قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا، پی سی بی
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے26-2025 سیزن کا ڈومیسٹک کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے۔ کیلینڈر کے مطابق قائداعظم ٹرافی22 ستمبر سے7 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ اس سیزن کا آغاز15 اگست سے حنیف محمد ٹرافی سے ہوگا۔ پی سی بی کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ یکم سے12 مارچ تک فیصل آباد میں ہوگا۔ پی سی بی نے بتایا کہ انڈر15، انڈر17 اور انڈر19 ریجنل ٹورنامنٹس بھی شیڈول کا حصہ ہیں، حنیف محمد ٹرافی میں12 ٹیمیں شامل ہیں جن کے میچز کوئٹہ اور کراچی میں ہوں گے۔ حنیف محمد ٹرافی کی ٹاپ2 ٹیمیں قائد اعظم ٹرافی کیلیے کوالیفائی کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق قائد اعظم ٹرافی میں8 ٹیمیں شامل ہیں جو29 میچز پر مشتمل لیگ فارمیٹ ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا فیصلہ کن میچ آج ہوگا۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے 55 رنز سے جبکہ گزشتہ روز دوسرے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔
سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 نومبر سے فیصل آباد میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔