سندھ حکومت کی صحافیوں کے پلاٹس اور فلاحی اسکیموں پر پیش رفت
اشاعت کی تاریخ: 14th, February 2025 GMT
کراچی پریس کلب کاوفد فاضل جمیلی کی قیادت میں وزیربلدیات سعید غنی سے ملاقات کررہا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دی ہے۔ ایل ڈی اے اور ایم ڈی اے کے صحافیوں کے پلاٹس پر 80 فیصد ادائیگی مکمل کر لی گئی ہے اور ہاکس بے کے ترقیاتی منصوبے کی پی سی ون تیار ہے، جو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کی جائے گی۔ 700 نئے ممبران کو پلاٹس دینے کے لیے زمین مختص کرلی گئی ہے اور پریس کلب سے ویریفیکیشن کے بعد قرعہ اندازی ہوگی۔ یہ بات انہوں نے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کی قیادت میں آئے وفد کے ساتھ اجلاس میں کہی۔ اجلاس میں ترقیاتی کاموں اور زمین کی منتقلی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ فاضل جمیلی نے سندھ حکومت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جمہوریت کے استحکام کے لئے صحافی برادری کی قربانیوں کا اعادہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا اشتعال انگیز ہے، اسحاق ڈار
منیلا میں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کرنا تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔ منیلا میں آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویشناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے، سندھ طاس معاہدے سے متعلق یکطرفہ اقدامات 25 کروڑ پاکستانیوں کے مفادات کو متاثر کرسکتے ہیں۔ نائب وزیر اعظم کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی عمل نے خطے میں امن کے لیے ایک اہم موقع فراہم کیا، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔