2025-04-26@04:12:05 GMT
تلاش کی گنتی: 516

«اور یہ بھی»:

(نئی خبر)
    کسی آفس، تقریب، خوشی مرگ کے مواقع، چھوٹے گروپس سے بڑے اداروں تک، سرکاری دفاتر سے ہر ماحول میں آپ نے ان لوگوں کو ضرور اپنے اردگرد پایا ہوگا جو خود کسی کام کے تو نہیں ہوتے مگر وہ کھانے پینے سے لے کر اپنی دیہاڑی لانے اور مفادات کی خاطر آپ کی تعریفیں کرتے تھکتے نہیں وہ اس قدر آپ کے بارے بول بولتے ہیں کہ آپ زمین نہیں آسمان پر ہیں۔ آپ کے اس قدر گن گاتے ہیں کہ بعض اوقات شرمندگی محسوس ہونے لگتی ہے۔ آپ کے یہ دوست لوگ کون ہیں؟ کبھی آپ نے ان کو پہچاننے کی کوشش کی ہے۔ اسی طرح ہمارے اردگرد کے ماحول میں یوں تو بڑے بڑے ایکٹر کریکٹر صبح سے...
    وفاقی جامعہ اردو میں رجسٹرار ڈاکٹر ثمرہ ضمیر کی اچانک برطرفی کا خط جاری ، شعبہ خرد حیاتیات کی ڈاکٹر سعدیہ خلیل سمیجو کو چارج دینے کا دفتری نوٹس جاری کردیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ثمرہ ضمیرجو کہ جامعہ اردو میں 21سالہ انتظامی تجربہ رکھتی ہیں اور مختلف ادوار میں جامعہ کے مستقل و جز وقتی شیوخ الجامعہ کے ساتھ کام کرتی رہی ہیں کی اچانک برطرفی کا خط جاری کردیا گیا اور ان کی جگہ شعبہ خرد حیاتیات کی ڈاکٹر سعدیہ خیل سمیجوکو رجسٹرار کا چارج دے دیا گیا جب کہ کلیہ سائنس میں کئی سینئر اساتذہ موجود ہیں جو انتظامی عہدوں پر کام کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں ۔ ڈاکٹر سعدیہ خلیلسمیجو کا تقرر 2010...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ہیومن ویلفیئر سٹیزن کمیونٹی بورڈ حیدرآباد کے وفد نے چیئرمین حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری عبدالرحمن راجپوت،ممبر ایگزیکٹو کمیٹی سید یاور علی شاہ سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت معروف قانون دان عبد المعید شیخ ایڈووکیٹ نے کی۔ وفد میں حنیف قریشی، اقبال قریشی اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں حیدرآباد کے قبرستانوں کی تباہ حالی کو دور کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی، بالخصوص جنت طیبہ مسلم قبرستان گنجو ٹکر، جو کے ہوسڑی روڈ پر واقع ہے۔چیئرمین عبدالرحمن راجپوت نے وفد کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور بتایا کہ کراچی میں سیکرٹریز کے ساتھ اس مسئلے پر گزشتہ ملاقاتوں میں بات چیت بھی کی گئی...
    واشنگٹن : امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں حالیہ شدید سردی اور برفباری نے زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ امریکا میں جہاں ایک طرف آگ کی تباہی تھی، وہیں دوسری طرف برفانی طوفان نے جنوبی اور وسطی ریاستوں میں برفباری اور طوفانی بارشوں کے سبب کئی راستوں، پروازوں اور تعلیمی اداروں کو بند کر دیا۔ ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں شدید برفباری نے زندگی کو مفلوج کر دیا اور مزید طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔   کینیڈا میں بھی سخت سردی اور مہنگائی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ برفباری کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور کئی راستے بند ہوگئے، جس سے دیہی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ بس سروس اور پروازیں...
    پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال ہر ذی شعور کو فکر میں مبتلا کر چکی ہے، لیکن افسوس کہ عوام کے رویے اور ترجیحات اس سے مطابقت نہیں رکھتے۔ شادی بیاہ جیسی تقریبات میں بے دریغ فضول خرچی ایک ایسا رویہ بن چکا ہے جو معاشرتی ناہمواریوں کو مزید گہرا کر رہا ہے۔ پاکستان کے معروف اداکار خالد انعم نے پاکستان کی معاشی صورت حال کے برعکس نظر آنے والے قوم کے رویے پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔ ان کی جانب سے شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور شادیوں کی چکاچوند پر طنز یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم نے اپنی اقدار کو ظاہری نمائش کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ موسمِ سرما کا آغاز ہوتے ہی شادیوں کا سیزن ایک مقابلے کی شکل...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا کوئی نظریہ نہیں ہے، ان کا نظریہ صرف اتھارٹی ہے کہ گرفت ہماری رہے،وہ جائز ہو، ناجائز ہو، اس پر ہمیں اعتراض ہے اور رہے گا۔کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے معاملے پر اعتماد میں نہیں لیا، پی ٹی آئی نے اس حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا اور مجھے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں اور کیا کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مدت پوری کرنے کا الیکشن کی شفافیت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مدت تو امرانہ...
    سرکاری ٹی وی بھی پاکستان سٹیل مل کے راستے پر،پی ٹی وی کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا،پنشنرز اور ملازمین کا وفاقی وزیر کو خط سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سرکاری ٹی وی بھی پاکستان سٹیل مل کے راستے پر،پی ٹی وی کا مالی بحران شدت اختیار کر گیا،ملازمین کی تنخواہ کی ادائیگی کیلئے بھی ادارے کے پاس فنڈ موجود نہیں،320 بیس پنشنرز کے واجبات بھی ادا نہیں کئے جا رہے،پی ٹی وی انتظامیہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر خاموش،پنشنرز اور ملازمین نے وفاقی وزیر اطلاعات کو مشکلات سے متعلق خط بھی لکھ دیا۔ پنشنرز نے پنشن کی عدم ادائیگی اور دو سال قبل وفاقی محتسب کے فیصلے...
    تمام تجزیوں کا ایک تجزیہ اس کے سوا کچھ نہیں کہ عوام کی اکثریت عمران خان کی رہائی چاہتی ہے۔ لوگ عمران خان کے عاشق ہیں اور عشق کا پہلا اصول ہی یہ ہے کہ عشق حق پر ہوتا ہے۔ عمران خان کی حکومت غالب کے عشق کی طرح تھی۔ غالب جس پر مرتے اسے مار رکھتے تھے۔ عمران خان نے بھی پونے چار برس میں ملک کو مار کر رکھ دیا تھا، دنیا میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کی جارہی تھیں۔ لوگ پھر بھی ان کی واپسی چاہتے ہیں۔ اس میں عمران خان کا دوش کم ہی ہے، روایتی عشاق کی طرح ہمارے عاشق بھی یہی چاہتے ہیں کہ محبوب انہیں قتل کردے، ایک بار پھر۔ ایک...
    کھپرو (نمائندہ جسارت) حد دخلیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے ایک ماہ پہلے حد دخلیاں ختم کرنے کے لیے شہری انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا کہ جس نے سڑک پر قبضہ کر رکھا ہے وہ فوری سڑک خالی کردے، بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی، انتظامیہ کی جانب سے حد دخلیاں کرنے والوں نے انتظامیہ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہ لیا جس پر عوام نے سینیٹر قرۃ العین مری اور چیئرمین حاجی امتیاز حسن درس کو دوبارہ شکایات درج کروائیں جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیا اور شارٹ نوٹس پر کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا۔ اس کے بعد منگل سے مشینری منگوا کر اسسٹنٹ کمشنر...
    پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے حوالے سے تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔  حال ہی میں ہانیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے شو کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ان کی ذہانت اور حسِ مزاح کی تعریف کی۔ انہوں نے کامیڈین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا: ’کیا پاگل انسان ہیں یار آپ‘۔ واضح رہے کہ ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک خاص طور پر بھارت میں بھی اپنی اداکاری اور دلکش و مزاحیہ شخصیت کی وجہ سے مشہور ہیں۔         View this post on Instagram    ...
    مغربی میڈیا ہو یا بھارتی میڈیا دونوں ہی اپنی حکومتوں اور حکومتوں کے خالقوں اور مالی سرپرستوں کے تابع ہوتا ہے۔ اس میں کسی قسم کے شک کی گنجائش نہیں ہے۔ ابھی حال ہی میں ایک خبر آئی کہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی کارٹونسٹ نے امریکی ارب پتی جیف بیزوس کے خلاف کارٹون سنسر کرنے پر ملازمت سے استعفا دے دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 64 سالہ این ٹیلناس نے اپنے کارٹون میں جیف بیزوس اور دیگر امریکی ارب پتیوں کو نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے کے سامنے ڈالرز کے تھیلے پیش کرتے ہوئے دکھایا تھا۔ کارٹونسٹ نے جن دیگر امریکی ارب پتیوں کے خاکے بنائے تھے ان میں فیس بک کے مالک مارک زکربرگ اور اوپن...
    ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے اپر کرم میں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گزارنے کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا، جس پر انسانی بنیادوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے اہلسنت عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل منظر عام پر آگئی۔ بدھ کو لوئر کرم کے علاقے چھپری ریسٹ ہاؤس میں عمائدین اور انتظامیہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمائدین کی نمائندگی فرمان اللہ اور عادل استاد نے کی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی اور کمانڈنٹ نے شرکت کی۔ ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے...
    راولپنڈی:اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا معاملہ پیچیدگی اور غیر یقینی کی صورتحال کا شکار ہو گیا۔ جیل حکام اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات نے صورت حال کو مزید الجھا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر جیل انتظامیہ ہمیں بلائے گی تو ہم ضرور آئیں گے۔ دوسری طرف جیل حکام کا مؤقف ہے کہ اجازت تب دی جا سکتی ہے جب ملاقات کے لیے کوئی آئے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے معمول کے دن بھی کمیٹی اور جیل انتظامیہ کے درمیان رابطے میں کمی رہی، جس کے باعث ابہام مزید بڑھ گیا ہے۔ موجودہ حالات میں نہ مذاکراتی کمیٹی جیل...
    کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ڈرامہ 'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور اسٹار ہانیہ عامر ایک بار پھر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی سیلبریٹی بن گئی ہیں۔ ہانیہ نے 14 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز اداکارہ عائزہ خان کے پاس تھا۔ ہانیہ کی توانائی، دلکش انداز اور متاثر کن مواد انہیں نوجوان نسل میں خاص طور پر مقبول بناتے ہیں۔ ہانیہ اپنی روایتی اور جدید فیشن کے امتزاج کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ چاہے وہ اپنی شاندار لباس کی تصاویر شیئر کریں یا اسکن کیئر کے ٹپس، ان کا ہر پوسٹ فالوورز کو متوجہ رکھتا ہے۔...