Express News:
2025-10-04@16:57:04 GMT

فاف ڈو پلیسی نے بابر اعظم سے کونسا ریکارڈ چھین لیا؟

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) 2025 میں سینچری جڑ کر متعدد ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

ٹیکساس کے گرینڈ پرایئر اسٹیڈیم میں ٹیکساس سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے فاف ڈو پلیسی نے ایم آئی نیو یارک کے خلاف پانچ چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 53 گیندوں پر برق رفتار 103 اننگز کھیل کر ٹیم کو پلے آفس مرحلے میں پہنچا دیا۔

یہ سابق جنوبی افریقی کپتان کی رواں ایڈیشن میں دوسری سینچری تھی۔ اس سے قبل انہوں نے سان فرانسسکو یونیکورنز کے خلاف بھی سینچری اسکور کی تھی۔

اس سینچری کے بعد فاف ڈو پلیسی ٹی 20 کی تاریخ میں 40 برس کی عمر  کے بعد دو سینچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ ان کی بطور کپتان آٹھویں سینچری تھی اور اس  کے بعد وہ بحیثیت کپتان سب سے زیادہ مجموعی سینچریوں کا ٹائٹل پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم (7) اور آسٹریلیا کے مائیکل (7) کلنگر سے چھین لیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی؛ شہری کی بہادری، ڈکیٹ  کا پستول چھین کر فائرنگ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

کراچی:

شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں ڈکیتی کی کوشش ناکام ہوگئی۔

شہری نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو کا پستول چھین کر اسی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈاکو زخمی ہوگیا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعہ بھٹائی آباد کی گلی نمبر 6 میں پیش آیا، جہاں عرفان نامی شہری اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر گھر پہنچا ہی تھا کہ گھر کی دہلیز پر  2 مسلح ڈاکوؤں  نے اُنہیں لوٹنے کی کوشش کی۔

ایس ایچ او ملیر کینٹ آغا رشید کے مطابق شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ملزم سے پستول چھین کر فائرنگ کی، جس سے ڈاکو زخمی ہوگیا اور اسے موقع پر ہی قابو کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمی ملزم کو حراست میں لے کر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت حیدر خان کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے  اور اس کے مفرور ساتھی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: لاہور سے آنے والا 50 لاکھ مالیت کا مال بردار ٹرک کارساز کے قریب چھین لیا گیا
  • بابر اعظم کا پاکستانی ٹیم کے لئے اہم پیغام، کرکٹ کی اصل اہمیت بتا دی۔
  • وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات،حالیہ بیرونی دوروں کےحوالے سے آگاہ کیا
  • حیدرآباد: پی ٹی آئی کے کارکنان سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کیلیے احتجاج کررہے ہیں
  • شہری نے ڈاکو سے پستول چھین کر فائرنگ کردی، ایک گرفتار
  • اسرائیلی حراست میں سابق سینیٹر مشتاق سمیت پاکستانیوں کو جلد واپس لائیں گے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • این ایل سی کا جنوبی وزیرستان کے عوام کیلیے تحفہ، انگور اڈہ ٹرمینل ریکارڈ مدت میں مکمل
  • کراچی؛ شہری کی بہادری، ڈکیٹ  کا پستول چھین کر فائرنگ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
  • ٹی 20 رینکنگ: صائم ایوب نے ہاردیک پانڈیا سے پہلی پوزیشن چھین لی
  • سعودی ولی عہد کی ہدایت پر ریاض کی سڑک سابق مفتی اعظم سے منسوب