ڈاکٹر سعدیہ خلیل سمیجو جامعہ اردو کی خلاف ضابطہ رجسٹرار تعینات
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
وفاقی جامعہ اردو میں رجسٹرار ڈاکٹر ثمرہ ضمیر کی اچانک برطرفی کا خط جاری ، شعبہ خرد حیاتیات کی ڈاکٹر سعدیہ خلیل سمیجو کو چارج دینے کا دفتری نوٹس جاری کردیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر ثمرہ ضمیرجو کہ جامعہ اردو میں 21سالہ انتظامی تجربہ رکھتی ہیں اور مختلف ادوار میں جامعہ کے مستقل و جز وقتی شیوخ الجامعہ کے ساتھ کام کرتی رہی ہیں کی اچانک برطرفی کا خط جاری کردیا گیا اور ان کی جگہ شعبہ خرد حیاتیات کی ڈاکٹر سعدیہ خیل سمیجوکو رجسٹرار کا چارج دے دیا گیا جب کہ کلیہ سائنس میں کئی سینئر اساتذہ موجود ہیں جو انتظامی عہدوں پر کام کرنے کا تجربہ بھی رکھتے ہیں ۔ ڈاکٹر سعدیہ خلیلسمیجو کا تقرر 2010 میں بہ حیثیت لیکچرار کے ہوا تھا ، اب وہ ایڈ ہاک اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ اساتذہ کے مختلف حلقوں میں اس تبدیلی پر خوشی جب کہ کچھ کی طرف سے حیرت کا اظہار بھی کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق یہ تقرری جامعہ کے اپنے ضابطوں کے خلاف ہے ۔جامعہ کے مجموعہ قوانین و ضوابط قاعدہ 2002کے صفحہ نمبر 10کے مطابق تدریس / انتظامی کا 17 سالہ تجربہ کو بنیادی اہلیت قرار دیا گیا ہے ۔ اگر وہ اہلیت کے معیار کو پورا بھی کرتی ہیں تو سوال سنیارٹی کا بھی بنتا ہے۔ ذمہ دار حلقوں کا خیال ہے کہ ان کے پیچھے مضبوط لابی کام کر رہی ہے جس کے سامنے قانون ضابطہ قواعد اور سنیارٹی وغیرہ کچھ آڑے نہیں آتا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: جامعہ کے
پڑھیں:
وزیراعظم سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی ملاقات
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیاوزیراعظم شہباز شریف نے امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے میں ہر ممکن حکومتی قانونی و سفارتی تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں غافل نہیں ہے۔
وزیراعظم پاکستان نے فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت کی جانب سے ہر ممکن قانونی و سفارتی مدد کی یقین دہانی کرائی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کا کہنا ہے کہ ایک بار پھر ایڈمنسٹریٹیو پاور کو جوڈیشل پاور کے لیے استعمال کیا گیا، میں انصاف کو شکست کا سامنا نہیں کرنے دوں گا
ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم پہلے ہی اُس وقت کے امریکی صدر جوبائیڈن کو عافیہ صدیقی کے معاملے پر خط لکھ چکے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید پیشرفت کے لیے وزیر قانون و انصاف کی صدارت میں کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے رابطے میں رہے گی اور معاونت کے لیے کام کرے گی۔