Daily Mumtaz:
2025-11-03@07:47:57 GMT

پی ایس ایل میں کراچی اور کوئٹہ کا مقابلہ آج ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

پی ایس ایل میں کراچی اور کوئٹہ کا مقابلہ آج ہوگا

ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹین میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ آج ہوگا۔

ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ تین فتوحات کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض پر ہے۔

لاہور قلندرز کے تین میچز میں چار پوائنٹس اور ٹیبل پر دوسرا نمبر ہے۔

ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکیں اس لیے پوائنٹس ٹیبل میں پیچھے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن میں کوئی میچ شیڈول نہیں تھا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ماتلی ، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ، کوئی اقدامات نہیں کیے گئے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماتلی (نمائندہ جسارت)گزشتہ چند دنوں کے دوران ماتلی اور گرد و نواح میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے تاحال مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے، جس کے باعث عوام میں شدید خدشات پائے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ حیدرآباد سمیت اندرونِ سندھ کے مختلف علاقوں میں ڈینگی کے کیسز میں بے تحاشا اضافہ ہو چکا ہے، جس کے اثرات ماتلی میں بھی نمایاں طور پر دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ اسپتالوں میں روزانہ درجنوں مریض بخار، جسم درد اور خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کی علامات کے ساتھ پہنچ رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت اور بلدیہ کی جانب سے اسپرے مہم، گندے پانی کی نکاسی، اور مچھروں کی افزائش روکنے کے اقدامات فوری طور پر کیے جائیں تاکہ حالات مزید خراب نہ ہوں۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ماتلی اور ڈی ایچ او بدین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صورتِ حال کا فوری نوٹس لیں اور ماتلی میں انسدادِ ڈینگی و ملیریا مہم کا آغاز کریں۔

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • مظفر آباد میں 2 روزہ ویمن ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کا انعقاد
  • کراچی، اورنگی ٹاؤن میں پولیس کا مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • پاکستان کرکٹ زندہ باد
  • تجدید وتجدّْ
  • جو کام حکومت نہ کر سکی
  • نفرت انگیز بیانیہ نہیں وطن پرستی
  • پیپلزپارٹی نے کراچی کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی‘پی ٹی آئی
  • ماتلی ، ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ، کوئی اقدامات نہیں کیے گئے
  • پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر