2025-07-01@02:07:49 GMT
تلاش کی گنتی: 14
«ایل ٹی او کراچی»:
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) رجسٹرارجامعہ کراچی کے مطابق ایم فل،پی ایچ ڈی ،ایم ایس،ایم ای،ایل ایل ایم اور ایم ڈی میں داخلوںکے لئے داخلہ فارم23جون تا07 جولائی2025 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 18 جولائی2025 ء کو جامعہ کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔داخلہ ٹیسٹ کے اہل امیدوار اپنے ایڈمٹ کارڈ 21 تا23 جولائی متعلقہ شعبہ جات، سینٹرز اور انسٹی ٹیوٹ سے حاصل کرسکیں گے جبکہ داخلہ ٹیسٹ اتوار27 جولائی2025 ء کو ہونگے۔
لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔ لاہور قلندرز کو چار سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا انعقاد 11 اپریل سے 25 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔ 25 سالہ شاہین آفریدی نے نہ صرف سب سے زیادہ 19 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل کی بلکہ ایک...
لاہور(نیوز ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل10) 2025 کے سنسنی خیز مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ ایلیمینیٹر میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا ٹاکرا آج شام 8 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ایلیمینیٹر 1 کی فاتح ٹیم ایلیمینیٹر 2 میں کوالیفائرہارنے والی ٹیم سے کل جمعہ 23 مئی کو مقابلہ کرے گی اس میچ کے فاتح کو فائنل میں رسائی حاصل ہوگی۔ پی ایس ایل 2025 کا فائنل اتوار25 مئی کو کھیلا جائے گا، جس میں ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیمیں ٹرافی کے لیے مدِمقابل ہوں گی جبکہ...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا آج (بروز جمعرات) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان شیڈول میچ، پنڈال کے قریب بھارتی ڈرون کے گرنے کے بعد ملتوی ہونے کا امکان ہے، جبکہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کراچی منتقل ہونے کا بھی امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز کے حوالے سے اعلان میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے جس میں وزارت داخلہ کے اہم حکام بھی شامل ہوں گے، اجلاس میں اس بات کا تعین کیا...
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر ایڈم ملن گھٹنے کی انجری کے باعث ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ یہ انجری لاہور قلندرز کے خلاف کنگز کے رواں سیزن کے دوسرے میچ کے دوران پیش آئی۔ ملن ٹیم کے ساتھ موجود رہے اور ان کی رکوری کا عمل جاری رہا۔ تاہم، میڈیکل ٹیم کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس سیزن میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔ انکی جگہ کراچی کنگز نے عارضی طور پر نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ کو شامل کیا ہے۔ سعد بیگ پہلے ہی کین ولیمسن کی جزوی ریپلیسمنٹ کے طور پر ٹیم...
پی ایس ایل 10 کراچی کنگز پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر براجمان ہوگئی۔ کراچی کنگز نے اپنے ہوم گراونڈ پر پہلے مرحلہ کے آخری میچ میں فتح کے بعد پوائنٹس کی تعداد 6 کرلی۔ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائٹڈ مسلسل چاروں میچز جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔ لیگ کے 11 ویں میچ کے بعد دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز 3 میچز میں دو کامیابیوں اور ایک شکست کے ساتھ 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ پشاور زلمی 4 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر 3 میچز میں ایک ایک جیت کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ فتح کو ترسی ملتان سلطانز 3 میچز میں کوئی بھی پوائنٹ نہ جوڑ کر چھٹے اور آخری نمبر پر ہے۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں ٹورنامنٹ کی دو ٹاپ ٹیمیں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج ایکشن میں ہوں گی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں رات 8 بجے مدمقابل ہوں گی۔واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد کی ٹیم تینوں میچ جیت کر ناقابل شکست ہے جبکہ کراچی کنگز نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سلسلے میں 10واں میچ کل (اتوار کو) کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا۔ یہ بھی پڑھیں:مستقبل کے ‘فیب فائیو’ کون ہوں گے؟ کین ولیمسن نے بتا دیا کراچی کنگز کو سابق آسٹریلوی جارح مزاج بیٹر ڈیوڈ وارنر لیڈ کر رہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں حسن علی، شان مسعود، ٹم سیفرٹ، جیمز ونس، محمد نبی، ایڈم ملن شامل ہیں۔ کنگز 3 میں سے 2 میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔ دفاعی چیمپیئن اسلام آباد آل راؤنڈر شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ اس ٹیم کے دیگر نمایاں...
ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹین میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ آج ہوگا۔ ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ تین فتوحات کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض پر ہے۔ لاہور قلندرز کے تین میچز میں چار پوائنٹس اور ٹیبل پر دوسرا نمبر ہے۔ ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکیں اس لیے پوائنٹس ٹیبل میں پیچھے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن میں کوئی میچ شیڈول نہیں تھا۔ Post Views: 4
کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سال کے آخر تک ہمیں پی ایس ایل کے لیے مزید 2 مزید ٹیمیں مل سکتی ہیں۔خیال رہے کہ اس وقت پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں ہیں جن میں کراچی کنگز، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز شامل ہیں۔ مزید 2 ٹیموں کی شمولیت کے بعد پی ایس ایل کی ٹیموں کی تعداد 8 ہوجائےگی۔ پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیرکا مزیدکہنا تھا کہ اس لیگ کا آغاز ایسے وقت ہوا...
اسلام آباد: نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز کردیا۔ این ایل سی کے مطابق یہ سروس ابتدائی طور پر دو بحری جہازوں کے ساتھ کام کرے گی، مستقبل میں متوقع تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مرحلہ وار توسیع کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس حوالے سے سروس کے اجراء کی مناسبت سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ (KGTL) پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایل سی کے سینئر حکام، شپنگ لائن اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔ بحری جہاز 1120 فٹ مساوی کنٹینر شپ کے ذریعے 10 روزہ راؤنڈ ٹرپ شیڈول پر کام کرے گا۔ کراچی، جبل علی (دبئی) اور دمام...
نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن یعنی این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز کر دیا ہے، یہ سروس ابتدائی طور پر دو بحری جہازوں کے ساتھ کام کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں:این ایل سی کی قازقستان سے دبئی تک بذریعہ روڈ سامان کی کامیاب ترسیل سروس کے اجرا کی مناسبت سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ پر تقریب کا منعقد کی گئی جس میں این ایل سی کے سینیئر حکام، شپنگ لائن اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس ضمن میں مستقبل میں متوقع تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مرحلہ وار توسیع کا منصوبہ بنایا گیا ہے، فی الحال بحری جہاز 11 سو 20 فٹ مساوی کنٹینر شپ...
کراچی (کامرس رپورٹر)ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت The Mangrove کے نام سے منصوبے کی تعارفی تقریب کا انعقاد کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ٹی پی ایل کے گروپ سی ای او علی جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہترین انجنئرز اور عالمی معیار کی ٹیمز موجود ہیں، بین الاقوامی سطح پر بھی منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں The Mangrove کے نام سے 15 ملین اسکوائر فٹ پر گیٹڈ کمیونٹی منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، منصوبہ 70 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا جس میں 14 ایکڑ پر پارک قائم ہوگا۔تقریب میں شرکا کو ٹی پی ایل کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ بھی کیا گیا۔علی جمیل نے...
کراچی میں ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت The Mangrove کے نام سے منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے جہاں ستر ایکڑ پر جدید رہائشی منصوبہ بنایا جائے گا۔ ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت The Mangrove کے نام سے منصوبے کی تعارفی تقریب کراچی میں منعقد کی گئی۔اس موقع پر ٹی پی ایل کے گروپ سی ای او علی جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہترین انجینئرز اور عالمی معیار کی ٹیمز موجود ہیں، بین الاقوامی سطح پر بھی منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں The Mangrove کے نام سے پندرہ ملین اسکوائر فٹ پر گیٹیڈ کمیونٹی منصوبہ کا آغاز کیا جارہا ہے اور آنے والے چند ہفتوں...