Daily Mumtaz:
2025-07-04@14:19:31 GMT

شاداب خان کے کندھے کی انجری سے متعلق اہم پیشرفت

اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT

شاداب خان کے کندھے کی انجری سے متعلق اہم پیشرفت

شاداب خان کے کندھے کی سرجری جمعہ کو لندن میں ہوگی، آل راؤنڈر بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے جبکہ ایشیا کپ میں بھی شرکت مشکوک ہے کیونکہ انھیں مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 12 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاداب خان کو دورہ نیوزی لینڈ اور پھر بنگلا دیش سے ہوم سیریز میں کپتان سلمان علی آغا کا نائب بنایا گیا تھا، پی ایس ایل میں ان کی زیر قیادت اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اعزاز کا دفاع نہیں کر سکی تھی۔

بنگلا دیش سے ہوم سیریز کے تین میچز میں انہوں نے 4 وکٹیں لیں اور 2 اننگز میں 55 رنز بنائے، اب رواں ماہ گرین شرٹس کو جوابی ٹور کرنا ہے، البتہ ٹیم کو اس میں شاداب کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا، وہ کندھے کی انجری کا شکار ہیں جس کی لندن میں جمعہ کو سرجری ہوگی، انھیں مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 12 ہفتے لگ سکتے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ شاداب کو گزشتہ کچھ عرصے سے کندھے میں تکلیف کا سامنا تھا جس سے انھیں گیند تھرو کرنے میں دشواری ہوتی تھی، معاملہ اس وقت سنگین رخ اختیار کر گیا جب بنگلا دیش سے سیریز میں گگلی کرتے ہوئے بھی وہ مشکلات محسوس کرنے لگے، جب وہ تعطیلات گزارنے انگلینڈ گئے تو وہاں ایم آر آئی اسکین سے انجری کی سنگینی کا علم ہوا، ڈاکٹر نے انھیں فوری طور پر سرجری کرانے کا مشورہ دیا۔

شاداب نے خود بھی سوچا کہ ابھی وہ 26 سال کے ہیں اور آگے بڑا کیریئر موجود ہے جسے خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے، وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں ٹیم کو چیمپیئن بنوانے کا عزم رکھتے ہیں اس لیے ابھی سرجری کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی ان حقائق سے واقف ہے، شاداب چونکہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی ہیں لہٰذا ان کی میڈیکل اخراجات بورڈ کی جانب سے ہی ادا کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ شاداب خان اب تک 6 ٹیسٹ، 70 ون ڈے انٹرنیشنل اور 112 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے 1947 رنز بنائے جبکہ 211 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بنگلا دیش

پڑھیں:

عمر سے متعلق تنقید، اداکارہ ماہرہ خان نے والدہ کو کیا جواب دیا؟

 پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ ان کی والدہ نے انہیں اپنی عمر چھپانے کا مشورہ دیا جسے سن کر انہوں نے اسے مسترد کر دیا۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں مختلف موضوعات پر بات کی اس دوران انہوں نے ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک بار وہ اپنے والدین کے ساتھ کھانے کی میز پر بیٹھی تھیں کہ میری والدہ نے کہا میں نے کچھ دیکھا جو مجھے بالکل اچھا نہیں لگا۔

ماہرہ خان کے مطابق ان کی والدہ نے کہا کہ تم بھی اپنی عمر سب کو بتا دیتی ہو جس پر انہوں نے والدہ سے کہا میں بالکل ایسا ہی کروں گی، میں نے کبھی کچھ نہیں چھپایا جب میری شادی ہوئی، بچہ ہوا، طلاق ہوئی میں نے سب کچھ بتایا تو میں عمر کیسے چھپا سکتی ہوں۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں جو ہوں وہی رہوں گی اور اپنی عمر کبھی نہیں چھپاؤں گی مجھے کسی کی پرواہ نہیں مجھے اپنے ساتھ مخلص رہنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں کی رائے کا احترام کرتی ہوں لیکن اپنی عمر سے مطمئن ہوں اور مجھے لوگوں کی باتوں سے فرق نہیں پڑتا۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ آپ جو ہیں وہی ہیں، عمر چھپانے والی کوئی بات نہیں ہے اور اس پر آپ کو فخر ہونا چاہیے۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’لو گرو‘ میں40 سال کی عمر میں فلم میں بطور ہیروئن کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ڈاکٹر عمر عادل نے کہا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ماہرہ خان خوبصورت ہیں، لیکن ہدایتکار نے پوری فلم میں ان کے بہت زیادہ کلوز اپ شاٹس لیے، جس کی وجہ سے ان کی عمر اور جھریاں نمایاں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ  میک اپ کے ذریعے ماہرہ خان کی جھریاں چھپانے کی کوشش کی گئی، لیکن بڑی اسکرین پر وہ عمر رسیدہ نظر آئیں، جو اچھا تاثر نہیں دیتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

لو گرو ماہرہ خان ماہرہ خان عمر ہمایوں سعید

متعلقہ مضامین

  • بابر اعظم اور محمد رضوان کو اپنی خامیاں دور کرنے کا کہہ دیا ہے، عاقب جاوید
  • بابر اعظم اور محمد رضوان کو گیم میں بہتری لانے کی ٹپس دی ہیں، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید
  • یوکرین جنگ: پوٹن کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت نہ ہو سکی، ٹرمپ
  • وہاب کا دل پھر گیند تھامنے کیلیے مچلنے لگا
  • ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرا ٹیسٹ؛ اسٹیو اسمتھ کی شمولیت سے متعلق اہم پیشرفت
  • اداکارائیں سرجری کرا کر چہرے ربڑ جیسے بنالیتی ہیں، توقیر ناصر
  • عمر سے متعلق تنقید، اداکارہ ماہرہ خان نے والدہ کو کیا جواب دیا؟
  • دورہ بنگلا دیش سے قبل قومی ٹیم فٹنس مسائل کا شکار، کن کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان؟
  • بنگلا دیش کیخلاف قومی اسکواڈ تیار، شاداب باہر، تربیتی کیمپ 7 جولائی سے کراچی میں