امبر ہیرڈ کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، مدرز ڈے پر خوشخبری کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ہالی ووڈ اداکارہ اور جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ نے مدرز ڈے 2025 کے موقع پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک بڑی خوشخبری شیئر کی ہے۔
امبر ہرڈ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ساتھ یہ اعلان کیا ہے کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی "ایگنِس" اور بیٹا "اوشین" کی پیدائش ہوئی ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar)
انسٹاگرام پوسٹ میں امبر ہیرڈ نے نومولود بچوں کے ننھے پیروں کی تصویر شیئر کی، جس میں اُن کی بڑی بیٹی بھی ساتھ نظر آرہی ہے۔ اس تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ اب ان ننھے مہمانوں کی آمد سے ان کی فیملی مکمل ہو گئی ہے۔
امبر نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنے جذبات کا اظہار نہایت محبت بھرے انداز میں کیا، اور اس نئے آغاز کو اپنی زندگی کی مکمل تصویر قرار دیا۔ اداکارہ کی اس خوشخبری پر سوشل میڈیا صارفین اور مداح انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اکوامین اسٹار امبر ہرڈ اداکار جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ ہیں جو ڈیپ سے طلاق کے بعد ایلون مسک کو بھی ڈیٹ کر چکی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ربیع الثانی کے چاند کی پیدائش سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء) ربیع الثانی کے چاند کی پیدائش سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی، ماہ ربیع الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یکم ربیع الثانی 1447 ہجری 24 ستمبر 2025 کو ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق ربیع الثانی 1447 ہجری کا نیا چاند 22 ستمبرکو رات 12 بج کر54 پرپیدا ہو چکا۔ یوں آج 23 ستمبر کو غروب آفتاب تک نئے چاند کی عمر 41 گھنٹے 54 منٹ ہو چکی۔ ساحلی علاقوں میں غروب آفتاب اور غروب ماہتاب کے درمیان 46 منٹ کا دورانیہ متوقع ہے۔ترجمان کے مطابق آج نئے چاند کی رویت کے بہت اچھے امکانات ہیں، چاند کی تاریخ بارے حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، رویت موصول ہونے والی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر چاند کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ ربیع الثانی 1447ھ کے چاند کی رویت کے لیے اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بروز منگل شام 6 بجے وزارت مذہبی امور، کوہسار بلاک کی چھت پر منعقد ہو ا۔ جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بھی جاری ہے۔ ربیع الثانی کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان جلد متوقع ہے۔