امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں شدید سردی اور برفباری سے زندگی متاثر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
واشنگٹن : امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں حالیہ شدید سردی اور برفباری نے زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ امریکا میں جہاں ایک طرف آگ کی تباہی تھی، وہیں دوسری طرف برفانی طوفان نے جنوبی اور وسطی ریاستوں میں برفباری اور طوفانی بارشوں کے سبب کئی راستوں، پروازوں اور تعلیمی اداروں کو بند کر دیا۔ ٹیکساس، اوکلاہوما اور آرکنساس میں شدید برفباری نے زندگی کو مفلوج کر دیا اور مزید طوفان کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
کینیڈا میں بھی سخت سردی اور مہنگائی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ برفباری کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی اور کئی راستے بند ہوگئے، جس سے دیہی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ بس سروس اور پروازیں بھی متاثر ہو گئیں۔
برطانیہ میں بھی سردی نے اپنا پنجہ جما لیا ہے، خاص طور پر شمالی سکاٹ لینڈ کے علاقے ہیملٹ میں درجہ حرارت منفی 18.
ان شدید موسمی حالات نے لاکھوں افراد کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے، اور حکام امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
کینیڈا الیکشن؛ 50 سے زائد پاکستانی بھی میدان میں
اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن )کینیڈا میں 28 اپریل کو وفاقی الیکشن ہوں گے جس میں ریکارڈ تعداد میں پاکستانی امیدوار بھی ہیں
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی نژاد کینیڈین سب سے زیادہ لبرل پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ رہے ہیں جن کی تعداد 15 ہے۔
نیو ڈیموکریٹک پارٹی نامی سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر بھی 10 کے قریب پاکستانی نژاد امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
ایک اور سیاسی جماعت سینٹرسٹ پارٹی کے سربراہ بھی پاکستانی نژاد ہیں اور جماعت کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے بیشتر امیدواروں کا تعلق بھی پاکستان سے ہے۔سینٹرسٹ پارٹی کے سربراہ کی صاحبزادی زینب رانا بھی الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں جو گریڈ 12 کی طالبہ ہیں اور اس وقت سب سے کم عمر امیدوار ہیں۔
ان تین جماعتوں کے علاوہ گرین پارٹی آف کینیڈا سے طالبہ افرا بیگ سمیت 3 پاکستانی امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔اسی طرح ایک اور جماعت کمیونسٹ پارٹی سے 1 پاکستانی نڑاد امیدوار سلمان ظفر اور پیپلز پارٹی آف کینیڈا کے نجیب بٹ بھی میدان میں اتر چکے ہیں۔جماعتی بنیادوں پر الیکشن لڑنے والوں کے ساتھ ساتھ 5 پاکستانی نڑاد امیدوار آزاد حیثیت سے بھی الیکشن لڑیں گے۔
یاد رہے کہ پاکستانی نژاد امیدواروں میں سے 5 امیدوار سلمیٰ زاہد، اقرا خالد، شفقت علی، یاسر نقوی اور سمیر زبیری ارکانِ پارلیمنٹ رہ چکے ہیں۔
پاک بھارت سٹریٹجک تصادم کا خطرہ، وہ ایک قدم جس سے حالات نارمل ہوسکتے ہیں، الجزیرہ کی رپورٹ میں مشورہ دے دیا گیا
مزید :