ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور:
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا۔
لاہور قلندرز کو چار سال میں تیسرا ٹائٹل دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹیم کا انتخاب کمنٹری ٹیم کے اراکین نے کیا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کا انعقاد 11 اپریل سے 25 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔
25 سالہ شاہین آفریدی نے نہ صرف سب سے زیادہ 19 وکٹیں لے کر فضل محمود کیپ حاصل کی بلکہ ایک ایسی ٹیم کی قیادت کررہے ہیں جس میں قلندرز کے اپنے دو ساتھی شامل ہیں۔
سکندر رضا اور فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت پی ایس ایل ٹیم میں جگہ حاصل کی۔
پی ایس ایل کی ٹیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے تین کھلاڑی حسن نواز، ابرار احمد اور شہیم اشرف بھی شامل ہیں۔
کراچی کنگز کے تین کھلاڑیوں کو پی ایس ایل ٹیم میں شامل کیا گیا جس میں کپتان ڈیوڈ وارنر، اوپننگ پارٹنر جیمز ونس اور فاسٹ بولر حسن علی جبکہ خوشدل شاہ کو 12 ویں کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان اور پشاور زلمی کے نوجوان باصلاحیت فاسٹ باؤلر علی رضا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس الیون:
1.
2. صاحبزادہ فرحان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (وکٹ کیپر)
3. ڈیوڈ وارنر (کراچی کنگز)
4. جیمز ونس (کراچی کنگز)
5. حسن نواز (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
6. سکندر رضا (لاہور قلندرز)
7. فہیم اشرف (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
8. شاہین شاہ آفریدی (لاہور قلندرز) (کپتان)
9. حسن علی (کراچی کنگز)
10. علی رضا (پشاور زلمی) ایمرجنگ
11. ابرار احمد (کوئٹہ گلیڈی ایٹرز)
12. خوشدل شاہ (کراچی کنگز) (12 ویں کھلاڑی)
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز کراچی کنگز ٹیم میں کی ٹیم
پڑھیں:
لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
لاہور میں مون سون کی شدید بارشوں نے معمولات زندگی متاثر کر دیے، کئی علاقوں میں سڑکیں، چوراہے اور انڈر پاسز پانی میں ڈوب گئے جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں 343 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث متعدد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض سڑکوں اور گلیوں میں 3 سے 4 فٹ تک پانی کھڑا رہا، جبکہ کئی مقامات پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بارش کے بعد کئی علاقے زیر آب، ’اب آفس جانےکے لیے کشتی کی ضرورت ہوگی‘
ڈیفنس کے فیز ون سے فیز فائیو تک مختلف مقامات پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ غازی انڈر پاس اور مسجد چوک انڈر پاس کو پانی بھرنے کے باعث بند کرنا پڑا اور ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔
حربنس پورہ، مال روڈ، کوپر روڈ، لکشمی چوک اور چوبرجی چوک سمیت متعدد علاقوں میں بھی پانی جمع ہونے کی اطلاعات ملیں، جہاں واسا کی ٹیمیں نکاسی آب میں مصروف رہیں۔
شدید بارش کے باعث شہر کی کئی سڑکوں پر گڑھے بھی پڑ گئے۔ کینال روڈ، جوہر ٹاؤن مین بلیوارڈ اور بھیکے والا موڑ سمیت مختلف مقامات پر سڑکیں متاثر ہوئیں، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے متاثرہ علاقوں کو بند کرکے متبادل راستے فراہم کیے۔
یہ بھی پڑھیں: مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں حالیہ مون سون بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 21 افراد جاں بحق اور 154 زخمی ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 15 افراد مکانات گرنے، 2 آسمانی بجلی گرنے، 3 کرنٹ لگنے جبکہ ایک شخص ڈوبنے سے جاں بحق ہوا۔
واسا لاہور کے مطابق شہر میں ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کا عمل جاری ہے، تمام ڈسپوزل اسٹیشن مکمل استعداد کے ساتھ کام کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ مقامات پر اضافی مشینری اور عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور واسا نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے، نشیبی علاقوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ شہریوں نے تاہم ہر سال بارشوں کے دوران پانی جمع ہونے کے مسئلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بارش پانی زیر آب لاہور