ٹی پی ایل پراپرٹیز منصوبے کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر)ٹی پی ایل پراپرٹیز کے تحت The Mangrove کے نام سے منصوبے کی تعارفی تقریب کا انعقاد کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ٹی پی ایل کے گروپ سی ای او علی جمیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہترین انجنئرز اور عالمی معیار کی ٹیمز موجود ہیں، بین الاقوامی سطح پر بھی منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں The Mangrove کے نام سے 15 ملین اسکوائر فٹ پر گیٹڈ کمیونٹی منصوبے کا آغاز کیا جا رہا ہے، منصوبہ 70 ایکڑ اراضی پر مشتمل ہوگا جس میں 14 ایکڑ پر پارک قائم ہوگا۔تقریب میں شرکا کو ٹی پی ایل کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ بھی کیا گیا۔علی جمیل نے بتایا کہ منصوبے میں رہائشی اور کمرشل عمارتیں تعمیر کی جائیں گی اور رہائشیوں کے لیے کھیل سمیت بہترین سہولیات دستیاب ہوں گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹی پی ایل
پڑھیں:
کمشنر کراچی کا کراٹے چیمپئن انایا نوئیل کو نقد انعام
کراچی:کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان کراٹے ٹیم کی کھلاڑی انایا نوئیل سے ملاقات کی۔
کمشنرکراچی نے انایا نوئیل کی سری لنکا میں منعقدہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے بطور پذیرائی نقد انعام بھی پیش کیا۔