بنگلہ دیش کے لیگ اسپنر رشاد حسین نے پی ایس ایل کے ساتھی ڈیرل مچل اور ٹام کرن کے بارے میں الجھن اور تنازعہ کو جنم دینے والے اپنے تبصروں پر معافی مانگ لی ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان سپر لیگ کی معطلی کے بعد رشاد حسین ہفتہ کو ڈھاکہ واپس پہنچے تھے، تاہم دبئی ایئرپورٹ پر قیام کے دوران انہوں نے ایک مختصر انٹرویو دیتے ہوئے ڈیرل مچل کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔

رشاد حسین نے راولپنڈی میں قریبی دھماکوں کے بعد کشیدہ لمحات کے دوران ٹام کرن کو ’بچوں کی طرح روتے ہوئے‘ بتایا تھا، ان کے یہ تبصرے تیزی سے آن لائن گردش کرنے لگے، جس پر تنقید اور تشویش دونوں نوعیت کے رد عمل سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں:

اپنے متنازع تبصروں پر بالآخر گزشتہ روز رشاد حسین نے سوشل میڈیا پر صورتحال کو واضح کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جانتے ہیں کہ ان کے ایک حالیہ تبصرے سے الجھن پیدا ہوئی ہے اور بدقسمتی سے میڈیا میں غلط تاثر پیدا کرنے کے لیے اسے غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔

رشاد حسین کے مطابق ان کا مذکورہ تبصرہ بنگلہ دیشی صحافیوں کے ساتھ ایک مختصر انٹرویو کے دوران کیا گیا جب وہ دبئی ایئرپورٹ پر ٹرانزٹ میں تھے۔ ’اس میں مکمل سیاق و سباق کی کمی تھی اور غیر ارادی طور پر اس میں شامل جذبات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔‘

رشاد حسین کا کہنا تھا کہ اس کی وجہ سے ہونے والی کسی بھی غلط فہمی پر انہیں دلی طور پر افسوس ہے، اور انہوں نے ڈیرل مچل اور ٹام کرن کو غیر مشروط معافی کی پیشکش کی ہے کیونکہ وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کا بیحد احترام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

’میں قلندر بھائی چارے کی واقعی قدر کرتا ہوں، جہاں ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، چاہے کچھ بھی ہو، میں پاکستان سپر لیگ کے دوبارہ شروع ہونے پر اپنی ٹیم میں دوبارہ شامل ہونے کا منتظر ہوں۔‘

22 سالہ رشاد حسین نے لاہور قلندرز کے ساتھ پی ایس ایل سیزن 10 میں کامیاب ڈیبیو کیا، اور 5 میچوں میں 9 وکٹیں حاصل کیں، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کے بعد پی ایس ایل ایک ہفتے کے اندر دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش پی ایس ایل ٹام کرن ڈیرل مچل رشاد کرکٹ لاہور قلندر لیگ اسپنر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش پی ایس ایل ٹام کرن ڈیرل مچل کرکٹ لاہور قلندر لیگ اسپنر پی ایس ایل ڈیرل مچل کے دوران ٹام کرن

پڑھیں:

ڈیرل مچل کا پاک بھارت کشیدگی پر امن کا پیغام

نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی پر امن کا پیغام دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل اس وقت متحدہ عرب امارات اور نیوزی لینڈ کے درمیان پرواز کر رہے ہیں، انہوں نے حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر دل کی گہرائیوں سے اظہارِ خیال کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند دنوں سے دو ایسے ممالک کے درمیان کشیدگی دیکھنا مشکل رہا ہے جو میرے دل کے بہت قریب ہیں، میری دعائیں دونوں جانب متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہیں۔
ڈیرل مچل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کی ہے اور دونوں ٹورنامنٹس کو اپنے کیریئر میں سنگِ میل قرار دیا اور کہا ہے کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل دونوں نے میرے کیریئر میں اہم کردار ادا کیا ہے اور میں نے ان دونوں ٹورنامنٹس میں گزارا ہوا وقت ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے۔
کھلاڑی کا کہنا ہے کہ میری دعا ہے کہ امن قائم ہو اور ہم دوبارہ وہ کھیل کھیل سکیں جس سے ہمیں محبت ہے اور ان شاندار مداحوں کو کچھ واپس دے سکیں جو ہمیں دل سے سپورٹ کرتے ہیں۔
پرواز کے دوران دیے گئے بیان میں مچل نے اپنے خیالات کا اختتام ایک پُرامید پیغام پر کیا ہے کہ گھر واپس جاکر خاندان کے ساتھ وقت گزارنا خوشی کی بات ہو گی، لیکن میں مستقبل میں ایک بار پھر ان دونوں ممالک میں واپسی کا منتظر ہوں، یہ وہ جگہیں ہیں جہاں مجھے ہر بار رہ کر سکون ملتا ہے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • اے این ایف نے 16 کروڑ 54 لاکھ مالیت کی منشیات برآمد کرلی
  • جب بھارتی تکبر نور خان ایئر بیس پہنچاتو وہاں اس نے ریڈ لائن کراس کرلی ، پھر امریکہ سے منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچائو: مشاہد حسین سید
  • بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل بڑا فیصلہ
  • آسٹریلیا کے شان ٹیٹ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر
  • ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر بختاور بھٹو کی تصویر نے توجہ حاصل کرلی
  • پاک بھارت جنگ کے دوران حرا مانی ابوظبی ایئرپورٹ پر پھنس گئیں، جذباتی ویڈیو وائرل
  • جنگ بندی: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان روشن
  • بھارتی جارحیت؛ ماورا حسین کا اپنے انڈین کو اسٹار ہرش وردھن رانے کو کرارا جواب
  • ڈیرل مچل کا پاک بھارت کشیدگی پر امن کا پیغام