اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کی عالمی مقبول کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن نے نیا ریکارڈ بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی معروف کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کا تیسرا سیزن 27 جون کو ریلیز ہوا اور ابتدائی 72 گھنٹوں میں ہی دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔ صرف تین دنوں میں اس سیزن کو 6 کروڑ 10 لاکھ بار دیکھا گیا، جو نیٹ فلکس کی تاریخ کی سب سے بڑی عالمی اوپننگ بن گئی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Netflix US (@netflix)

سیریز 93 ممالک میں پہلے نمبر پر رہی اور غیر انگریزی زبان میں بننے والی نویں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی۔

نئے سیزن میں پہلے کے سیزنز کے مقابلے میں گیمز نہایت سخت ہیں اور پرتشدد مناظر شامل کیے گئے ہیں، جن پر ناظرین نے مختلف آرا کا اظہار کیا۔ کچھ نے ان مناظر کو حقیقت سے قریب تر قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے غیر ضروری حد تک پُر تشدد سمجھا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Squid Game (@squidgamenetflix)

سیریز کے ہدایتکار ہوانگ ڈونگ ہیوک کے مطابق اس بار کہانی انسانی امید، اخلاقیات اور مشکل فیصلوں کے گرد گھومتی ہے جس کو پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

نوجوان کے پاپ گلوکار شِم جے ہیون چل بسے

کوریا کے مشہور کے- پاپ گلوکار شِم جے ہیون 23 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

رپورٹ کے مطابق معروف گلوکار اور سابق بوائے بینڈ F.ABLE کے رکن شِم جے ہیون، جنہیں مداح "جے ہیون" کے نام سے جانتے تھے، 23 سال کی عمر میں لیوکیمیا (خون کے کینسر) سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئے۔

جے ہیون کی بیماری کے بارے میں عوام کو کوئی اطلاع نہیں تھی، کیونکہ انہوں نے اپنی صحت سے متعلق معاملہ نجی رکھا۔ تاہم ان کی موت کی خبر 29 جون کو ان کے قریبی ذرائع نے سوشل میڈیا پر دی، جس کے بعد سابق ساتھی فنکاروں نے جذباتی پوسٹ کے ذریعے اس خبر کی تصدیق بھی کی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by TCX.official (@tellychakkar)

جے ہیون کی اچانک موت نے مداحوں اور موسیقی سے جڑے افراد کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔ ان کی صحت کے بارے میں معلومات کی عدم موجودگی نے ان کی موت کو مزید چونکا دینے والا بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر آنجہانی کے پاپ گلوکار کی موت کی خبر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ان کی موت پر مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کیا سلمان خان اداکارہ میرا کی نئی فلم میں ان کی مدد کر رہے ہیں؟
  • دولت مشترکہ اسنوکر اینڈ بلیئرڈ چیمپئن شپ: محمد آصف پہلے ہی راؤنڈ سے باہر
  • بی بی ایل سیزن 15 کا شیڈول جاری؛ شاہین آفریدی، بابر اعظم بھی ایکشن میں نظر آئیں گے
  • محکمہ ایکسائز کا ٹیکس ریکوری میں نیا ریکارڈ قائم
  • نوجوان کے پاپ گلوکار شِم جے ہیون چل بسے
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم
  • چند ماہ میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کا ریکارڈ قائم کر دیا، مریم نواز
  • پاکستان کا پہلا اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو قائم
  • عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے: مریم نواز شریف