دوسرا ون ڈے: بنگلا دیش نے سری لنکا کو 16 رنز سے شکست دیدی
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
بنگلا دیش نے دوسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو 16 رنز سے شکست دے دی۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.5 اوورزمیں 248 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
مہمان ٹیم کی جانب سے پرویز حسین ایمان 67 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ توحید ہردوئے 51، جاکر علی 24، شمیم حسین 22، کپتان مہدی حسن میراز 9، تنزید حسن 7، تنویر اسلام 4 جبکہ حسن محمود اور مستفیض الرحمان بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔
تنظیم حسن ثاقب 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرننڈو نے 4، ونندو ہسارانگا نے 3 جبکہ دُشمانتا چمیرا اور چرتھ اسالانکا نے 1، 1 کھلاڑی کی آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 48.
میزبان ٹیم کی جانب سے جنِتھ لیانگے 78 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کوشل مینڈس 56، کمنڈو مینڈس 33، نشان مدوشکا 17، ونندو ہسارنگا 13، دُشمانتا چمیرا 13، کپتان چرتھ اسالانکا 6، پتھم نسانکا 5، مہیش ٹھیکشانا 2 اور دُنیتھ ویلالاگے 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اسیتا فرننڈو 3 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
بنگلا دیش کی جانب سے تنویر اسلام نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ تنظیم حسن ثاقب نے 2 جبکہ شمیم حسین ، مہدی حسن میراز اور مستفیض الرحمان نے 1، 1 کھلاری کو آؤٹ کیا۔
بنگلا دیش کے تنویر اسلام کو 10 اوور کے کوٹے میں 39 رنز دے کر 5 کھلاڑی آؤٹ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی جانب سے بنگلا دیش سری لنکا
پڑھیں:
راولپنڈی میں ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کا دوسرا دن مکمل
راولپنڈی:راولپنڈی میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کے دوسرے دن کا عمل مکمل ہوگیا۔ اس مہم کے تحت 9 سے 14 سالہ بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین فراہم کی جارہی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق مہم کا مجموعی ہدف 3 لاکھ 95 ہزار 609 بچیاں مقرر کیا گیا ہے۔ دوسرے دن 49 ہزار 783 بچیوں کو ویکسین دی گئی، تاہم اب تک 12 ہزار 602 بچیاں ویکسین سے محروم رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق روزانہ کا ہدف 65 ہزار 950 بچیوں کا تھا لیکن اس میں صرف 75 فیصد ہدف حاصل ہوسکا۔ والدین کے انکار کے باعث 8 ہزار 402 بچیوں کو ویکسین نہ لگ سکی۔
کارکردگی کے لحاظ سے تحصیل کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں سب سے آگے ہیں جہاں 86 فیصد ہدف پورا ہوا۔ اس کے برعکس ٹیکسلا اور کلر سیداں میں کم ترین کارکردگی سامنے آئی جہاں بالترتیب 61 اور 63 فیصد ہدف ہی حاصل ہوسکا۔
محکمہ صحت راولپنڈی کا کہنا ہے کہ والدین کا انکار اور ویکسین سے متعلق غلط فہمیاں مہم کی کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ تاہم راولپنڈی سٹی، کینٹ اور رورل میں سب سے زیادہ بچیوں کی ویکسی نیشن کروائی گئی۔