پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا آج (بروز جمعرات) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان شیڈول میچ، پنڈال کے قریب بھارتی ڈرون کے گرنے کے بعد ملتوی ہونے کا امکان ہے، جبکہ سیکیورٹی حالات کے پیش نظر ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کراچی منتقل ہونے کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: پی سی بی کا پی ایس ایل کے باقی میچز کے حوالے سے اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ہے جس میں وزارت داخلہ کے اہم حکام بھی شامل ہوں گے، اجلاس میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ آیا آج کا کھیل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوپائے گا یا نہیں، اجلاس میں اس بات کا بھی جائزہ لیا جائے گا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول پی ایس ایل کے بقیہ میچز معمول کے مطابق ہوپائیں گے یا نہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کراچی منتقل کردیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دیدی

یاد رہے کہ جمعرات کے روز راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر ہندوستانی ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں، اس واقعے نے کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کی حفاظت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

اس معاملے سے واقف حکام نے کہا کہ راولپنڈی کے ارد گرد فضائی حدود کی جزوی بندش کی وجہ سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے جس سے ٹیموں کی نقل و حمل اور شائقین کی حفاظت متاثر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 4 وکٹوں سے ہرادیا

پی سی بی کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے ’اس بات کا حقیقی امکان ہے کہ آج کا میچ ملتوی ہوجائے، تمام اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور ہم وزارت داخلہ کے ساتھ قریبی مشاورت کر رہے ہیں،جبکہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کرکٹ اسٹیڈیم کے بقیہ میچز پی ایس ایل

پڑھیں:

بھارتی جارحیت کے باوجود پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے

بھارتی جارحیت کے سنگین واقعات کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ راولپنڈی میں مقررہ وقت پر کھیلا جائے گا پی سی بی کے مطابق میچ کا ٹاس شام ساڑھے سات بجے ہوگا جبکہ میچ آٹھ بجے شروع کیا جائے گا پی ایس ایل سیزن 10 کے دیگر تمام میچز بھی اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے دوسری جانب بھارتی فوج نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کارروائیاں کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کوٹلی مظفرآباد اور باغ سمیت پنجاب کے شہروں مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا ان حملوں میں دو مساجد شہید ہوئیں دو بچوں سمیت چھبیس پاکستانی شہید اور چھیالیس زخمی ہوئے پاک فوج نے ان بزدلانہ حملوں کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا اور دشمن کے کئی اہم اہداف کو نشانہ بنایا عسکری ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیارے ایک سکوئی ایک مگ انتیس اور ایک ڈرون مار گرایا جبکہ دشمن کا بریگیڈ ہیڈکوارٹر بھی تباہ کر دیا گیا جوابی کارروائی کے بعد دشمن کو پسپائی اختیار کرنا پڑی اور لائن آف کنٹرول پر چورا کمپلیکس کے مقام پر سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی یہ واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور قومی معاملات کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل: پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز میچ ری شیڈول کرنیکا فیصلہ
  • پاک بھارت کشیدگی نے راولپنڈی میں آج ہونے والا میچ منسوخ کروادیا
  • پی ایس ایل10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل،آج راولپنڈی میں شیڈول میچ ملتوی
  • پی ایس ایل 10 میچز ملتوی ہونے کا امکان بڑھ گیا، ذرائع
  • میچ سے قبل روالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون مار گرایا گیا
  • پاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، پی سی بی
  • بھارتی جارحیت کے باوجود پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے
  • بھارتی جارحیت؛ کیا پی ایس ایل میچز کے شیڈول میں تبدیلی ہوئی ہے؟
  • نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا کل سے کراچی میں آغاز، 5 ٹیمیں مدمقابل