2025-09-18@22:25:19 GMT
تلاش کی گنتی: 12

«صحافیوں کی حفاظت»:

    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایسے احکامات جاری کیے جن کے تحت صحافیوں کو پینٹاگون کی عمارت کے زیادہ تر حصے میں سرکاری محافظ رکھنے کی ضرورت ہو گی۔(جاری ہے) یہ واقعہ امریکی پریس پر ٹرمپ انتظامیہ کی پابندیوں کے سلسلے میں تازہ ترین ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق فوری طور پر نافذ العمل ہونے والے یہ اقدامات سند یافتہ نامہ نگاروں پر آرلنگٹن، ورجینیا میں امریکی محکمہ دفاع کے زیادہ تر ہیڈ کوارٹرز تک رسائی پر پابندی عائد کرتے ہیں جب تک کہ ان کے پاس سرکاری منظوری اور حفاظتی دستہ نہ ہو۔
    اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جرنلسٹ فا ﺅنڈیشن اور اسلام آباد کیریئر کالج میں صحافیوں کے بچوں کو خصوصی وظائف دینے کیلئے باہمی تعاون کا معاہدہ ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کیریئر کالجز میں صحافیوں کے بچوں کو ماہانہ فیسوں میں خصوصی رعایت دینے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا، معاہدے کی تقریب میں چیئرمین کیریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ، ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد عامر ، مرکزی صدر جر نلسٹ فا ﺅنڈیشن زیڈ اے ملک،جنرل سیکرٹری رفاقت حسین، ممبر گورننگ باڈی آوش اعوان نے شرکت کی،ڈی جی پروفیسر محمد عامر ، جنرل سیکرٹری رفا قت حسین نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت اسلام آباد کیریئر کالجز کی...
    اوکاڑہ (ویب ڈیسک) بھارت کی طرف سے اسرائیلی ساختہ چھوڑے گئے 77 ڈرونز اب تک پاکستان نے مار گرائے ہیں  اور اس سلسلے میں صحافی بھی ویڈیوز شیئر کررہے ہیں، انہی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو کو اس واقعے سے جوڑا جا رہا ہے جس میں اوکاڑہ کی حدود میں ایک ڈرون کو  مار گرایا گیا حالانکہ حقیقت میں یہ ڈرون کی نہیں بلکہ سپننگ ٹاپ  فائر کریکر کی ویڈیو  ہیں جنہیں غیرذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے ڈرون واقعے سے جوڑ دیا گیا۔  آئندہ چند دن میں بتائیں گے کہ کس طرح ملک کا دفاع کر سکتے ہیں،خواجہ آصف تفصیل کے مطابق کئی صحافیوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور کئی نشریاتی اداروں نے اپنی ویڈیوز میں اس...
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی مفادات کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کی تحسین کرتا ہوں، بھارت کے خطے میں جنگ کی فضاء پیدا کرنے کے مزموم مقاصد کو خاک میں ملایا۔آزادی صحافت کے عالمی دن پر پیغام میں وزیراعظم نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اُن بہادر صحافیوں کو خراج عقیدت، جو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران قربان ہوکر امر ہوگئے۔وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کو حقائق کی فراہمی کی جدوجہد میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہیں، صحافی دنیا کو آگاہ رکھنے کے فرض کی ادائیگی میں کبھی کوتا ہی نہیں کرتے، ماضی کی روایات سے جدید...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی مفادات کے حوالہ سے پاکستانی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تک حقائق پہنچانے کی جد و جہد میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہے ، میڈیا کو جھوٹ، فیک نیوز، پرو پیگنڈے، غیر ملکی ایجنڈوں اور سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے استعمال نہ ہونے دیا جائے، پاکستان کا آئین اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ۔...
    ویلفیئر کمیٹی کے قیام کے بعد صحافیوں کی مالی معاونت کا عمل شروع ہو جائے گا جبکہ فاؤنڈیشن مانیٹرنگ کمیٹی میڈیا سے متعلق شکایات پر کارروائی کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن جسٹس سردار لیاقت حسین نے مختلف کمیٹیوں کے قیام کی منظوری دے دی جن کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ان میں ویلفیئر، مانیٹرنگ، کیٹگری و سکروٹنی کمیٹی، مظفرآباد، میرپور اور پونچھ ڈویژن کی ہاؤسنگ، پریس کلب رجسٹریشن اور امتحانی کمیٹی شامل ہیں جبکہ فنڈز مینجمنٹ، ایوارڈ الاٹمنٹ اور کچھ دیگر کمیٹیوں پر کام جاری ہے۔ ویلفیئر کمیٹی کے قیام کے بعد صحافیوں کی مالی معاونت کا عمل شروع ہو جائے گا جبکہ فاؤنڈیشن مانیٹرنگ کمیٹی میڈیا سے متعلق شکایات پر...
    کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کا کہنا ہے کہ پریس کلب جانے والے راستوں کی بندش اور صحافیوں کی نقل و حرکت پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔اپنے بیان میں فاضل جمیلی نے کہا کہ آئی جی سندھ کو پولیس کے اس غیر قانونی اقدام کا نوٹس لینا چاہیے، آئی جی سندھ فوری طور پر کراچی پریس کلب کے راستے کھولنے کے احکامات جاری کریں۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کلب آنے اور جانے والی سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی گئیں، گورنر ہاؤس والے روڈ پر ڈبل ٹریفک چلایا جارہا ہے۔
    کراچی پریس کلب کاوفد فاضل جمیلی کی قیادت میں وزیربلدیات سعید غنی سے ملاقات کررہا ہے کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دی ہے۔ ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے کے صحافیوں کے پلاٹس پر 80 فیصد ادائیگی مکمل کر لی گئی ہے اور ہاکس بے کے ترقیاتی منصوبے کی پی سی ون تیار ہے، جو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کی جائے گی۔ 700 نئے ممبران کو پلاٹس دینے کے لیے زمین مختص کرلی گئی ہے اور پریس کلب سے ویریفیکیشن کے بعد قرعہ اندازی ہوگی۔ یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی قیادت میں آئے...
    حیدر آباد: یونین آف جرنلسٹس ( ورکز) کی جانب سے پیکا ایکٹ کےخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے صحافی دشمن پیکا قانون 2025ءکے نفاذ کیخلاف حیدرآباد یونین آ ف جرنلسٹس (ورکرز) کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا،نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ اس سیاہ قانون کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر پیکا قانون کے نفاذ کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر پی ایف یو جے (ورکرز) اور ایچ یو جے (ورکرز)کے عہدیداروں ناصر شیخ، آ فتاب رند، راناحنبل، امتیاز خاوراور عمران ملک سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا کالے قانون 2025ءکا نفاذ کرکے...
    صحافیوں کو اعتماد میں نہ لینا کوتاہی، متنازع پیکا ایکٹ میں ترامیم کی جا سکتی ہیں، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )حکومتی رہنما سینیٹر عرفان صدیی نے متنازع پیکا ایکٹ کو صحافیوں کو اعتماد میں لیے بغیر پاس کرنا ایک کوتاہی قرار دیتے ہوئے اس پر مذاکرات کرنے اور ترامیم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب آئین میں 26 ویں آئینی ترمیم ہو سکتی ہے تو پیکا ایکٹ بھی کوئی آسمانی صحیفہ نہیں ہے۔ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترمیم کی گنجائش موجود ہے، وزیراعظم سے بات کی ہے اسے درست کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔...
    کبھی آپ نے سوچا ہے… توبہ توبہ ہم بھی کیا اناب شناب پوچھنے لگے ہیں آپ سے اس’’کام‘‘ کے بارے میں پوچھ رہے ہیں جو کبھی آپ سے سرزد نہیں ہوا اور سرزد ہو بھی تو کیسے؟کہ اسے آپ نے سیکھا ہی نہیں اور دنیا کے سارے ڈاکٹروں نے آپ کو مکمل پرہیز لکھا ہوا ہے، اگر آپ کو سوچنا آتا اگر آپ نے سوچنا سیکھا ہوتا اگر آپ سوچنے کی تکلیف گوارا کرتے تو آج آپ کا یہ حال ہوتا ؟راہبر تو دور کی بات ہے آپ راہزن کو پہچانتے نہیں جو آپ کے سامنے ہے اور سو بار اپنے فن کا مظاہرہ آپ پر کر چکا ہے بلکہ بار بار آتا ہے اور اعلان کرتا ہے کہ میں...
۱