صحافیوں کی نقل و حرکت پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں، صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی
اشاعت کی تاریخ: 24th, March 2025 GMT
کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی کا کہنا ہے کہ پریس کلب جانے والے راستوں کی بندش اور صحافیوں کی نقل و حرکت پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں۔
اپنے بیان میں فاضل جمیلی نے کہا کہ آئی جی سندھ کو پولیس کے اس غیر قانونی اقدام کا نوٹس لینا چاہیے، آئی جی سندھ فوری طور پر کراچی پریس کلب کے راستے کھولنے کے احکامات جاری کریں۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کلب آنے اور جانے والی سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کردی گئیں، گورنر ہاؤس والے روڈ پر ڈبل ٹریفک چلایا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پریس کلب
پڑھیں:
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز
اسلام آباد:گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے، اس سال حج پر جانے کے خواہش مندوں کیلئے آخری موقع ہے اور پورٹل آج بند ہوجائے گا۔
وزات مذہبی امور کے مطابق رہ جانے والے حاجی آج رات بارہ بجے تک رجسٹریشن کروا سکتے ہیں، گزشتہ برس رہ جانے والے 22 ہزار 97 عازمین اب تک رجسٹریشن کراچکے ہیں، وزرات مذمبی امور نے سیلاب کے باعث رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی تھی۔
ذرائع وزرات مذہبی امور کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ برس کے عازمین کو پہلے موقع دیں گے، باقی بچ جانے والے کوٹا پر کمپنی کو نئے عازمین کی بکنگ کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ برس کے عازمین کسی اضافی اخراجات کے بغیر حج کرسکیں گے، منظمہ کمپنی کیلئے بھی عازمین کی تفصیلات اور رقوم منتقلی کا آج آخری روز، منظمہ کمپنی کو گزشتہ برس کے عازمین کی رقوم سعودی عرب منتقلی کا ثبوت دینا ہوگا۔
ذرائع کے مطابق بینکنگ چینلز سے رقوم منتقلی کا ثبوت نہ دینے پر کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی، منظمہ کمپنیوں کا کوٹا منسوخ کرنے سمیت بھاری جرمانہ بھی کیا جاسکتا ہے، وزرات نے 12 کمپنیوں کو رقوم بینکنگ چینلز کے ذریعے نہ بھجنے پر نوٹس کیا تھا۔