈول کے تحت میچز 28، 30 مئی اور یکم جون کو لاہور میں ہی کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم، رضوان پھر باہر بنگلادیش کے دورے سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) آج دوپہر تک اجلاس میں حتمی فیصلہ کرے گا کہ سابقہ یا نئے کس...
آسٹریلوی کرکٹر اور پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایک انوکھی فرمائش کر دی۔ ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ اور کراچی کنگز کے آفیشل پیجز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ کسی کا گالف کھیلنے کے لیے لاہور میں رایا گالف کلب سے رابطہ ہوا۔ اُنہوں نے مزید لکھا کہ براہ مہربانی بتائیں، ہم نے اس گالف کلب کے بارے میں بہت حیرت انگیز باتیں سنی ہیں۔ ڈیوڈ وارنر نے یہ بھی لکھا کہ میں کئی ہفتوں سے وہاں جا کر گالف کھیلنے کی کوشش کر...
بھارتی میڈیا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں میچ دیکھنے پر تلملا اُٹھا۔ جنگی میدان پر بدترین ہزیمت اٹھانے کے بعد بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو متنازع بنانے کی کوششوں میں مصروف ہوگیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث ایک ہفتے کی تاخیر کے بعد شروع ہوئے میچ میں آرمی چیف میچ دیکھنے پہنچے، جس پر شائقین کرکٹ سمیت بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں اور فرنچائز مالکان نے انکا استقبال کیا، جو بھارتی میڈیا کو ہضم نہ ہوا۔ مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے لگا کہ پاکستان ڈومیسٹک لیگ کرکٹ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، جبکہ میچز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ نئی سلیکشن کے مطابق ٹیم کی قیادت مڈل آرڈر بلے باز سلمان علی آغا کریں گے۔ جبکہ شاداب خان نائب کپتان کی حیثیت سے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ ٹیم میں نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے تاکہ کارکردگی اور مستقبل کی تیاری میں توازن قائم رکھا جا سکے۔ نئی سلیکشن کے اعلان کردہ قومی اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف،...
پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی تاریخیں منظر عام پر آگئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز 27، 29 اور 31 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے دبئی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیئرمین اور صدر سے ملاقات کی اور بھارتی پروپیگنڈے سے متعلق آگاہ کیا۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی ٹیم ٹی20 سیریز کیلئے پاکستان آئے گی، تصدیق ہوگئی کئی گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد چئیرمین پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہان کو ٹیم پاکستان بھیجنے پر قائل کیا اور یوں بھارتی پروپیگنڈہ بےنقاب ہوگیا۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی حکومت ٹی 20...
بنگلادیشی ٹیم 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ دونوں بورڈز کے سربراہان کے درمیان دبئی میں درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، جس کے بعد بنگلادیشی ٹیم دورہ پاکستان کیلئے آئے گی۔ مختصر دورے کے دوران 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیش کا دورہ پاکستان ایک مرتبہ پھر غیریقینی کا شکار، مگر کیوں؟ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد کے درمیان طویل ملاقات کے بعد فیصلہ ہوا۔ پاکستان اور بنگادیش کے درمیان سیریز کے تینوں ٹی20 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ مزید پڑھیں: بنگلادیشی حکومت...
پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پی ایس ایل دوبارہ شروع کرنے کو ایک مضبوط پیغام قرار دیا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر حملے کے بعد پاکستان سپر لیگ کے میچز وہیں سے دوبارہ شروع کرنا ایک مضبوط پیغام تھا کہ ہم بزدل نہیں ہیں۔واضح رہے کہ 8 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک مبینہ بھارتی ڈرون گرایا گیا تھا جس کے بعد پی ایس ایل کے میچز ملتوی ہو گئے تھے، سیز فائر ہونے کے بعد میچز دوبارہ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17 مئی سے دوبارہ پی ایس ایل راولپنڈی سے شروع کرنے کا اعلان کیا، گروپ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم...
راولپنڈی: سابق پاکستانی فاسٹ بولر شعیب اختر نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر حملے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز وہیں سے دوبارہ شروع کرنا ایک مضبوط پیغام تھا کہ "ہم بزدل نہیں ہیں"۔ یاد رہے کہ 8 مئی 2025 کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک مبینہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد پی ایس ایل کے میچز ملتوی کر دیے گئے تھے۔ ابتدائی طور پر لیگ کو متحدہ عرب امارات منتقل کرنے پر غور کیا گیا، لیکن بعد میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر لیگ کو مؤخر کر دیا۔ 10 مئی کو بھارت اور پاکستان کے...
کنگ سلمان انٹرنیشنل اکیڈمی فار دی عربی لینگویج نے ابجد سنٹر فار ٹیچنگ عربی کے طلباء کے دوسرے بیچ کی گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا۔ یہ سنٹر غیر مقامی افراد کو عربی زبان سکھانے کے لیے ایک اہم تعلیمی منصوبہ ہے۔ تقریب میں اکیڈمی کے عہدیداروں، تعلیمی اور ثقافتی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں 43 ممالک کے 168 طلبہ طلبات میں سے 4پاکستانی طلباء بھی شامل تھے ان طلباء و طالبات کو ان کی کامیابی پر اعزازات سے نوازا گیا۔ اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل پروفیسر عبداللہ بن صالح الواشمی نے کہا کہ ابجد سنٹر ایک منظم تعلیمی نظام پیش کرتا ہے جو غیر عرب طلباء کو زبان میں مہارت دلانے کے ساتھ ساتھ سعودی ثقافت سے بھی روشناس...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بابر اعظم نے نئی تاریخ رقم کر دی۔ پی ایس ایل 10 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے بابر اعظم نے لیگ میں اپنے میچز کی سنچری مکمل کر لی۔ بابر اعظم پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، دوسرے نمبر پر عماد وسیم ہیں جنہوں نے 98 میچز کھیل رکھے ہیں۔ اس فہرست میں تیسرے نمبر فخر زمان ہیں جنہوں نے 94 میچز کھیل رکھے ہیں جبکہ چوتھی پوزیشن پر محمد رضوان، شعیب ملک اور رئیلی روسو 93، 93 میچز کے ساتھ براجمان ہیں۔ بابر اعظم نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا گروپ مرحلے کا میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیزآندھی اور طوفان کے باعث قلندرز اور پشاور زلمی کے میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا۔ پشاور زلمی اور قلندرز کے درمیان یہ گروپ کا 29 واں میچ ہے۔ تیز آندھی اور طوفانی بارش کے باعث اسٹیڈیم میں پچ کو کور سے ڈھک دیا گیا۔ دونوں ٹیموں کیلیے آج کا میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ فتح کی صورت میں ایک ٹیم کو اگلے پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنا ہے۔ میچ ہونے کی صورت میں فاتح ٹیم پلے آف مرحلے میں جائیگی تاہم اگر میچ نہ ہوسکا تو...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی پلے آف مرحلے تک رسائی شاہین آفریدی کی لاہور قلندرز کے مرہون منت ہوگئی۔ گزشتہ روز بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ سے التواء کے بعد دوبارہ شروع ہونے والی پاکستان سپر لیگ کے اہم معرکے میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو شکست دیکر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کی۔ اس میچ میں کپتان بابراعظم نے 49 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 94 رنز کی اننگز کھیلی تاہم رائیگاں گئی اور وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ پہلے کھیلتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز...

پی ایس ایل افواج کے نام، آرمی چیف نے میچ دیکھا، سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، قومی پرچموں کی بہار
راولپنڈی؍اسلام آباد ؍لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ سپورٹس رپورٹر) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے۔کراچی کنگز اور پشاور زلمی میچ میں کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مسلح افواج سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ میچ کے آغاز سے قبل شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا اور شہداء کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ آرمی چیف پی ایس ایل کا میچ دیکھنے راولپنڈی سٹیڈیم پہنچ گئے۔ میچ سے قبل قومی ترانہ پڑھا گیا اور سٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ سٹیڈیم میں قومی پرچموں کی بہارآگئی۔ اس موقع پر...
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میچ دیکھنے کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آرمی چیف پاک بھارت جنگ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل راولپنڈی اسٹیڈیم شہدا وی نیوز
راولپنڈی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کو پاک فوج کے نام کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے ملتوی ہونے کے بعد پی ایس ایل سیزن 10 کا ری شیڈول میچ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کو فوج کے نام کر دیا۔ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے تین دن آرمی، نیوی، اور ائیر فورس کے نام کیے گئے ہیں۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہونے والا میچ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر دیکھنے کیلیے پہنچے۔ اسٹیڈیم پہنچنے پر تماشائیوں نے تالیاں بجاکر اُن کا پرتپاک استقبال کیا۔ قبل...
آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا میچ دیکھنے راولپنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ واضح رہے بھارتی جارحیت کے سبب حالات کشیدہ ہونے کی وجہ التواء کا شکار ہونے والی پاکستان سپر لیگ کا ہفتے کے روز کامیابی کے ساتھ راولپنڈی میں دوبارہ آغاز کیا گیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدِ مقابل ہیں اور کراچی کنگز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کے لیے 238 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پی ایس ایل میں سپہ سالار کی اینٹری، آرمی چیف کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بڑھ گیا، پاک افواج زندہ باد کے نعرے
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت چار روزہ جنگ میں شاندار فتح کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ دوبارہ سج گیا۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم پہنچے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی موجود ہیں۔ سٹیڈیم میں وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی موجود تھے۔ حالیہ جنگ کے ہیروز کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بھی بڑھ گیا اور وہ پاکستان زندہ باد اور مسلح افواج کے نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران آرمی چیف اور ڈی جی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا دوبارہ آغاز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 9 دن کے وقفے کے بعد ہونے جا رہا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی سٹیڈیم پر بھارتی ڈرون حملہ ہونے کے بعد پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کو ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا تھا تاہم بعدازاں پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اب پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا جس میں پاکستان کے مسلح افواج کے لیے موسیقی کی سلامی دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق میچ سے قبل میدان میں لائیو پرفارمنسز میں ساحر علی بگہ اور عذر شاہ اپنی آواز...
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2025 میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو 10-6 سے ہرادیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے یو اے ای کو شکست دیکر بیس بال یونائیٹڈ عرب کلاسک ٹورنامنٹ جیت لیا ایران میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے اس میچ میں پاکستان کی جانب سے عبدالرازق، عاشر عباس، محمد ریحان اور سعید اختر نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ مزید پڑھیں: زمانہ طالب علمی میں بیس بال ٹیم کی کپتان تھی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز چوں کہ بنگلہ دیش گروپ میں اپنے 2 میچ ہار چکا ہے اس لیے اب پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی یقینی ہوگئی ہے۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ ہفتے کے روز ایران کے خلاف کھیلے گا۔ مزید پڑھیں:...
پاکستان نے مسقط میں ہونے والی 10ویں ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں اردن کو 2-1 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی، محسن نقوی نئے صدر ہوں گے ایشین بیچ ہینڈ بال چیمپیئن شپ میں پاکستان کا کانسی کا تمغہ پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کی کوششوں اور غیر روایتی کھیلوں میں ایک بڑا کارنامہ ہے۔ پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں روایتی حریف بھارت پر بھی شاندار فتح حاصل کی تھی۔ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو ایران کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی تاہم پاکستانی ٹیم نے اردن کے خلاف شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ مزید پڑھیے: چھٹی ایشین...