پی ایس ایل: کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی
اشاعت کی تاریخ: 20th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں ٹورنامنٹ کی دو ٹاپ ٹیمیں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج ایکشن میں ہوں گی۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں دونوں ٹیمیں رات 8 بجے مدمقابل ہوں گی۔واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد کی ٹیم تینوں میچ جیت کر ناقابل شکست ہے جبکہ کراچی کنگز نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن پاکستان سپر لیگ 10 میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئے۔کین ولیمسن نے لاہور میں کراچی کنگز کی ٹیم کو ہوٹل میں جوائن کر لیا ہے۔ انہیں کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2025ء میں سپلیمنٹری کیٹیگری میں منتخب کیا تھا۔کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ ہو گا۔کراچی کنگز کی ٹیم آج شام 6 بجے لاہور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں پریکٹس کرے گی۔