Express News:
2025-06-09@16:27:23 GMT

ہانیہ عامر نے بھارتی کامیڈین کو پاگل قرار دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے حوالے سے تبصرہ کیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ 

حال ہی میں ہانیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی کامیڈین ذاکر خان کے شو کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے ان کی ذہانت اور حسِ مزاح کی تعریف کی۔ انہوں نے کامیڈین کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا: ’کیا پاگل انسان ہیں یار آپ‘۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک خاص طور پر بھارت میں بھی اپنی اداکاری اور دلکش و مزاحیہ شخصیت کی وجہ سے مشہور ہیں۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)

وہ موجودہ دور کی مصروف ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی ان کے کروڑوں مداح موجود ہیں۔ وہ انسٹاگرام پر 17.

1 ملین فالوورز والی پہلی پاکستانی بن چکی ہیں جنہیں دنیا بھر سے اتنے زیادہ صارفین فالو کر رہے ہیں۔ 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان کیخلاف بیان لینے آیا بھارتی وفد ناکام رہا: شیری رحمان

لندن  (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ  بھارتی وفدکا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا۔
 نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ برطانوی حکام کو بھارتی ہتھکنڈوں کو تفصیل سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے یہ  بھی کہا کہ بھارتی وفدکا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا، بھارتی وفد پاکستان کیخلاف بیان لینے آیا تھا، جس میں ناکامی ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ  تین روز کے دوران بلاول بھٹو برطانوی تھنک ٹینک اور میڈیا سے گفتگو کریں گے۔واضح رہے گزشتہ دنوں پاکستان کا سفارتی وفد بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں امریکہ پہنچا تھا جہاں اقوام متحدہ میں مختلف ممالک کے نمائندوں، امریکی کانگریس ارکان اور دیگر حکومتی ارکان سے ملاقاتیں کیں، جس کے بعد اب پاکستان کا سفارتی وفد  امریکہ سے برطانیہ پہنچ گیا ہے۔

بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں: صدر مملکت

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، واہگہ بارڈر پر علامتی تقریب
  • پاکستان کیخلاف بیان لینے آیا بھارتی وفد ناکام رہا: شیری رحمان
  • بھارتی وفد کا ایجنڈا کسی کو سمجھ نہیں آیا، شیری رحمان
  • عامر خان کی 91 سالہ والدہ نے بھی فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا
  • بھارتی وزیراعظم دھمکی آمیز رویہ اپنائے ہوئے ہیں، پاک بھارت تنازع ایٹمی جنگ میں بدل سکتا ہے، بلاول بھٹو
  • اداکارہ ہانیہ عامر نے بھی حج کی سعادت حاصل کرلی
  • ہانیہ عامر کی منیٰ سے حج کی تصاویر وائرل، مداحوں کی دعائیں اور تنقید کا سامنا
  • مودی عالمی برادری سے بھی جھوٹ بول رہا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان امن کیلئے تیار، بھارت کو ایک قدم آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: بلاول بھٹو
  • جوکر مودی!