این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز کردیا۔
این ایل سی کے مطابق یہ سروس ابتدائی طور پر دو بحری جہازوں کے ساتھ کام کرے گی، مستقبل میں متوقع تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مرحلہ وار توسیع کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
اس حوالے سے سروس کے اجراء کی مناسبت سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ (KGTL) پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ایل سی کے سینئر حکام، شپنگ لائن اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔
بحری جہاز 1120 فٹ مساوی کنٹینر شپ کے ذریعے 10 روزہ راؤنڈ ٹرپ شیڈول پر کام کرے گا۔ کراچی، جبل علی (دبئی) اور دمام (سعودی عرب) کے درمیان سامان کی بحری راستوں کے ذریعے بلاتعطل نقل و حرکت کی جائے گی۔
کسی بھی پاکستانی ادارے اور شپنگ لائن کی جانب سے کراچی سے خلیج تک یہ پہلی سروس ہے۔ اس سروس میں پاکستانی روپوں میں سلاٹ پیمنٹ کلیکشن کی سہولت موجود ہے۔ اس سہولت سے برآمد اور درآمد کنندگان کو نمایاں فوائد حاصل ہوں گے۔
سروس حکومت کی خلیجی ممالک کے ساتھ تجارتی فروغ کی پالیسی کے حصہ ہے، جو پاکستان، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے درآمد و برآمد کنندگان کے لیے کاروبار کو وسعت دینے اور نئے صارفین تک مؤثر طریقے سے پہنچنے کے مواقع فراہم کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حکومت کا ایران وعراق جانے والےزائرین کیلئےفیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک :حکومت نےایران وعراق جانے والےزائرین کیلئےپروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ فیری سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا،یکم جنوری سے زائرین گروپ آرگنائزرز کا نیا سسٹم بھی لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیاگیاہے۔
زائرین کی مشکلات کم کرنے کے لیے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکیورٹی اور سفری انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیاکہ اربعین کےموقع پرعراق کیلئے ایک سو سات خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی جبکہ ایران جانے والی ہفتہ وار پروازیں چھ سے بڑھا کر پندرہ کر دی گئی ہیں۔
آئندہ برس یکم جنوری سے زائرین کیلئے نیا گروپ آرگنائزرز سسٹم نافذ ہوگا جس کے بعد سالار سسٹم مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے زائرین کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک کے لیے مؤثر اقدامات کی ہدایت بھی دی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اب تک 1413 گروپ آرگنائزرز کی رجسٹریشن کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جن کی جانچ پڑتال جاری ہے،عاشورہ کے بعد اربعین کے لیے سیکیورٹی صورتحال کا دوبارہ جائزہ لینے اور زمینی راستوں کے فیصلے کا عندیہ بھی دیا گیا۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
اجلاس میں آئندہ فیری سروس کے آغاز کی تجویز پر بھی غور کیا گیا تاکہ زائرین کے سفر کو مزید آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔