ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر تمام پاکستانی فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
کراچی: پاکستان کی معروف اداکارہ اور ڈرامہ 'کبھی میں کبھی تم' کی مشہور اسٹار ہانیہ عامر ایک بار پھر انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی پاکستانی سیلبریٹی بن گئی ہیں۔
ہانیہ نے 14 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز اداکارہ عائزہ خان کے پاس تھا۔ ہانیہ کی توانائی، دلکش انداز اور متاثر کن مواد انہیں نوجوان نسل میں خاص طور پر مقبول بناتے ہیں۔
ہانیہ اپنی روایتی اور جدید فیشن کے امتزاج کے باعث مداحوں کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ چاہے وہ اپنی شاندار لباس کی تصاویر شیئر کریں یا اسکن کیئر کے ٹپس، ان کا ہر پوسٹ فالوورز کو متوجہ رکھتا ہے۔
ڈرامہ 'میرے ہمسفر' اور 'کبھی میں کبھی تم' میں شاندار اداکاری کے ذریعے ہانیہ نے شائقین کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کے ہر پروجیکٹ کو بے حد پسند کیا جاتا ہے اور وہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنی جگہ مضبوط کر چکی ہیں۔
ہانیہ عامر کو سی این این نے "پاکستان میں جنریشن زی کی پہچان" قرار دیا ہے، اور وہ "دنیا کے ٹاپ 50 ایشیائی سیلبریٹیز" میں نویں نمبر پر ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)
بھارتی شائقین بھی انہیں بے حد پسند کرتے ہیں اور ان کی بادشاہ کے ساتھ دوستی اکثر سرخیوں میں رہتی ہے۔ لندن میں دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں اسٹیج پر ان کا یادگار لمحہ دونوں ممالک کے مداحوں کو حیرت میں ڈال گیا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ہالی ووڈ کے ہزار سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کا بائیکاٹ
ہالی ووڈ کے ایک ہزار سے زائد فنکاروں، فلم سازوں اور دیگر تخلیقی شخصیات نے اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد ان اداروں کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعاون روکنا ہے جو مبینہ طور پر فلسطینیوں کے خلاف جاری پرتشدد کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں شریک ہیں۔
اس بائیکاٹ کا اعلان ایک اجتماعی حلف نامے کے ذریعے کیا گیا ہے جس پر ہالی ووڈ کی معروف شخصیات جیسے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ اولیویا کولمین، ہدایتکارہ آوا ڈو ورنے، اداکارہ ٹلڈا سوئنٹن، مارول فلموں کے اداکار مارک روفیلّو، اور ہدایتکار ایڈم مکائے نے دستخط کیے ہیں۔
حلف نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ فنکار اور فلمی کارکنان ایسے کسی اسرائیلی ادارے یا فلمی منصوبے کا حصہ نہیں بنیں گے جو فلسطینی عوام کے خلاف جبر یا ’نسل کشی‘ کی کارروائیوں میں معاونت کرتا ہو۔