کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر
اشاعت کی تاریخ: 25th, April 2025 GMT
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر ایڈم ملن گھٹنے کی انجری کے باعث ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے باقی میچوں سے باہر ہو گئے ہیں۔ یہ انجری لاہور قلندرز کے خلاف کنگز کے رواں سیزن کے دوسرے میچ کے دوران پیش آئی۔
ملن ٹیم کے ساتھ موجود رہے اور ان کی رکوری کا عمل جاری رہا۔ تاہم، میڈیکل ٹیم کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس سیزن میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔
انکی جگہ کراچی کنگز نے عارضی طور پر نوجوان وکٹ کیپر بیٹر اور پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ کو شامل کیا ہے۔
سعد بیگ پہلے ہی کین ولیمسن کی جزوی ریپلیسمنٹ کے طور پر ٹیم کا حصہ بن چکے تھے اور اس سیزن میں دو میچز میں شرکت کر چکے ہیں، جن میں انہوں نے 29 رنز اسکور کیے، جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ایک جارحانہ اننگز بھی شامل ہے۔
کراچی کنگز کی انتظامیہ نے ایڈم ملن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ٹیم کے لیے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کراچی کنگز
پڑھیں:
مادر ملت فاطمہ جناحؒ کی 58ویں برسی 9جولائی کو منائی جائے گی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جڑانوالہ (آن لائن) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ،مادر ملت فاطمہ جناحؒ کی 58ویں برسی 9جولائی کو منائی جائے گی اس سلسلے میں جڑانوالہ سمیت ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ریڈیو،ٹی وی چینلز اور اخبارات میں خصوصی ایڈیشن کے ذریعے فاطمہ جناح ؒکی قیام پاکستان کیلئے جدوجہد اور قربانیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔محترمہ فاطمہ جناحؒ 30جولائی 1893ء کو کراچی میں پیدا ہوئیںواضح رہے کہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا اور اپنے بھائی حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے فیصلہ کن کردار ادا کیا اسی وجہ سے انہیں مادر ملت کا خطاب ملا۔ فاطمہ جناحؒ 9جولائی 1967ء کو 73برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیںانہیں کراچی میں دفن کیا گیا تھا۔