جرنلسٹ فا ﺅنڈیشن اور اسلام آباد کیریئر کالج میں باہمی تعاون کا معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جرنلسٹ فا ﺅنڈیشن اور اسلام آباد کیریئر کالج میں صحافیوں کے بچوں کو خصوصی وظائف دینے کیلئے باہمی تعاون کا معاہدہ ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کیریئر کالجز میں صحافیوں کے بچوں کو ماہانہ فیسوں میں خصوصی رعایت دینے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا، معاہدے کی تقریب میں چیئرمین کیریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار ، ڈائریکٹر جنرل پروفیسر محمد عامر ، مرکزی صدر جر نلسٹ فا ﺅنڈیشن زیڈ اے ملک،جنرل سیکرٹری رفاقت حسین، ممبر گورننگ باڈی آوش اعوان نے شرکت کی،ڈی جی پروفیسر محمد عامر ، جنرل سیکرٹری رفا قت حسین نے باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت اسلام آباد کیریئر کالجز کی جڑواں شہروں اور دیگر اضلاع میں قائم برانچز میں صحافیوں کے بچوں کو ماہانہ فیس میں 25 فیصد سکالرشپ دیا جائے گااور وفات پانے والے صحافیوں کے میرٹ پر بچوں کو فری تعلیم دی جائیگی،نیز جے ایف کو آئی سی سی آڈیٹوریم میں سیمینارز کرانے کی بھی اجاز ت ہوگی۔ ڈی جی آئی سی سی پروفیسر محمد عامر نے کہا کہ اسلام آباد کیریئر کالجز کی ملک بھر میں 100 برانچز کھولیں گے۔ جن میں بھی فا ﺅنڈیشن کے پلیٹ فارم سے صحافیوں کے بچوں کو تعلیمی سکالرشپ دیں گے،چیئرمین کیریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز جاوید انتظار نے کہاکہ جرنلسٹ فاﺅنڈیشن پاکستان کی صحافتی برادری کے لئے فلاحی و فکری سوچ قابل صد تحسین ہے،صحافیوں کو ریلیف دینا ترجیح ہے، صدر جے ایف زیڈ اے ملک، سیکرٹری رفاقت حسین نے کیریئر گروپ آف انسٹیٹیوشنز کی طرف سے تعلیمی سکالرشپ دینے کو خوش آ ئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ فاﺅنڈیشن صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے مصروف عمل ہے۔ آخر میں چیئر مین جاوید انتظار نے جے ایف کے وفد کو آڈیٹوریم کا دورہ بھی کروایا ۔
کیسی بھول ہوئی ظالم سے جس نے ہمیں للکارا ہے ۔۔۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اسلام آباد کیریئر فا ﺅنڈیشن
پڑھیں:
ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جاری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھاربارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد اورراولپنڈی میں تیز ہواوں کےساتھ بارش ہوئی جبکہ مختلف مقامات پردرخت گرگئے۔
لیسکو ریجن میں آندھی کے ساتھ بارش سے 29 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر رہی، مری میں تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔
آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، کھوئی رٹہ اورنواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
"کراچی میں موت کا ننگا ناچ" بھارتی میڈیا کا مذاق اڑاتے پاکستانیوں کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی
مزید :