ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے اہلسنت عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل منظر عام پر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے اپر کرم میں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گزارنے کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا، جس پر انسانی بنیادوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے اہلسنت عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل منظر عام پر آگئی۔ بدھ کو لوئر کرم کے علاقے چھپری ریسٹ ہاؤس میں عمائدین اور انتظامیہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمائدین کی نمائندگی فرمان اللہ اور عادل استاد نے کی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی اور کمانڈنٹ نے شرکت کی۔ ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے اپر کرم میں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گزارنے کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا، جس پر انسانی بنیادوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ محمد شریف نے کہا کہ لوکل سطح پر ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں قافلہ اپر کرم پہنچ چکا ہے اور فی الحال ایک دن کے لیے صرف ضروری فوڈ آئٹمز لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ تعاون کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یہ ہماری پرخلوص کوشش اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون حل کا ثبوت تھا، بگن متاثرین کا پرامن دھرنا مندوری میں جاری رہے گا۔ محمد شریف نے کہا کہ علاقے میں اسلحہ کے خلاف آپریشن کے لیے کسی کی رضامندی یا اجازت کی ضروری نہیں ہوتی۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ بھی کیا کہ دوسرا فریق خود اپنے بنکرز مسمار کرے اور اسلحہ جمع کرے۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان کا جھنڈا جلانے والوں کو گرفتار کیا جائے اور بگن بازار جلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ ملاقات میں ابھی تک ان واقعات میں ملوث کسی بھی فرد کی گرفتاری عمل میں نہ آنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔ وفد کے رکن کا کہنا تھا کہ سرکاری حکام نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ جلد از جلد نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا، تاہم ہم نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ بگن بازار جلانے والوں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی کیوں نہیں ہوئی؟
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محمد شریف نے کے لیے
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی دوحہ میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں ہوئیں اور خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر، فلسطینی صدر محمود عباس، تاجکستان اور مصر کے صدور سے بھی ملاقاتیں ہوئیں۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے امہ کو متحد کرنے میں سعودی ولی عہد کی دانشمندانہ قیادت کی تعریف کی۔
امریکا اور چین میں ٹک ٹاک کی فروخت سمیت دیگر معاملات مذاکرات سےحل کرنے پر اتفاق ہوگیا
مزید :