Jasarat News:
2025-07-10@03:36:58 GMT

فاسٹ بولرحارث رؤف انجری کا شکار، میجر لیگ سے آئوٹ

اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کے باعث امریکا کی میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہو گئے۔امریکا کی میجر لیگ کرکٹ میں ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز نے تصدیق کی ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ ٹیم سان فرانسسکو یونیکارنز کا کہنا ہے کہ حارث رؤف انجری کی وجہ سے میجر لیگ کرکٹ کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔حارث رؤف کی جگہ نیوزی لینڈ کے بین لسٹر کو فوری طور پر متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔حارث رؤف میجر لیگ کرکٹ 2025 میں سان فرانسسکو یونیکارنز کی نمائندگی کرتے ہوئے سب زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں۔انہوں نے 8 میچز میں 17 وکٹیں لی ہیں۔انجری کے باعث حارث رؤف کی رواں ماہ بنگلادیش کے خلاف سیریز میں شرکت خطرے میں پڑ گئی ہے۔فاسٹ بولر حارث رؤف کی فوری طور پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں بھی شمولیت کے امکانات نہیں ہیں۔وہ کم از کم بنگلا دیش کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میجر لیگ کرکٹ فاسٹ بولر

پڑھیں:

بہن کینسر سے لڑ رہی ہے، میرے لیے یہ صرف میچ نہیں تھا۔۔۔۔ بھارتی بولر کی کہانی نے سب کو رلادیا

ایجبسٹن میں 10 وکٹیں لیکر تاریخ رقم کرنے والے بھارتی فاسٹ بولر آکاش دیپ کی کہانی نے سب کو آبدیدہ کردیا۔

آکاش دیپ نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں غیر معمولی بولنگ کرتے ہوئے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

 ان کی جارحانہ اور نپی تلی بولنگ نے نا صرف بھارت کو بڑے مارجن سے فتح دلائی بلکہ مداحوں کے دل بھی جیت لیے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا کہ میرے لیے یہ صرف ایک کرکٹ میچ نہیں تھا بلکہ ہر گیند میرے دل کی ایک دعا تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ میری بہن کینسر سے لڑ رہی ہے اور میں اپنی پوری کارکردگی اسی کے لیے وقف کرتا ہوں۔

آکاش دیپ کی اس جذباتی بات نے نہ صرف بھارتی شائقین کو رُلا دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی آکاش دیپ کا نام ٹرینڈ کرنے لگا، جہاں مداح ان کی بہن کی صحت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں اور آکاش کو حوصلہ دے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خاتون سے زیادتی کا کیس: بھارتی کرکٹر یش دیال کیخلاف ایف آر درج
  • انگلینڈ کا پیس اٹیک میں تبدیلی پر غور، اہم فاسٹ بولرز کی واپسی متوقع
  • بہن کینسر سے لڑ رہی ہے، میرے لیے یہ صرف میچ نہیں تھا۔۔۔۔ بھارتی بولر کی کہانی نے سب کو رلادیا
  • دورۂ بنگلا دیش سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا,فاسٹ بولر ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار
  • حارث رؤف انجری کا شکار، امریکا کی میجر لیگ کرکٹ سے باہر ہو گئے
  • مشہور فاسٹ فوڈ چین نے فرائیڈ چکن فلیور ٹوتھ پیسٹ متعارف کرا دی
  • آکاش دیپ نے انگلینڈ میں کس بھارتی بولر کا 38 سالہ ریکارڈ توڑ دیا؟
  • دورۂ بنگلادیش سے پہلے پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا
  • فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کا شکار؛ بنگلادیش سیریز سے باہر ہونے کا امکان