غزہ ملین مارچ سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت اہم اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر ہونے والے غزہ ملین مارچ کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر ہونے والے ملین مارچ سے متعلق مشاورت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے غزہ ملین مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں جے یوآئی ضلع ملتان کا اجلاساجلاس میں مولانا عبدالغفور حیدری اور محمد اسلم غوری نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام نے 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے غزہ ملین مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: غزہ ملین مارچ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 5 اگست کو لاہور کے تاریخی مقام مینار پاکستان پر بڑے سیاسی جلسے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جلسے کا مقصد پارٹی کے بانی کی رہائی کے لیے عوامی رائے کو اجاگر کرنا ہے۔ شیخ امتیاز نےدرخواست میں کہا ہے کہ اگر مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت ممکن نہ ہو تو کسی متبادل مقام پر اجتماع کی اجازت دی جائے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ 5 اگست کو شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک پارٹی قیادت اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کی شرکت کے ساتھ جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ جلسہ پرامن ہوگا اور جمہوری تقاضوں کے مطابق عوامی رائے کے اظہار کا ذریعہ ہوگا۔