بھارتی کرکٹ بوورڈ کو250کروڑ نقصان کاخدشہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برمنگھم (اسپورٹس ڈیسک) ایجبسٹن ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی کپتان شبمن گل ایک بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں اور انکی چھوٹی سی غلطی بھارتی بورڈ کو250 کروڑ روپے کے نقصان سے دوچار کر سکتی ہے۔ شبمن گل نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر430 رنز بنائے جس میں پہلی اننگز میں269 اور دوسری میں161 رنز شامل ہیں۔ ان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت نے فتح حاصل کی۔ تاہم بھارت کی دوسری اننگز کے دوران جب ٹیم نے427/6 پر اننگز ڈیکلیئر کی، تو شبمن گل پویلین سے میدان میں نائکی کی ٹائٹس پہن کر آئے، جو بی سی سی آئی کے اسپانسر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ بی سی سی آئی کا موجودہ کِٹ اسپانسر ایڈیڈاس ہے اور تمام کھلاڑیوں پر لازم ہے کہ وہ صرف ایڈیڈاس کا لباس یا سامان استعمال کریں۔ گل کے نائکی کی پراڈکٹ پہن کر میدان میں آنے سے ایڈیڈاس کے ساتھ کیے گئے250 کروڑ روپے کے معاہدے پر اثر پڑ سکتا ہے۔ یہ معاہدہ2023 سے مارچ2028 تک کے لیے ہے اور گل کا یہ عمل معاہدے کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ قانونی طور پر ایڈیڈاس معاہدہ ختم کرنے اور ہرجانہ طلب کرنے کا اختیار رکھتا ہے کیونکہ اسپانسر شپ کی شرائط کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے شبمن گل کو ممکنہ طور پر نوٹس بھیجا جائے گا تاکہ وہ اپنی وضاحت پیش کر سکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شبمن گل
پڑھیں:
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔
پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔